District Printing Press Rahim Yar Khan

District Printing Press Rahim Yar Khan ضلع رحیمیارخان کی شعبہ پرنٹنگ پریس سے تعلق رکھنے والے تمام کاروباری شخصیات کا پلیٹ فارم

پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن ضلع رحیم یار خان کے چیئرمین رائو اسلام الحق، صدر محمد قاسم چوہدری اور میاں منشاء (نائب صدر، رئ...
20/07/2026

پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن ضلع رحیم یار خان کے چیئرمین رائو اسلام الحق، صدر محمد قاسم چوہدری اور میاں منشاء (نائب صدر، رئیل اسٹیٹ ایجنٹس اینڈ ہاؤسنگ ایسوسی ایشن پنجاب) کی قیادت میں پراپرٹی ڈیلرز کے وفد نے پریس مارکیٹ کا دورہ کیا، جہاں سرپرستِ اعلیٰ پریس مارکیٹ عبدالرحمٰن، چیئرمین عامر امین، صدر طاہر رحیم اور جنرل سیکرٹری کاشف قذافی کی قیادت میں عہدیداران نے وفد کو ویلکم کیا۔

وفد نے "عون ریئل اسٹیٹ" کے نام سے نئے دفتر کے آغاز پر صدر پریس مارکیٹ طاہر رحیم کو مبارکباد پیش کی، نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور انہیں گلدستہ پیش کیا۔ اس موقع پر طاہر رحیم اور ان کی کابینہ کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

ملاقات کے دوران "عون رئیل اسٹیٹ" کے شعبے، باہمی تعاون، کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر سرپرست کمیٹی ممبر پریس مارکیٹ لیاقت سومرو، جوائنٹ سیکرٹری کاشف سکندر، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری شاہد نذیر، ڈپٹی جنرل سیکرٹری احمد چوہان، فنانس سیکرٹری عدنان فاروق، انفارمیشن سیکرٹری محمد راشد، میاں ماجد، عمران شاہ اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔


پریس مارکیٹ رحیم یار خان کا ماہانہ اجلاس، مختلف تنظیمی امور پر اہم فیصلے، نائب صدر راؤ فیصل کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گی...
15/07/2026

پریس مارکیٹ رحیم یار خان کا ماہانہ اجلاس، مختلف تنظیمی امور پر اہم فیصلے، نائب صدر راؤ فیصل کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا

رحیم یار خان: پریس مارکیٹ رحیم یار خان کا ماہانہ اجلاس سرپرستِ اعلیٰ عبدالرحمٰن کی زیرِ سرپرستی منعقد ہوا جبکہ چیئرمین عامر امین، صدر طاہر رحیم اور جنرل سیکرٹری کاشف قذافی کی قیادت میں اجلاس کی کارروائی مکمل کی گئی اس موقع پر جنرل سیکرٹری کاشف قذافی نے مختلف تنظیمی ایجنڈے پیش کیے جن پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

اجلاس میں پریس مارکیٹ کے فعال ممبران کو مزید ذمہ داریاں سونپنے، مارکیٹ کے انتظامی امور کو مزید بہتر بنانے، آئندہ سوئمنگ پول پارٹی کے انعقاد اور دیگر تنظیمی و فلاحی معاملات پر تبادلۂ خیال کیا گیا جبکہ مختلف تجاویز پر اتفاقِ رائے سے اہم فیصلے کیے گئے۔

اجلاس کے اختتام پر نائب صدر راؤ فیصل کی سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹا گیا جبکہ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش پر شرکاء نے انہیں دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اجلاس میں سرپرست کمیٹی ممبران ارشد کوریجہ، لیاقت سومرو، چیئرمین عامر امین، صدر طاہر رحیم، جنرل سیکرٹری کاشف قذافی، نائب صدر راؤ فیصل، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری شاہد نذیر، میاں ماجد، ڈپٹی جنرل سیکرٹری احمد چوہان، فنانس سیکرٹری عدنان فاروق، انفارمیشن سیکرٹری راشد رانا، جوائنٹ سیکرٹری کاشف سکندر، ایگزیکٹو ممبران عمران شاہ، محمد عامر، راؤ یاسر، ذوالفقار سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔

پرنٹنگ پریس رحیمیارخان کے عہدیداران کا اجلاس، اہم فیصلے۔۔۔!
03/06/2026

پرنٹنگ پریس رحیمیارخان کے عہدیداران کا اجلاس، اہم فیصلے۔۔۔!

