crimes stories

crimes stories social media platform

الراشی والمرتشی کلاهما فی النار*رحیم یار خان: اینٹی کرپشن کا علاقہ مجسٹریٹ کے ہمراہ کامیاب چھاپہ سابقہ سب انسپکٹر میاں ا...
02/11/2024

الراشی والمرتشی کلاهما فی النار
*
رحیم یار خان: اینٹی کرپشن کا علاقہ مجسٹریٹ کے ہمراہ کامیاب چھاپہ سابقہ سب انسپکٹر میاں امتیاز احمد کو 50 ہزار روپے رشوت وصول کرنے کا جرم ثابت ہونے پر گرفتار کرلیا۔ فاضل عدالت نے ریکوری کیلئے 6 روزہ ریمانڈ فراہم کرکے تھانہ منتقل کردیا۔*

17/10/2024

چادر چاردیواری کا تقدس پامال پریس کلب ظاہرپیر کے جنرل سیکریٹری و روزنامہ خبریں کے نمائندہ ساجد فرید چنجن کے گھر پولیس تھانہ ظاہرپیر کی بھاری نفری کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے دھاوا بول دیا اور ان کے تین بھائیوں مشرف فرید چنجن اور الطاف فرید چنجن سمیت کزن نادر حفیظ کو گرفتار کر لیا۔جبکہ عورتوں اور بچوں کے ساتھ بدتمیزی کرتے رہے۔

ملزمان سے سازباز ایس ایچ او ظاہرپیر کا اختیارات کا ناجائز استعمال مدعی کو مقدمہ کے سلسلہ میں اکٹھ کے لیے بلا کر صلح کے ل...
13/10/2023

ملزمان سے سازباز ایس ایچ او ظاہرپیر کا اختیارات کا ناجائز استعمال مدعی کو مقدمہ کے سلسلہ میں اکٹھ کے لیے بلا کر صلح کے لیے دباو دینے لگا۔صلح پر آمادہ نہ ہونے پر حوالات بند کر دیا۔جبکہ مدعی کی طرف سے اکٹھ پر آنے والے معزز شہری اور صحافی کو بھی بند کر دیا۔اور برڑہ گینگ کے خطرناک ریکاڈی تین ملزمان کے ساتھ ناجائز انسدادی کاروائی کر دی۔شہریوں کا ایس ایچ او کی بدمعاشی پر ڈی پی او رحیم یار خان سے ایکشن لینے کا مطالبہ۔

لیاقت پور تھانہ ایف آئی اے بہاول پور کی بڑی کاروائی ، زرعی ترقیاتی بنک خانبیلہ میں ساڑھے 3 کروڑ روپے سے زائد کا غبن کرنے...
17/04/2023

لیاقت پور
تھانہ ایف آئی اے بہاول پور کی بڑی کاروائی ، زرعی ترقیاتی بنک خانبیلہ میں ساڑھے 3 کروڑ روپے سے زائد کا غبن کرنے والے سابقہ منیجر ابرار الحسنین ولد پیرزادہ حسنین احمد ، کیشیئر محمد صہیب کوریجہ ولد خواجہ محمد عبداللہ شیدانی شریف ، آپریشنل منیجر ساجد عباس ولد محمد صدیق ارائیں ، موبائل کریڈٹ آفیسر محمد شاہد بشیر ولد بشیر احمد کھوکھر ، ایم سی او خلیل احمد ولد عبدالمجید سیال کوگرفتار کرکے بہاولپور لے گئے مقدمہ درج مزید تحقیقات جاری

گستاخ عورت کے خلاف ‎  کے تحت مقدمہ درجاستغفراللہ‏فیصل آباد تھانہ نشاط آباد کے علاقہ میں سٹی ھاؤسنگ کالونی میں آج ایک عور...
15/04/2023

گستاخ عورت کے خلاف ‎ کے تحت مقدمہ درج
استغفراللہ‏
فیصل آباد تھانہ نشاط آباد کے علاقہ میں سٹی ھاؤسنگ کالونی میں آج ایک عورت نے نبوت کا دعویٰ کر دیا ہے اور اپنے بیٹے کیلئے امام مہدی ہونے کا عورت کے خلاف پولیس موقع پر پہنچ کر کاروائی کر کے مقدمہ درج کر دیا

