NMP TV

NMP TV NMP TV Is a Progressive Digital Media Platform
(1)

وینس کا طیارہ کچھ گھنٹے میں پاکستان پہنچ جائے گا، امریکی صدر
20/04/2026

وینس کا طیارہ کچھ گھنٹے میں پاکستان پہنچ جائے گا، امریکی صدر

وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم کی ملاقات
20/04/2026

وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم کی ملاقات

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عالمی یومِ چینی زبان کے موقع پر چینی عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین کی مارکیٹ ک...
20/04/2026

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عالمی یومِ چینی زبان کے موقع پر چینی عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین کی مارکیٹ کے ساتھ منسلک ہونے کے لیے چینی زبان میں مہارت بہت ضروری ہے۔

اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں تقریباً سوا ارب افراد چینی زبان بولتے ہیں اور یہ زبان عالمی منظر نامے میں غیر معمولی اہمیت اختیار کر چکی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ چینی زبان اقوامِ متحدہ کی 6 سرکاری زبانوں میں شامل ہے جبکہ چین کی سیاسی، سفارتی اور معاشی اہمیت دنیا بھر میں تسلیم شدہ ہے۔

مریم نواز نے چین کی بے مثال ترقی کو دنیا کے لیے روشن مثال قرار دیتے ہوئے امن، استحکام اور عالمی ترقی میں چین کے کردار کو سراہا۔

ایران کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ خاتم الانبیاء نے کہا ہے کہ امریکا نے ایران کے تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر کے جنگ بندی کی خ...
20/04/2026

ایران کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ خاتم الانبیاء نے کہا ہے کہ امریکا نے ایران کے تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر کے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔

امریکا نے جس تجارتی جہاز پر حملہ کیا وہ چین سےایران آرہا تھا، ایران جلد ہی امریکی فوج کی میری ٹائم اور مسلح ڈکیتی کا جواب دے گا اور جوابی کارروائی کرے گا۔

امریکی ناکہ بندی کی خلاف ورزی پر ایرانی جہاز قبضے میں لیا ہے، ٹرمپ

ایران کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ نے ساتھ ہی یہ اعلان بھی کیا کہ امریکی حملے کے بعد ایرانی فورسز نے کچھ امریکی فوج کے بحری جہازوں پر ڈرون سے حملہ کیا ہے۔

ایرانی وارننگ، ہرمز سے گزرنے کی کوشش کرنے والے دو ٹینکرز واپس چلے گئے
19/04/2026

ایرانی وارننگ، ہرمز سے گزرنے کی کوشش کرنے والے دو ٹینکرز واپس چلے گئے

19/04/2026

جہلم کے معروف یوٹیوبر انجینئر محمد علی مرزا پہ قاتلانہ حملہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے 10 ارب ڈالر کے مقدمے کو نمٹانے کے لیے محکمۂ انصاف سے بات چیت کی درخواست کی ہے جس پر قانون...
18/04/2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے 10 ارب ڈالر کے مقدمے کو نمٹانے کے لیے محکمۂ انصاف سے بات چیت کی درخواست کی ہے جس پر قانونی ماہرین نے سنگین خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر اپنے ہی زیرِ کنٹرول اداروں سے معاہدہ کر سکتے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالتی دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ ٹرمپ کے وکلاء نے کیس کو 90 دن کے لیے مؤخر کرنے کی استدعا کی ہے تاکہ معاملے کا ’مؤثر حل‘ نکالا جا سکے، یہ مقدمہ امریکی ٹیکس ادارے انٹرنل ریونیو سروس (آئی آر ایس) اور محکمۂ خزانہ کے خلاف دائر کیا گیا ہے۔

یہ تنازع 2017ء میں شروع ہوا تھا جب چارلس لٹل جان نامی کنٹریکٹر نے ٹرمپ کا ٹیکس ریکارڈ چرا کر میڈیا کو فراہم کیا تھا، بعد ازاں ’نیویارک ٹائمز‘ اور ’پروپبلکا‘ نے رپورٹس شائع کیں جن میں انکشاف کیا گیا تھا کہ ٹرمپ نے کئی سال میں بہت کم یا کوئی انکم ٹیکس ادا ہی نہیں کیا۔