پرنٹنگ پریس مارکیٹ رحیم یار خان کے عہدیداران کے ماہانہ اجلاس میں فلاحی و ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اہم فیصلے، چار نکاتی ا...
01/06/2026

پرنٹنگ پریس مارکیٹ رحیم یار خان کے عہدیداران کے ماہانہ اجلاس میں فلاحی و ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اہم فیصلے، چار نکاتی ایجنڈا متفقہ طور پر منظور

ممبران کے علاج و معاونت کے لیے فلاحی فنڈ، مارکیٹ کی بہتر شناخت کے لیے سائن بورڈز، تفریحی سرگرمیوں اور کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کی منظوری

سرپرستِ اعلیٰ عبدالرحمٰن کی جانب سے موجودہ کابینہ کو پرنٹنگ پریس کی تاریخ کی متحرک اور فلاحی سرگرمیوں میں نمایاں کردار ادا کرنے والی کابینہ قرار دیتے ہوئے پھولوں کا گلدستہ پیش کرکے خراجِ تحسین پیش کیا گیا

رحیم یار خان (بیورورپورٹ) پرنٹنگ پریس مارکیٹ رحیم یار خان کا ماہانہ اجلاس سرپرستِ اعلیٰ عبدالرحمٰن کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں سرپرستِ اعلیٰ لیاقت سومرو، چیئرمین عامر امین، صدر طاہر رحیم، جنرل سیکرٹری کاشف قذافی، نائب صدر راؤ فیصل، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری شاہد نذیر، میاں ماجد، ڈپٹی جنرل سیکرٹری احمد چوہان، جوائنٹ سیکرٹری کاشف سکندر، فنانس سیکرٹری عدنان فاروق، انفارمیشن سیکرٹری محمد راشد، ایگزیکٹو ممبران عمران شاہ، راؤ یاسر اور دیگر ممبران نے شرکت کی۔

اجلاس کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا جبکہ جنرل سیکرٹری کاشف قذافی نے اجلاس کے شرکاء کے سامنے چار نکاتی ایجنڈا پیش کیا، اجلاس میں ایجنڈے کے تمام نکات پر تفصیلی غور و خوض اور مشاورت کے بعد اہم فیصلے متفقہ طور پر منظور کیے گئے۔

پہلے ایجنڈے کے تحت ممبران کی فلاح و بہبود کے لیے فلاحی فنڈ قائم کرنے کی تجویز پر غور کیا گیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام ممبران کے تعاون سے ایک مستقل فلاحی فنڈ قائم کیا جائے گا تاکہ مارکیٹ کے کسی بھی ممبر کو علاج و معالجہ، مالی مشکلات یا کاروباری ضروریات کے مواقع پر امداد فراہم کی جا سکے۔ اس حوالے سے باقاعدہ لائحہ عمل مرتب کرنے اور فنڈ کے نظام کو حتمی شکل دینے کی منظوری دی گئی۔

دوسرے ایجنڈے کے تحت پرنٹنگ پریس مارکیٹ رحیم یار خان کے داخلی اور خارجی راستوں پر مارکیٹ کی شناخت کے لیے نمایاں سائن بورڈز نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا جن پر "پرنٹنگ پریس مارکیٹ رحیم یار خان" درج ہوگا تاکہ مارکیٹ کی پہچان مزید مؤثر انداز میں اجاگر کی جاسکے۔

تیسرے ایجنڈے میں موسمِ گرما کے پیش نظر مارکیٹ کے ممبران کے لیے ایک تفریحی پروگرام کے انعقاد کی منظوری دی گئی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ چند روز میں سوئمنگ پول پر ایک دوستانہ اور تفریحی پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ممبران بھرپور شرکت کریں گے۔