14/04/2023

*رحیم یار خان پولیس کی ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب مقصودالحسن ،آر پی او بہاولپور رائے بابر کی نگرانی اور ڈی پی او رضوان عمر گوندل کی کچہ آپریشن میں کمانڈ کے دوران پیش قدمی کچہ کراچی میں اغواء برائے تاوان ، ہنی ٹریپ میں ملوث اور عسکریت پسند خطرناک لٹھانی گینگ کے خفیہ ٹھکانوں کو تباہ کرتے ہوئے نظر آتش کرنے کے بعد پاکستان کا پرچم لہرا کر نعرہ حق بلند کرتے ہوئے، آپریشن کےدوران پولیس کو ملک دشمن عناصر کے خلاف سخت مزاحمت اور شدید فائرنگ کا سامنا کرنا پڑا پولیس کے شیر دل جوان ڈرے نہیں حوصلے بلند رہے جرآت و بہادری سے کریمنلز کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے ملک دشمن عناصر کوپسپا کر کے کریمینلز کے ٹھکانوں پر پولیس نے قبضہ جما لیا۔ اور ہزاروں ایکڑ رقبہ کو واہگزار کروا کر نو گو ایریا سمجھے جانے والے علاقوں میں ریاست اور قانون کی رٹ بحال کردی کریمنلز سے سمگل شدہ ہیوی اسلحہ راکٹ لانچرز ، ایل ایم جیز،ہینڈ گرنیڈز، درجنوں کلاشنکوفس اور ہزاروں روندز اور بڑی تعداد میں ڈکیتی شدہ مالمویشی برآمد*

َانَّااللّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنْ 😭موت اٹل ہے ہر انسان نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے۔کب کہاں کس وقت کسی کی موت آ جا...
14/04/2023

َانَّااللّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنْ 😭
موت اٹل ہے ہر انسان نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے۔کب کہاں کس وقت کسی کی موت آ جائے کوئی پتہ نہیں۔ہنستہ مسکراتا خاندان کس طرح لقمہ اجل بن گیا۔
افسوس ناک واقعہ میں لیاقت پور ڈاکٹر محمد مدثر، ڈاکٹر فاطمہ اور ان کے دو بچے ترنڈہ محمد پناہ موٹروے M5 تھانہ شیدانی کی حدود میں کار حادثے کا شکار ہو گئے۔ یہ فیملی یو کے سے آج کل پاکستان سیر کرنے آئے ہوئے تھے۔
دعا فرمائیں اللہ پاک بخشش و مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین۔
""آگاہ اپنی موت سے کوئی بشر نہیں
سامان سو برس کا پل کی خبر نہیں۔!؛:

11/04/2023

سندھ کچہ کے علاقہ میں ڈاکووں کے خلاف آپریشن میں سندھ پولیس کے جوان کوبرا سانپ کھا رہے ہیں۔

خان پور ڈاکٹر فیملی کے دو معصوم بچوں کے اغوا میں ملوث ملزمان سے پولیس کا مبینہ مقابلہ چار ملزمان جہنم واصلتفصیلات کچھ دی...
10/04/2023

خان پور ڈاکٹر فیملی کے دو معصوم بچوں کے اغوا میں ملوث ملزمان سے پولیس کا مبینہ مقابلہ چار ملزمان جہنم واصل
تفصیلات کچھ دیر بعد

09/04/2023

رحیم یارخان///نیوز رپورٹ/// نامعلوم اغواء کاروں نے ٹافیاں خریدکرنے کیلئے جانے والے 3سالہ کمسن بچے کواغواء کرلیا‘ نامعلوم مقام پر منتقل‘ پولیس نے باپ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا‘ تفصیل کے مطابق چک3اے کے رہائشی محمدابرار نے پولیس کودی جانیوالی اپنی شکایت میں بیان کیا کہ اس کا3سالہ بیٹا علی حسن گھرکی نزدیکی دکان سے ٹافیاں خرید کرنے کیلئے گیاجوپھرلوٹ کر گھرواپس نہ آیااپنی مددآپ کے تحت تلاش میں ناکام رہنے پرشبہ ہے کہ اس کے تین سالہ بیٹے کواغواء کرلیاگیاہے‘ پولیس نے باپ کی مدعیت میں نامعلوم اغواء کاروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے مغوی بچے کی تلاش شروع کردی۔

