The Baloch Citizen

The Baloch Citizen Political perspective of an informed Baloch citizen.

20/09/2023

Team Daryaft is proud to reveal the complete poem written by their creative team for Ansha and Shaheen Afridi’s wedding!

قرا ۃ عینی* جان پدر! تیرے نام نے
پورا کیا ہے مجھ کو ترے احترام نے

آیا تھا گھر میں نور ابھی کل کی بات ہے
رخصت بھی ہو رہا ہے وہ آنکھوں کے سامنے

ڈوبا ہوا بھی ہے ترے بابا کا دل مگر
امید صبح نو اسے آئی ہےتھامنے

دریافت ہو رہا ہے محبت کا اک جہاں
اچھے دنوں کا گیت سنایا ہے شام نے

میری آنکھوں کی ٹھنڈک*

Written by:
Team Daryaft

تقدیر کے قاضی کا یہ فتویٰ ہے ازل سےہے جُرمِ ضعیفی کی سزا مرگِ مفاجات!
05/07/2023

تقدیر کے قاضی کا یہ فتویٰ ہے ازل سے
ہے جُرمِ ضعیفی کی سزا مرگِ مفاجات!

گزشتہ ایک سال کی سماجتوں کے بعد آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیل تو ہوگئی۔ لیکن یہی موقع ہے کہ درست فیصلوں کے ساتھ ہم اپنی معیشت کو بہتر کریں۔ اگر اب بھی ہم نے ہوش کے ناخن نہ لئے تو نتائج بہت خطرناک ہوسکتے ہیں۔

جامعہ بلوچستان کے ملازمین کو پچھلے تین مہینوں سے تنخواہ نہیں ملی ہے۔ جامعہ کے مین کیمپس سمیت تمام سب کیمپسزز میں تالا بن...
05/04/2023

جامعہ بلوچستان کے ملازمین کو پچھلے تین مہینوں سے تنخواہ نہیں ملی ہے۔ جامعہ کے مین کیمپس سمیت تمام سب کیمپسزز میں تالا بندی اور ہڑتال جاری ہے۔ یونیورسٹی امتحانات، ٹرانسپورٹ اور دفاتر مکمل طور پر بند ہیں۔ صوبائی حکومت اور ایچ ای سی بھی معاملے میں غیرسنجیدہ نظر آتے ہیں۔ ہزاروں کی تعداد میں اساتذہ کرام، آفیسران اور ملازمین کئی روز سے سراپا احتجاج ہیں مگر ابھی تک ان کی داد رسی نہیں ہوئی ہے۔ اس پورے معاملے میں اصل نقصان تعلیم کا ہے۔ صوبہ میں گنتی کی چند جامعات ہیں اور اگر وہ بھی فنڈز کی کمی کے باعث بند ہو جائیں تو صوبہ کے نوجوانوں کا مستقبل صرف تاریکی ہے۔

حالات مشکل ضرور ہیں مگر ہمیں خدا پر اور اپنی ملت پر پورا بھروسہ ہے۔ پاکستان ایک دن عظیم ملک بن کر ابھرے گا۔ ہمیں صرف ایک...
04/04/2023

حالات مشکل ضرور ہیں مگر ہمیں خدا پر اور اپنی ملت پر پورا بھروسہ ہے۔ پاکستان ایک دن عظیم ملک بن کر ابھرے گا۔ ہمیں صرف ایک بات کا خیال رکھنا ہے اور وہ یہ کہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کو سب سے پہلے پاکستانی ہونے کی شناخت دیں اور بعد میں بلوچی، سندھی، پنجابی یا پختون بنائیں۔ ہمیں اپنے پاکستانی ہونے پر فخر ہے اور کوئی بیرونی سازش یا قوت ہمارا یہ فخر نہیں توڑ سکتی۔

Pakistan unites us all as one. We take immense pride in our national identity and believe that no interference from outside can tear us apart. As Pakistanis, we stand together as a strong and resilient nation, committed to protect our country and to work towards a brighter future for all.

03/04/2023

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

ترجمہ : میں اللہ سے اپنے تمام گناہوں کی بخشش مانگتا ہوں جو میرا رب ہے۔ اور میں اسی کی طرف رجوع کرتا ہوں۔

بے شمار تکلیفیں ایسی ہوتی ہیں جو آپ کو خاصی محنت والی عبادت سے آزاد کر دیتی ہیں کیونکہ وہ تکلیف عبادت کا بدل ہو جاتی ہے ...
01/04/2023

بے شمار تکلیفیں ایسی ہوتی ہیں جو آپ کو خاصی محنت والی عبادت سے آزاد کر دیتی ہیں کیونکہ وہ تکلیف عبادت کا بدل ہو جاتی ہے ۔اس تکلیف پر خاموش رہنا عبادت کا نتیجہ دے گی۔مثلاً شہید ہو جانا ۔ شہید سے یہ نہیں پوچھا جائے گا کہ اس کی کتنی نماز یں ہیں ، بس جو اللہ کی راہ میں مر گیا اس کو شہید کہتے ہیں۔تکلیف پر صبر کرنے والوں کے لیے اللہ تعالی نے فرمایا ہے ان اللہ مع الصابرین یعنی میں صبر کرنے والوں کے ساتھ ہوں۔

