DUGGALonline

DUGGALonline This is a service sale point a better place for shopping and learning.

What is the good planning
17/10/2024

What is the good planning

ایک عورت کہتـی ھے کـہ شادی کے 17 سال بعد میں اس نتیجـہ پر پہنچـی . . کـہ مــرد خدا کی خوبصورت ترین مخلوق ھے.وہ اپنـی جوا...
19/12/2023

ایک عورت کہتـی ھے کـہ شادی کے 17 سال بعد میں اس نتیجـہ پر پہنچـی . . کـہ مــرد خدا کی خوبصورت ترین مخلوق ھے.
وہ اپنـی جوانی کو اپنـی بیوی اور بچـوں کیلئے قــربان کـرتا ھے
یہ وہ ھستی ھے جو پوری کوشش کـرتا ھے کہ اس کے بچوں کا آیندہ مستقبل۔ خوبصورت اور اچھا بنے
لیکن اس قـربانی کے بدلے ھمیشہ اس کی سرزنش کی جاتـی ھے
اگـر کبھی فـریشمنٹ کے لئے گھـر سے باھـر قـدم رکھے تو بے پرواہ
اور اگـر گھـر میں رھے تو سست اور بیکار
اگـر بچـوں کو غلطـی کـی وجـہ سے ڈانٹے تو وحشی
اگـر بیوی کو نوکـری سے روکے تو متکـبر اور رعب جمانے والا
اگـر ماں سے دلجوئی کـرے تو ماں کا لاڈلا
اور اگـر بیوی سے پیاری باتیں کرے تو بیوی کا مـرید
اس کے باوجود مـرد دنیا کی وہ ھستی ھے جو اپنے بچـوں کو ھـر اعتبار سے خود سے بھتر دیکھنا چاہتا ھے
باپ وہ ھستی ھے جو اپنے بچـوں سے نا امیدی کے باوجود عشق کـرتا آور ھمیشہ ان کـی بہتری کے لئے دعا کـرتا ھے
باپ وہ ھستی ھے جو اپنے بچـوں کی اذیتوں کو برداشت کـرتا ھے جب وہ اس کے قـدموں پر قـدم رکھ کـر کھیلتے ھیں اور جب بڑے ھو کـر باپ کے دل پر قـدم رکھتے ھیں
باپ وہ ھستی ھے جو اپنـی بہترین ثروت بلکـہ جو کچھ اس کے پاس ھے اپنـی اولاد کو بخـش دیتا ھے
اگـر ماں اولاد کو 9 مہینے پیٹ میں اٹھاتی ھے

تو باپ پوری زندگـی اپنے فکــر و دماغ میں لئے پھرتا ھے
دنیا اچھـی اور خوبصورت ھے جب تک گھر کا سرپرست سلامت ہے۔

ایک عورت جس کی عمر نوے سال سے زیادہ ہے اس کا بیٹا کہتا ہے: ایک دن میرے پاس ایک رشتہ دار آیا اور میری والدہ میرے پاس بیٹھ...
18/12/2023

ایک عورت جس کی عمر نوے سال سے زیادہ ہے
اس کا بیٹا کہتا ہے:

ایک دن میرے پاس ایک رشتہ دار آیا اور میری والدہ میرے پاس بیٹھی تھیں۔
جب وہ اندر داخل ہوا تو اس نے کہا: ماشاء اللہ آپکی والدہ آپکے پاس رہتی ہیں!!!

میں نے کہا:
نہیں، بلکہ میں اپنی والدہ کے پاس رہتا ہوں
بیٹے نے تعظیما ایسے کہا تھا

ماں نے کہا:
نہیں بیٹا جب تم چھوٹے تھے تو ہمارے ساتھ تھے

لیکن جب ہم بڑے ہوئے تو تمہارے ساتھ ہو گئے

کیا تم نے اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان نہیں پڑھا اما یبلغن عندک الکبر احدھما او کلاھما فلا تقل لھما اف ولا تنھرھما

جب تیرے پاس ماں باپ میں سے ایک یا دونوں بڑھاپے کو پہنچ جائیں تو انکو اف تک نہ کہو اور نہ جھڑکو

یہاں پر اللہ تعالیٰ نے رہنے کی نسبت اولاد کی طرف کی ہے کہ ماں باپ انکے پاس رہتے ہیں

بیٹا کہتا ہے: گویا میں نے پہلی بار یہ آیت سنی۔

ہر چیز عمر کے ساتھ کمزور ہو جاتی ہے
سوائے والدین کی محبت کے
یہ صرف مضبوط ہوتی جاتی ہے

خبردار تم اس جذبے کو اپنے احساس کی سرد مہری سے بجھا نہ دینا
اپنے والدین کو اپنی نافرمانی سے نہ تھکاؤ
کیونکہ خدا کی قسم ایک آنسو جو ماں کے گال یا باپ کے سفید بالوں والی داڑھی پر گرتا
یہ آپ کو زندگی کو اندھیروں میں غرق کر سکتا ہے!!
کثرت سے والدین کے لئیے دعا کیا کریں
رب اغفر لی ولوالدی
{اے رب مجھے اور میرے والدین کو معاف فرما}
اس میں تین عبادات جمع ہو جاتی ہیں
دعاء، نیکی اور بخشش
اے اللہ ہماری کوتاہیوں' ہمیں اور ہمارے والدین کو معاف فرما دیں۔۔آمین ثم آمین ✨🌸😔۔۔

