Balochistan Views With M Meer Marri

Balochistan Views With M Meer Marri بلوچستان کا ہر خبر سب سے پہلے آپ تک

01/11/2025
خودمختار فلسطینی ریاست قائم ہوئی تو اسلحہ ملکی فوج کے حوالے کرنے کو تیار ہوں گے؛حماس```غزہ میں حماس کو منظر نامے سے ہٹان...
27/09/2025

خودمختار فلسطینی ریاست قائم ہوئی تو اسلحہ ملکی فوج کے حوالے کرنے کو تیار ہوں گے؛حماس

```غزہ میں حماس کو منظر نامے سے ہٹانے کی کسی بھی کوشش کو قبول نہیں کریں گے،ترجمان```
`ہم نے بہت بڑی قیمت چکائی لیکن پیچھے نہیں ہٹیں گے؛ غازی حمد`

نیلسن منڈیلا مئی 1994ء کو ایوان صدر میں داخل ہوئے تو انھوں نے پہلا آرڈر دیاایوان صدر اور آفس میں موجود تمام گورے افسر اپ...
27/09/2025

نیلسن منڈیلا مئی 1994ء کو ایوان صدر میں داخل ہوئے تو انھوں نے پہلا آرڈر دیا
ایوان صدر اور آفس میں موجود تمام گورے افسر اپنے پرانے عہدوں پر کام کریں گے‘ کسی گورے کو نوکری سے نہیں نکالا جائے گا‘
دوسرا آرڈر سیکیورٹی گارڈز سے متعلق تھا۔
اس نے حکم دیا میری سیکیورٹی کی ذمے داری انہی گورے افسروں کے پاس رہے گی جو انگریز صدر کی حفاظت کرتے تھے‘
تیسرا آرڈر تھا
’’میں اپنے مہمانوں کو خود چائے بنا کر دوں گا‘ کوئی ویٹر مجھے اور میرے مہمانوں کو سرو نہیں کرے گا‘‘
چوتھا آرڈر تھا
میں اپنے ذاتی گھر میں رہوں گا اور شام کے وقت نائٹ اسٹاف کے سوا کوئی میری ڈیوٹی نہیں دے گا‘
پانچواں آرڈر تھا
ملک میں موجود تمام گورے جنوبی افریقہ کے شہری ہیں اور جو انھیں تنگ کرے گا اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی‘
چھٹا آرڈر تھا
آج سے میرا کوئی سیاسی اور ذاتی مخالف نہیں ہوگا‘ میں اپنے تمام مخالفوں کے پاس گارڈز کے بغیر جاؤں گا‘
ساتواں آرڈر تھا
ملک کی سرکاری میٹنگ میں میرے خاندان اور میرے دوستوں میں سے کوئی شخص شامل نہیں ہوگا
اور آٹھواں حکم تھا
میں اس ملک کا ایک عام شہری ہوں چنانچہ میرے ساتھ وہ قانونی سلوک کیا جائے جو عام شہری کے ساتھ ہوتا ہے۔

یہ آٹھ احکامات تھے جنھیں جاری ہونے میں دس منٹ لگے اور بدترین بحران کے شکار جنوبی افریقہ کا مستقبل پہلے ہی دن طے ہو گیا‘

1994ء تک ساؤتھ افریقہ دنیا کا خطرناک ترین ملک تھا مگرنیلسن منڈیلا کے اقتدار سنبھالنے کے محض ایک سال بعد 1995ء میں ساؤتھ افریقہ میں رگبی کا ورلڈ کپ اور 2003ء میں کرکٹ کا ورلڈ کپ منعقد ہوا اور یہ آج دنیا کے ترقی یافتہ اور مضبوط ممالک میں شمار ہوتا ہے

نیلسن منڈیلا جنوبی افریقہ کے بانی تھے مگر یہ 5 سال کی صدارت کے بعد 2004ء میں سیاست سے ریٹائر ہو گئے اور 2014 میں اپنی وفات تک معمولی درجے کے چھوٹے سے گھر میں رہے