صوبہ بلوچستان کے لئے ایک اور خوشخبری۔ وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے حالیہ اجلاس میں ریکوڈک منصوبہ زی...
29/03/2023

صوبہ بلوچستان کے لئے ایک اور خوشخبری۔ وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے حالیہ اجلاس میں ریکوڈک منصوبہ زیر بحث رہا۔ ریکوڈک پراجیکٹ کے تصفیے میں حکومت بلوچستان کے حصے کے حوالہ سے سمری پیش کی گئی جس میں نہ صرف بلوچستان کے شیئرز کے لیے 65 ارب روپے کی منظوری دی گئی بلکہ 6 ارب روپے سے زیادہ کا مارک اپ بھی منظور کیا گیا۔ 31 مارچ سے 30 دسمبر 2022 تک کی مدت کے لیے نیشنل بینک آف پاکستان کو بلوچستان کی طرف سے 65 ارب روپے کی مالیاتی سہولت پر مارک اپ کی مد میں تقریبا 6 ارب اور 24 کروڑ روپے بھی ادا کیے جائیں گے۔

ہفتہ کے روز مستونگ میں شہریوں نے سوئی گیس کی عدم دستیابی کے خلاف اپنا بھر پور  احتجاج ریکارڈ کرایا اور کچھ دیر کیلئے کوئ...
27/03/2023

ہفتہ کے روز مستونگ میں شہریوں نے سوئی گیس کی عدم دستیابی کے خلاف اپنا بھر پور احتجاج ریکارڈ کرایا اور کچھ دیر کیلئے کوئٹہ کراچی شاہراہ بھی بلاک کردی۔ مگر تاحال صوبہ میں گیس کی فراہمی میں کوئی بہتری دیکھنے کو نہیں ملی ہے۔ صوبہ میں جاری بارشوں کے باعث سردی کی شدت میں اضافے اور بہت سے علاقوں میں گیس نہ ہونے کے باعث شہری دوہری اذیت کا شکار ہیں۔ جن علاقوں میں گیس کی ترسیل قائم ہے ان علاقوں میں بھی پریشر میں کمی کے باعث شہریوں کو سحر اور افطار کے اوقات میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ شہریوں کو اپنی ضروریات پوری کرنے کیلئے گیس سلنڈر اور لکڑیوں کا استعمال کرنا پڑ رہا ہے۔ حکومت کو چاہئے کہ گیس پریشر کے معاملے کو فوری حل کرائے۔ رمضان کے مہینے میں تو عوام کی کچھ مشکلات کم ہوں۔

رمضان کریم کا پہلا جمعہ مبارک ہو۔قُلۡ يٰعِبَادِىَ الَّذِيۡنَ اَسۡرَفُوۡا عَلٰٓى اَنۡفُسِهِمۡ لَا تَقۡنَطُوۡا مِنۡ رَّحۡم...
24/03/2023

رمضان کریم کا پہلا جمعہ مبارک ہو۔

قُلۡ يٰعِبَادِىَ الَّذِيۡنَ اَسۡرَفُوۡا عَلٰٓى اَنۡفُسِهِمۡ لَا تَقۡنَطُوۡا مِنۡ رَّحۡمَةِ اللّٰهِ‌ؕ اِنَّ اللّٰهَ يَغۡفِرُ الذُّنُوۡبَ جَمِيۡعًا‌ؕ اِنَّهٗ هُوَ الۡغَفُوۡرُ الرَّحِيۡمُ‏۔
کہہ دو کہ اے میرے بندو جنہوں نے اپنی جانوں پر زیادتی کی ہے خدا کی رحمت سے ناامید نہ ہونا۔ خدا تو سب گناہوں کو بخش دیتا ہے۔ (اور) وہ تو بخشنے والا مہربان ہے.

Celebrating the day that gave us our identity, heritage, and freedom! Happy Pakistan Resolution Day!
23/03/2023

Celebrating the day that gave us our identity, heritage, and freedom! Happy Pakistan Resolution Day!

تمام اہلِ اسلام کو ماہ رمضان کی آمد مبارک ہو۔ اللہ تعالیٰ ہمیں رمضان المبارک کی برکتیں عطا فرمائے اور اس مبارک مہینے کا ...
22/03/2023

تمام اہلِ اسلام کو ماہ رمضان کی آمد مبارک ہو۔ اللہ تعالیٰ ہمیں رمضان المبارک کی برکتیں عطا فرمائے اور اس مبارک مہینے کا حق ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

دو خصوصیات اپنے اندر پیدا کر لیں، چپ رہنا اور معاف کرنا۔  کیونکہ چُپ رہنے سے بڑا کوئی جواب نہیں اورمعاف کر دینے سے بڑا ک...
21/03/2023

دو خصوصیات اپنے اندر پیدا کر لیں، چپ رہنا اور معاف کرنا۔
کیونکہ چُپ رہنے سے بڑا کوئی جواب نہیں اورمعاف کر دینے سے بڑا کوئی انتقام نہیں۔

Address

Quetta
87300

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The Baloch Citizen posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share