///_::رحیم یار خان::///**زخیرہ اندوزی کے خلاف بڑی کاروائی خفیہ اطلاع پر ڈپٹی کمشنرکی اسسٹنٹ کمشنر عملے کے ہمراہ رات گئے ...
08/04/2023

///_::رحیم یار خان::///
**زخیرہ اندوزی کے خلاف بڑی کاروائی
خفیہ اطلاع پر ڈپٹی کمشنرکی اسسٹنٹ کمشنر عملے کے ہمراہ رات گئے بڑی کاروائی رائس فیکٹری میں ذخیرہ کی گئی 6ہزار بوری چینی برآمد،مالک کے خلا ف مقدمہ درج کر لیا گیا۔تفصیل کے مطابق گزشتہ شب ڈپٹی کمشنر شکیل احمد بھٹی کو خفیہ اطلاع ملی کہ قومی شاہراہ پراے این ایس رائس فیکٹری مالک اسراراحمد نے پابندی کے باوجود ہزاروں بوری چینی ذخیرہ کر رکھی ہے جس پر ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر حماد حامد و عملہ کی مدد سے رائس فیکٹری پر چھاپہ مارکر ذخیرہ کی گئی 6ہزار بوری چینی برآمد کر کے قبضہ میں لینے کے بعد فیکٹری گودام کو سیل کر دیا بعد ازاں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر محمد وقاص کی مدعیت میں فیکٹری مالک کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کردی گئی۔*

ضلع رحیم یار خان کی تحصیل خان پور میں گذشتہ روز سابق ایم ایس ٹی ایچ کیو  ڈاکٹر حسن محمود قریشی کے دو بچوں کو سکول جاتے ہ...
08/04/2023