یہ درست ہے منڈیلا کے ابتدائی آٹھ احکامات سے جنوبی افریقہ میں نہ دیوار چین بنی‘نا یہ برطانیہ بنا‘ نا ہی یہ واشنگٹن بنا اور نہ ہی ان احکامات سے ان کا ریلوے‘ اسٹیل مل‘ ائیر لائین‘ واپڈا اور معیشت ٹھیک ہوئی مگر ان آٹھ احکامات نے جنوبی افریقہ کو قوم بنا دیا اور چار سال بعد جنوبی افریقہ کے 80 فیصد مسائل حل ہوگئے ۔"

سیاستدان اگلے لیکشن کا سوچتا ہے جبکہ لیڈر اگلی نسل کا سوچتا ہے ۔

27/09/2025

انشاءاللہ بلوچستان بھر کی تازہ ترین خبریں آپ کو یہاں ملیں گے اپنے خبروں اور اشتہارات کے لیئے رابطہ کریں۔
03342578892 وٹس ایپ نمبر

28/05/2024

ڈسٹرکٹ کوہلو بلوچستان میں
ڈومکہ یوفون ٹاور 7544 اپنے صارفین کو نیٹورک جیسے بنیادی سہولت دینے میں مکمل ناکام ہوچکا ہے
تفصیلات کے مطابق فاضل چیل میں یوفون ٹاور کے سگنل نایاب ہوگۓ ہیں گزشتہ کئی عرصے سے اس ٹاور کے مسلہ چلاآرہا ہے ہر صبح 9:00 بجے تک صرف 2G تک سگنل ہوتے ہیں پھر اس کے بعد 3G کام کرنا شروع کردیتا ہےلیکن شام کو پھر 4:00 سے 2G پر چل رہا ہوتا ہے لیکن کل شام کو مغرب کے ٹاور بند ہو گیا کئی گھنٹے گزرنے کے بعد دوپہر کو کھلنے کے بعد بھی صرف 2G کام کررہا ہے کوہلو کے باقی تمام ٹاورز 4G ہو چکے ہیں صرف ڈومکہ 3G ہے لیکن وہ بھی کسی کام کا نہیں ہے
ہمارا اہلیان فاضل چیل سے اعلی حکام سے گزارش کرتے ہیں کہ اس مسلے کا نوٹس لیکر فوری ایکشن کا منتظر ہیں
ہمارا یوفون کے عہدیداران سے بھی درخواست ہے کہ ہمارے ٹاور کا میڈیا جاندران کے یوفون ٹاور سے لنک کیا جاۓ اور ڈومکہ یوفون ٹاور کو فوری طور پے 4G کرنے اور اس ٹاور کے میڈیا کو جاندران کے یوفون ٹاور سے کنیکٹ کرنے کی درخواست کرتے ہیں

03/03/2024

کوہلو :ڈومکہ یوفون ٹاور
گزشتہ ایک ہفتے سے ہروقت بند رہتا ہے گزشتہ روز 2 مارچ کو دن کے 10:00 بجے کو کام کرنا شروع کیا تھا شام کے 6:00 پھر بند ہوگیا جو تاحال بند ہے
ڈپٹی کمشنر کوہلو، اسسٹنٹ کمشنر کوہلو و ماوند اور کمانڈنٹ ایف سی میوند رائفلز کوہلو ، ونگ کمانڈر فاضل چیل اور دیگر حکام بالا سے عاجزانہ گزارش کرتے ہیں کہ ٹاور منتظمین اور یوفون کے ذمہ داران کو طلب کرکے ہمارے علاقے کے نیٹورک کا مسلہ حل کیا جاۓ سنوائی نہ ہونے کی صورت میں ہم اہلِ علاقہ اور صارفین احتجاج کرنے پہ مجبور ہونگیں
صحافی حضرات اور سوشل ایکٹیوسٹز سے گزارش ہے کہ اس اپیل کو حکام بالا تک پہنچانے میں مدد کریں اور شئر کریں
شکریہ
رابطہ نمبر: 03365469072

18/01/2024

ہمارے آج کے گیسٹ ماما غلام مری اور پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر ایڈوکیٹ تنویر احمد ہوں گے

*آل پاکستان میڈیا کونسل کوہلو۔*کوہلو۔گزشتہ روز ڈی ایچ کیو ہسپتال میں نوجوان عالم زیب مری کے انتقال کے موقعے پر ڈاکٹر صاح...