اللہ اکبر❣️

کبھی ہم نے غور کیا ؟؟؟ہمیں پریشان کرنے والا بچہ کئ بانجھ لوگوں کا خواب ہے؟؟کبھی ہم نے سوچا؟؟ ہمارا چھوٹا سا گھر کئ بے گھ...
13/12/2023

کبھی ہم نے غور کیا ؟؟؟

ہمیں پریشان کرنے والا بچہ کئ بانجھ لوگوں کا خواب ہے؟؟

کبھی ہم نے سوچا؟؟

ہمارا چھوٹا سا گھر کئ بے گھر لوگوں کا خواب ہے؟؟

کبھی ہم نے سوچا؟؟؟

ہماری صحت کئ بیمار محتاج لوگوں کا خواب ہے؟؟

کبھی ہم نے سوچا؟؟

اس دنیا میں کتنے ایسے لوگ ہیں جو بینائی سے محروم ہیں اور کبھی بھی دنیا کی خوبصورتی نہیں دیکھ سکیں گے؟؟

کبھی ہم نے سوچا؟؟

اس دنیا میں ایسے بھی لوگ ہیں جنہوں نے نہ کبھی ایک لفظ سنا اور نہ کبھی بولا؟؟؟

کبھی ہم نے سوچا؟؟

کہ ہماری جوانی جیل میں بند قید و مشقت میں نہیں گزر رہی؟؟

کبھی ہم نے سوچا؟؟

کہ ہمارے گھر میں موجود ٹی وی، فریج ، اے سی، موٹر سائیکل ، گاڈی جیسی سہولیات وقت کے بادشاہوں اور خدائی کا دعوہ کرنے والے نمرود ، فرعون کے پاس بھی نہیں تھیں؟؟


روٹی کا نوالہ ہم پیسے سے نہیں کھاتے بلکہ قسمت سے کھاتے ہیں ہر حال میں اللہ کریم کا شکر ادا کرتے رہیں ہماری زندگی لاکھوں ، کروڑوں لوگوں سے بہتر ہے دکھ تکلیفیں تو آتی جاتی رہتی ہیں۔۔
سلامت رہیں آباد رہیں ۔

Akhtar mehmood duggal

‏اپنی بیٹیوں کو درج ذیل باتیں سکھائیے 1۔سیڑھی پر اس وقت مت چڑھو جب آپ کے پیچھے کوٸی مرد بھی سیڑھی چڑھ رہا ہو بلکہ  سیڑھی...
18/08/2023

‏اپنی بیٹیوں کو درج ذیل باتیں سکھائیے
1۔سیڑھی پر اس وقت مت چڑھو جب آپ کے پیچھے کوٸی مرد بھی سیڑھی چڑھ رہا ہو بلکہ سیڑھی کے کسی ایک زاویہ پر رک جاٶ اور اس کے بعد چڑھیے۔
2۔لفٹ پر کسی اجنبی مرد کی موجودگی میں مت چڑھو ہو اس کے نکلنے کا انتظار کرو اور بعد میں چڑھیے۔
3۔اپنے چچا،ماموں ،خالہ کے بیٹوں سے ہاتھ کے ساتھ مصافحہ مت کیجیے۔
4۔اپنے ساتھ گفتگو کرنے والے شخص کےساتھ ہمیشہ مناسب فاصلہ رکھیے۔
5۔ہمیشہ کسی کے ساتھ معاملہ کرنے کی حد مقرر کریں، چاہے وہ کتنا ہی قریبی کیوں نہ ہو، اور اپنے وقار کا خیال رکھیے۔
6- سڑک پر اپنے دوستوں کے ساتھ مذاق نہ کریں اور سڑک کے آداب کا خیال رکھیے۔
7- جب کوٸی ملنے آٸے تو اسے توجہ دو ، بڑے کے احترام میں کھڑے ہو جاٶ اور تھکے ماندے اور بوڑھے کو بیٹھنے کے لیے کرسی دیجیے
8-گلی محلہ کے سبھی مرد باپ کے سوا اجنبی ہوتے ہیں، اس لیے ان سے بلاضرورت بات نہیں کرنی چاہیے، کیونکہ ہراساں کرنے والے ذہنی مریض ہوتے ہیں، چاہے وہ رشتہ دار ہی کیوں نہ ہوں۔
9-جب آپ زمین سے کوئی چیز اٹھانے کے لیے نیچے جھکیں یا کسی دکان، بازار یا عوامی جگہ پر کوئی چیز دیکھیں تو رکوع کی حالت میں مت جھکو.. کوشش کرو بیٹھ کر چیز دیکھو .. پھر کھڑے ہو جائیں.. تاکہ آپ کا پردہ یعنی ستر یا جسم پیچھے سے بے نقاب نہ ہو۔
10-اپنی پوری زندگی بس یا ٹیکسی میں بلند آواز سے باتیں مت کیجیے۔
سبھی بیٹوں, لڑکوں, مردوں کے لیے بھی یہی سب باتیں اور آداب 'ضرور' کرنے والے ہیں مجھ سمیت

At saagr
16/08/2023

At saagr

19/05/2023

Address

M***a Duggal P/o Qila Didar Singh
Qila Didar Singh
52330

Telephone

+923251049859

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DUGGALonline posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to DUGGALonline:

Share