چوتھے ایجنڈے کے تحت نوجوانوں کو مثبت اور صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے لیے پرنٹنگ پریس مارکیٹ کے زیرِ اہتمام کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا شرکاء نے اس اقدام کو نوجوان نسل کے لیے خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس کے کامیاب انعقاد کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اجلاس کے موقع پر جوائنٹ سیکرٹری کاشف سکندر کی جانب سے شرکائے اجلاس کے اعزاز میں لذیذ ضیافت اور ہاٹ ٹی کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر چیئرمین عامر امین نے کہا کہ پرنٹنگ پریس مارکیٹ کی ترقی، ممبران کی فلاح و بہبود اور باہمی اتحاد کو فروغ دینا موجودہ کابینہ کی اولین ترجیح ہے۔ صدر طاہر رحیم نے کہا کہ مارکیٹ کے مسائل کے حل اور ممبران کی خدمت کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے جبکہ جنرل سیکرٹری کاشف قذافی نے کہا کہ کابینہ ممبران کے اعتماد پر پورا اترنے اور مارکیٹ کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

سرپرستِ اعلیٰ عبدالرحمٰن، لیاقت سومرو اور دیگر عہدیداران نے اجلاس میں پیش کیے گئے تمام نکات کی متفقہ حمایت کرتے ہوئے انہیں پرنٹنگ پریس مارکیٹ رحیم یار خان اور اس کے ممبران کے بہترین مفاد میں قرار دیا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مارکیٹ کی ترقی، ممبران کی فلاح و بہبود اور باہمی اتحاد کے فروغ کے لیے تمام فیصلوں پر ترجیحی بنیادوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

اجلاس کے اختتام پر سرپرستِ اعلیٰ عبدالرحمٰن کا کہنا تھا کہ موجودہ کابینہ کو پرنٹنگ پریس مارکیٹ کی تاریخ کی فعال، متحرک اور فلاحی منصوبوں پر تاریخی عملی کام کرنے والی کابینہ ہونے کا اعزاز حاصل ہے جس کے باعث کابینہ کی حوصلہ افزائی کیلیے سرپرست کی جانب سے تمام عہدیداران کو پھولوں کے گلدستے پیش کرکے ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا جبکہ شرکاء نے مارکیٹ کی مزید ترقی، خوشحالی اور اتحاد کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

پریس مارکیٹ عہدیداران کی پریس مارکیٹ کے سینکڑوں دکانداروں کو جاری واسا بلز پر ایم ڈی واسا سے ملاقات، ازسرِ نو سروے اور د...
23/04/2026

پریس مارکیٹ عہدیداران کی پریس مارکیٹ کے سینکڑوں دکانداروں کو جاری واسا بلز پر ایم ڈی واسا سے ملاقات، ازسرِ نو سروے اور درستگی کی یقین دہانی

چیئرمین پریس مارکیٹ عامر امین، سرپرستِ اعلیٰ عبدالرحمٰن، صدر طاہر رحیم، جنرل سیکرٹری کاشف قذافی اور ایگزیکٹو ممبر راؤ یاسر نے منیجنگ ڈائریکٹر واسا شعیب فیاض سے ملاقات کی جس میں پریس مارکیٹ کے سینکڑوں دکانداروں کو جاری کیے گئے بلوں کے معاملے پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

پریس مارکیٹ کے عہدیداران نے مؤقف اختیار کیا کہ دکانداروں کو بھیجے گئے بلز زمینی حقائق کے برعکس ہیں اور ان میں بے ضابطگیوں کے باعث شدید تحفظات پائے جاتے ہیں لہٰذا فوری نظرثانی ناگزیر ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ مکمل شفافیت کے ساتھ ازسرِ نو سروے کرایا جائے تاکہ صرف میرٹ پر پورا اترنے والے صارفین ہی ادائیگی کے پابند ہوں اور دیگر دکاندار بلاجواز بوجھ سے محفوظ رہیں۔

ایم ڈی واسا شعیب فیاض نے عہدیداران کے تحفظات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے بلوں کی درستگی کے لیے فوری اقدامات اور جلد نئے سروے کے انعقاد کی یقین دہانی کرائی تاکہ مسئلے کا منصفانہ اور شفاف حل ممکن بنایا جاسکے۔۔۔!