22/08/2023

*آل پاکستان میڈیا کونسل کوہلو۔*
کوہلو۔
گزشتہ روز ڈی ایچ کیو ہسپتال میں نوجوان عالم زیب مری کے انتقال کے موقعے پر ڈاکٹر صاحبان اور وارثا کے مابین تلخ کلامی ہوئی جو کہ آج ورثاء اور قبائلی عمائدین کی جانب سے سابق میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر صاحب خان مری کے گھر بلوچی میڑ معرکہ لے کر آئے۔

#(محمد میر مری) تفصیلات کے مطابق گزشتہ زور نوجوان عالم زیب مری کو سانپ کے ڈسنے سے انتقال کر گئے ڈی ایچ کیو ہسپتال کوہلو میں وارثا کے اور ڈاکٹر صاحبان کے درمیان تلخ کلامی ہوئی آج ورثاء اور قبائلی عمائدین کی جانب سے سابق میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر صاحب خان مری کے گھر پہ میڑ معرکہ لے کر آئے۔
معرکہ میں آل پاکستان میڈیا کونسل کے چیئرمین وڈیرہ ربنواز پوادی وڈیرہ حاجی احمد نواز ژنگ مولانا کریم بخش صاحب محبت خان ژنگ سکندر ژنگ حاجی مڑزان مزارنی روزی خان ژنگ ماما میرو خان پوادی و دیگر آئے
میزبان میں چیف آف پوادی وڈیرہ امان اللہ پوادی وڈیرہ جعفر خان پوادی میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر اصغر خان مری وڈیرہ صورت خان پوادی وڈیرہ غازی خان پوادی وڈیرہ مختیار خان پوادی وڈیرہ بہادر خان حاجی قادر غلام پوادی خدا بخش پوادی وڈیرہ رحیم خان پوادی وڈیرہ محمد جان پوادی شربت خان پوادی وڈیرہ علی نواز پوادی و دیگر تھے
آئے ہوئے مہمانوں کی شان میں سب کچھ بخش دیا گیا اور دونوں فریق کو آپس میں بغل گیر کر کے دلی رنجشیں دور کی گئی۔

آل پاکستان میڈیا کونسل کوہلو کے ضلعی چئیر مین و قبائلی وڈیرہ ربنواز پوادی مری کی مسلسل جدوجہد اور کوشش رنگ لائی ڈسٹرکٹ ہ...
22/08/2023

آل پاکستان میڈیا کونسل کوہلو کے ضلعی چئیر مین و قبائلی وڈیرہ ربنواز پوادی مری کی مسلسل جدوجہد اور کوشش رنگ لائی ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے ڈاکٹرز اور عالم زیب شہید کے لواحقین کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کا تصفیہ ہوگیا

عالم زیب شہید کے والد بابو محراب خان ژنگ اور وڈیرہ حاجی احمدنواز ژنگ نے پڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے میڑھ لے کر آنے والے ڈاکٹرز کو فی سبیل اللہ درگزر کردیا
یاد رہے چند روز قبل ژنگ قبیلے کے نوجوان عالم زیب کو زہریلے سانپ نے ڈس لیا تھا نوجوان ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کوہلو میں لایاگیا انجیکشن نہ ہونے اور بروقت علاج نہ ہونے کی وجہ سے نوجوان جان کی بازی ہارگیا
اس موقع پر عالم زیب کے لواحقین اور ڈاکٹرز کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس بنا پر ڈاکٹرز اور لواحقین کے درمیان رنجش پیدا ہوگئی۔
آل پاکستان میڈیا کونسل کوہلو کے ضلعی چئیر مین و قبائلی وڈیرہ ربنواز پوادی مری کی مسلسل کوشش سے عالم زیب شہید کے لواحقین تصفیہ کے لیے مان گئے ۔
آج زرکون ڈاکٹرز کی جانب سے وڈیرہ سفر خان ، ملک الطاف زرکون ، عمر فاروق زرکون ضیاالحق زرکون ملک داد محمد زرکون ٹاون چئیرمین سردار شیرافغان زرکون صحافی قیوم پوادی میڑھ لے کر عالم زیب شہید کے لواحقین کے ہاں گئے۔ وڈیرہ احمدنواز ژنگ ، وڈیرہ محبت خان ژنگ وڈیرہ اور وڈیرہ ، عبداللہ ژنگ و دیگر کی موجودگی میں عالم زیب کے والد بابو محراب خان ژنگ نے بڑےپن کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈاکٹرز کے کو فیسبل للہ درگزر کردیا فریقین آپس میں شیروشکر ہوگئے

کوہلو۔آل پاکستان میڈیا کونسل کوہلو۔آل پاکستان میڈیا کونسل کوہلو کے ضلعی چیئرمین قبائلی و سیاسی رہنما وڈیرہ ربنواز پوادی ...
20/08/2023

کوہلو۔
آل پاکستان میڈیا کونسل کوہلو۔
آل پاکستان میڈیا کونسل کوہلو کے ضلعی چیئرمین قبائلی و سیاسی رہنما وڈیرہ ربنواز پوادی کا سبی میں نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی سے خصوصی ملاقات۔
سیاسی و سماجی حوالات سے تبادلہ خیال گفتگو۔
میر دوستین خان ڈومکی ڈی آئی جی سبی رینج علی شیر جکھرانی اور ایس پی یوسف بنگر سے بھی سبی میں خصوصی ملاقاتیں ہوئی۔

Address

Kohlu
Quetta

Telephone

+923342578892

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Balochistan Views With M Meer Marri posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Balochistan Views With M Meer Marri:

Share