ضلع رحیم یار خان کی تحصیل خان پور میں گذشتہ روز سابق ایم ایس ٹی ایچ کیو ڈاکٹر حسن محمود قریشی کے دو بچوں کو سکول جاتے ہوئے گاڑی کا ٹائر چیک کرنے کے لیے ڈرائیور نے گاڑی روکی تو نامعلوم سبز رنگ کی کرولا کار سوار نکاب پوش ڈاکووں نے اسلحہ کے زور پر اغوا کر لیا۔واردات کے فورا بعد خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی اور ڈی پی او رحیم یار خان رضوان عمر گوندل جائے وقوعہ چیک کرنے خود موقع پر پہنچ گئے۔
جبکہ ایم این اے شیخ فیاض نے معاملہ کچہ کے ڈاکووں کی علاقہ بھر سے بچوں کو اغوا کرنے کی دھمکی سے جوڑتے ہوئے قومی اسمبلی میں اٹھا دیا۔اور وہاں پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے سب سے بڑے ڈاکو پرویز الہی سے تو ہماری جان چھوٹ گئی ہے مگر کچے کے ڈاکو بدستور ہمارے لوگوں کو مختلف طریقوں سے اغوا کر رہے ہیں۔اب کچے کے ڈاکووں نے ڈسٹرکٹ پولیس کو دھمکی دے رکھی ہے کہ اگر پولیس ان کے بچوں کو نہیں چھوڑے گی تو وہ ہمارے بچے اغوا کرے گی۔آئی جی پنجاب نے معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھانے پر ڈی پی او رحیم یار خان کو سپیشل ٹاسک جلد جلد مکمل کر کے اغوا شدہ دونوں بچے 5 سالہ شایان اور 7 سالہ سبحان کو فوری بازیاب کرانے کا حکم دیا۔ کیس ہائی پروفائل بن جانے پر پولیس نے سب سے پہلے ڈرائیور کو گرفتار کر کے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا۔اور نامعلوم اغوا کاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی۔ڈی پی او نے رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والے قابل ترین انویسٹی گیشن افسران کو ٹیمیں بنا کر ٹاسک سونپ دیا۔جب کہ خفیہ ایجنسیوں کو بھی مکمل معاونت کا آرڈر دے دیا۔ابھی 24 گھنٹے بھی نہیں گزرے تھے کہ پولیس نے دونوں بچوں کو بحفاظت احمد پور شرقیہ پیرا گون سٹی سے باز یاب کرا لیا جبکہ 4 مرد اور 2 خواتین ملزمان کو مبینہ طور پر موقع سے گرفتار کر لیا۔جبکہ واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برامد کر لی گئی ۔پولیس کی یہ کامیابی بلا شبہ قابل تحسین ہے۔اس کامیابی پر خانپور کی عوام نے انہیں اس وقت پھولوں سے لاد دیا جب ڈی پی او رضوان عمر گوندل خود اپنی ٹیم کے ہمراہ ڈاکٹر حسن کے گھر پر انہیں ان کے بازیاب شدہ بچے حوالے کرنے آئے اور پنجاب پولیس کے حق میں زندہ باد کے نعرے لگائے۔ڈی پی او رضوان عمر گوندل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان کو سخت سے سخت سزا دلانے کے لیے کاروائی کی جائے گی۔جبکہ ابھی کچھ معاملات انوسٹی گیشن میں کلئیر ہوں گے اور مذید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ وقوعہ انشاءاللہ آخری وقوعہ ثابت ہو گا۔ملزمان کو عبرت کا نشان بنائیں گے۔
آج کا دن ڈسٹرکٹ پولیس کے لیے بہت اچھا رہا کہ ایک اور کامیابی ملی جوکہ صادق آباد پولیس نے روجھان کچہ کے علاقہ میں کچہ اغوا کاروں کے خلاف کاروائی میں گڑھی خیر محمد جھک کے قریب سے اغوا ہونے والا ناصر بھی بحفاظت بازیاب کرا لیا۔
خان پور واقعہ میں نونہالوں کےاغوا میں کوئی اور نہیں بلکہ رشتہ داروں کے ملوث ہونے کی اطلاعات ہیں۔جن میں ایک رشتہ دار ڈاکٹر فضل محمود کا سگا بھانجا بتایا جاتا ہے۔جبکہ دیگر بھی قریبی عزیر بتائے گئے ہیں
اغوا کاروں کی کار پر پٹرول کے ڈھکن کے قریب ایک کارٹون کا پوسٹر بھی لگا ہوا تھا۔جوکہ سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ ڈاکٹر عفان قیصر نے اپنی ویڈیو میں اسے نیٹ فلکس کی منی ہیسٹ سیریز سے جوڑا ہے۔اور بتایا ہے کہ یہ سیریز میں بھی اغوا کاروں کی کہانیاں دکھائی گئی ہیں اور اس میں کردار بھی اس پوسٹر سے ملتے جلتے ہیں۔جہاں سے متاثر ہو کر اغواکاروں نے واردات کی اور اس مہنگائی میں راتوں رات امیر ہونے کی کوشش میں واردات کی۔