22/03/2026

"انا للّٰہ وانا الیہ راجعون" اظہارِ افسوس 🥲

پریس مارکیٹ رحیم یار خان کے معزز ممبر جناب ناصر شبیر (سٹیمپ میکر) کو فیملی کیساتھ چنی گوٹھ جاتے ہوئے حادثہ پیش آیا جس میں اُنکے 12 سالہ بیٹے عبدالہادی المناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے کمسن عبدالہادی کا اس طرح اچانک اس دنیا سے رخصت ہو جانا ایک نہایت افسوسناک سانحہ ہے جس پر پوری پریس مارکیٹ برادری گہرے رنج و غم میں مبتلا ہے اس دکھ کی گھڑی میں پریس مارکیٹ رحیم یار خان کے عہدیداران و اراکین سوگوار خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ اور صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

عہدیداران و ممبران پریس مارکیٹ رحیم یار خان

ریاست مخالف مواد کی روک تھام کیلئے پریس مارکیٹ تاجران کا سکیورٹی اداروں کیساتھ عملی اشتراک کا عزمپریس مارکیٹ تاجران اور ...
31/01/2026

ریاست مخالف مواد کی روک تھام کیلئے پریس مارکیٹ تاجران کا سکیورٹی اداروں کیساتھ عملی اشتراک کا عزم

پریس مارکیٹ تاجران اور سکیورٹی حکام کا غیر قانونی و ریاست مخالف پرنٹنگ کے خاتمے پر اتفاق

ریاستی مفادات کیخلاف کسی مواد کی طباعت یا اشاعت کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں، چیئرمین پریس مارکیٹ عامر امین و صدر طاہر رحیم

رحیم یار خان (بیورورپورٹ) چیئرمین پریس مارکیٹ رحیمیارخان عامر امین اور صدر پریس مارکیٹ طاہر رحیم نے قائم مقام جنرل سیکرٹری پریس مارکیٹ شاہد نذیر، نائب صدر رائو فیصل، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری میاں ماجد، ڈپٹی جنرل سیکرٹری احمد چوہان، انفارمیشن سیکرٹری محمد راشد، ایگزیکٹیو ممبر عبدالودود ، عمران شاہ سیت دیگر عہدیداران کے ہمراہ تھانہ سٹی اے ڈویژن رحیم یار خان میں سکیورٹی برانچ آفیسر تھانہ سٹی اے ڈویژن رئیس فاروق اور سب انسپکٹر خلیل الرحمان سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران پرنٹنگ پریس کے شعبے سے وابستہ اُمور بالخصوص ریاست مخالف پرنٹنگ کے تدارک کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی اس موقع پر چیئرمین پریس مارکیٹ عامر امین اور صدر طاہر رحیم نے کہا کہ پریس مارکیٹ سے وابستہ تمام تاجران قانون کی مکمل پاسداری کرتے ہیں اور ریاستی مفادات کیخلاف کسی بھی مواد کی طباعت یا اشاعت کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پرنٹنگ پریس کے تاجران سکیورٹی اداروں کیساتھ مکمل تعاون کرتے ہوئے معاشرے میں امن و امان کے قیام میں اپنا کردار ادا کرتے رہینگے، سکیورٹی برانچ آفیسر اے ڈویژن رئیس فاروق نے کہا کہ پرنٹنگ پریس کے تاجران کا ذمہ دارانہ کردار نہایت اہم ہے اور کسی بھی غیر قانونی یا ریاست مخالف مواد کی روک تھام کیلیے باہمی رابطہ ضروری ہے انہوں نے تعاون پر پریس مارکیٹ انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا، ملاقات کے اختتام پر فریقین نے حکومت کیساتھ ملکر امن و امان کے قیام، قانون کی بالادستی اور ریاست کے ساتھ ملکر چلنے کے عزم کا اعادہ کیا

16/01/2026

"افسوسناک خبر"

سرپرستِ اعلی پریس مارکیٹ رحیمیارخان عبدالرحمٰن کے چھوٹے بھائی حاجی عبداللطیف (ریٹائرڈ FFC) کا بقضائے الہٰی سے انتقال ہوگیا ہے جنکی نمازِ جنازہ کل بروز ہفتہ صبح 10 بجے عثمان پارک عباسیہ ٹائون رحیمیارخان کے گرائونڈ میں ادا کی جائیگی شرکت فرماکر ثوابِ دارین حاصل کریں۔۔۔!

Address

Press Market , Behind Shahi Road
Rahimyar Khan
64200

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when District Printing Press Rahim Yar Khan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to District Printing Press Rahim Yar Khan:

Shortcuts

Share