اور پانچ کروڑ بھی ڈاکٹر فیملی سے طلب کیے انہوں نے ویڈیو بیان میں بتایا کہ جس بلڈنگ میں ان کا دفتر موجود ہے وہاں کنسٹرکشن کا کام ہو رہا ہے مگر آج کوئی مزدور نہیں آیا پتہ چلا ہے کہ وہ مفت آٹا لینے گئے ہیں۔اور بتایا کہ اگر وہ کام پر آ جاتے تو بھی مفت ملنے والے آٹا جتنا کما سکتے تھے اسی طرح ان اغوا کاروں نے اس سیریز سے متاثر ہو کر دولت کمانے کی کوشش کی ہے۔جو کہ اگر پڑھے لکھے نوجوان کام کریں تو اس سے زیادہ کما سکتے ہیں۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ڈاکٹر حسن محمود قریشی دولتمند شخص ہے اور ان کی اہلیہ اور والد بھی ڈاکٹر ہیں۔ان کے خاندان میں جائیداد کے مسائل بھی چل رہے تھے۔بلکہ انہوں نے ایک رائیس مل بنائی ہوئی ہے اور انہوں نے اپنے سگے بھائی کو مبینہ طور پر چار کروڑ کے گھپلے کے پیش نظر فارغ کیا ہوا ہے۔یہ بھی چہ مگوئیاں چل رہی ہیں کہ ان کا ڈرائیور بھی اس وقوعہ میں برابر کا شریک ہے۔جس کو پولیس نے گرفتار کیا تھا۔اور ڈرائیور کی نشاندھی پر ہی بچے بازیاب ہوئے ہیں۔
اس کیس میں سیکیورٹی کیمروں نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے اگر سیکورٹی کیمرے موقع پر نہ ہوتے تو شاید یہ معاملہ ابھی تک حل نہ ہوتا۔جس طرح ڈرائیور نے گاڑی روک کر باہر نکل کر گاڑی کو چیک کیا جو کہ ویڈیو میں صاف دکھائی دے رہا ہے بڑے سکون سے باہر نکل کر ادھر ادھر دیکھ رہا ہے جیسے اغواکاروں کا انتظار کر رہا ہو۔اس وقت تک شک یہی کیا جا رہا ہے کہ ڈرائیور وقوعہ میں شامل ہے۔باقی واللہ عالم ابھی تک پولیس نے ساری کہانی ٹاپ سیکرٹ رکھی ہوئی ہے۔
آئی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے خان پور میں بازیاب بچوں اور ورثاء سے ملاقات کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کچہ کے ڈاکووں کے خلاف آج رات سے آپریشن کا آغاز کر دیا جائے گا۔اور پہلی گاڑی اعلی افسران کی ہو گی۔انہوں نے مذید کہا کہ رحیم یار خان پولیس کے مذید گاڑیوں اور نفری کا انتظام کیا جا رہا ہے جو کہ جلد گاڑیاں حوالے کر دی جائیں گے۔کچہ میں پہلی فرصت میں چوکیاں بحال کی جائیں گی۔نو گو ایریا ختم کیا جائے گا۔آرمی سمیت تمام اداروں سے معاونت لی جائے گی۔انہوں نے بچوں کی بازیابی ممکن بنانے والی ٹیم کو دس لاکھ روپے نقد انعام کا اعلان کیا۔اگر پولیس تمام کیسز کو چیلنج سمجھ کر کرنا شروع کر دے تو چند گھنٹوں میں اصلاح و احوال ممکن ہے۔
آج رحیم یار خان پولیس نے کچہ میں آپریشن کے دوران ایک ڈاکو کو ہلاک اور چھ ڈاکو زندہ سلامت گرفتار کر لیے ہیں۔آج آئی جی پنجاب نے ڈی پی او آفس اور پریس کلب میں دو پریس کانفرنس کھڑکائیں ۔کامیابیوں پر کامیابیاں پھر پریس کانفرنس تو بنتی ہے۔
میری اطلاعات کے مطابق رحیم یار خان میں تعینات ڈی پی او رضوان عمر گوندل پنجاب پولیس کا قابل ترین ڈی پی او مانا جاتا ہے۔جس نے رحیم یار خان میں آ کر جرائم پیشہ عناصر کی نیندیں حرام کر دی ہیں اور ان کی تعیناتی کے دوران ان کی قابلیت کی وجہ سے ان سے عوام بہت ساری توقعات رکھتی ہیں۔
خان پور بچوں کے اغوا برائے تاوان جیسے ہائی فائی کیس کو جس طرح پولیس نے حل کیا۔اس سے سے پتہ چلتا ہے کہ پنجاب پولیس کے لیے کوئی بھی کام ناممکن نہیں۔اگر طمع نفسانی سے پنجاب پولیس کو صاف کر کے انعامات اور ترقیوں کا سلسلہ شروع کیا جائے تو پنجاب پولیس میں میرٹ پر کام کرنے کی عادت پیدا ہو سکتی ہے۔اس وقت تھانوں میں دونوں ہاتھوں سے مدعی اور ملزمان کو لوٹا جاتا ہے۔اللہ کی پناہ۔اور طمع نفسانی اس طرح کی جاتی ہے جیسے کوئی ان کا حق ہو۔اور جو بھی شخص مفت کام کروائے اسے یا سامنے یا پیٹھ پیچھے غلیظ گالیاں دی جاتی ہیں۔
آپ میری بات سے متفق ہیں یا نہیں آپ رائے سے ضرور آگاہ کریں۔شکریہ

Address

Trust Colony Road Rahim Yar Khan
Rahimyar Khan
64200

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when crimes stories posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share