بنگلادیش کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔شان مسعود ٹیسٹ ٹیم کی قیادت جاری رکھ...
18/04/2026

بنگلادیش کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔

شان مسعود ٹیسٹ ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے، جبکہ 4 نئے کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

اسکواڈ میں شامل 5 کھلاڑی لاہور میں جاری این سی اے ریڈ بال کیمپ میں شریک ہیں۔ قومی ٹیسٹ اسکواڈ 27 اپریل کو کراچی میں کیمپ جوائن کرے گا۔ کیمپ یکم مئی کو اختتام پذیر ہوگا جبکہ ٹیم 2 مئی کو بنگلادیش روانہ ہوگی۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 میں شریک کھلاڑی اپنی ٹیموں کی میچز مکمل ہونے کے بعد کیمپ جوائن کریں گے۔

امریکی صدر نے ایک گھنٹے میں 7 دعوے کیے، ساتوں جھوٹے ہیں، اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ
18/04/2026

امریکی صدر نے ایک گھنٹے میں 7 دعوے کیے، ساتوں جھوٹے ہیں، اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ

پاکستانی صرافہ مارکیٹوں اور عالمی گولڈ بازار میں سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ا...
17/04/2026

پاکستانی صرافہ مارکیٹوں اور عالمی گولڈ بازار میں سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 3300 اور 10 گرام سونے کی قیمت 2829 روپے کم ہو گئی۔

کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 5 لاکھ 1 ہزار 562 اور 10 گرام سونے کی قیمت 4 لاکھ 30 ہزار 8 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 33 ڈالرز کم ہو کر 4792 ڈالرز فی اونس ہو گئی۔

امریکا میں ایچ بی 1 ویزا لاٹری میں اس سال نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے، جہاں بعض کیسز میں سلیکشن ریٹ 75 فیصد تک جا پہن...
17/04/2026

امریکا میں ایچ بی 1 ویزا لاٹری میں اس سال نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے، جہاں بعض کیسز میں سلیکشن ریٹ 75 فیصد تک جا پہنچا۔

امریکی خبر رساں ادارے بلومبرگ لاء کی رپورٹ کے مطابق اس سے قبل یہ شرح تقریباً 33 فیصد کے قریب تھی، تاہم درخواستوں میں نمایاں کمی کے باعث منظوری کی شرح میں اضافہ ہوا ہے، جس کی بڑی وجہ ٹرمپ انتظامیہ کی ویزا پروگرام میں کی گئی تبدیلیاں قرار دی جا رہی ہیں۔

2026ء میں امریکی کاروباری اداروں نے ہنر مند غیر ملکی کارکنوں کے لیے اس ویزا پروگرام میں سلیکشن ریٹس میں واضح بہتری کا تجربہ کیا، کئی برسوں سے کم ہوتے امکانات کے برعکس اس سال متعدد کیسز میں منظوری کی شرح 50 فیصد سے تجاوز کر گئی، جبکہ کچھ مواقع پر یہ 75 فیصد تک بھی پہنچ گئی۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرا...
17/04/2026

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران اور امریکا کو ایک معاہدے پر رضامند کرنے کے لیے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی صدر سے یہ ملاقات بہت اہم قرار دی جا رہی ہے۔

اس سے پہلے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جمعرات کو تہران میں مصروف دن گزارا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تہران میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف سے نہایت اہم ملاقات کی، باقر قالیباف ایرانی حکومت میں نہایت موثر شخصیت سمجھے جاتے ہیں جنھوں نے اسلام آباد میں آئے ایرانی وفد کی قیادت بھی کی تھی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی گزشتہ روز ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے بھی ملاقات ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل کا دورۂ تہران امریکا اور ایران کے درمیان جاری ثالثی کی کوششوں کا حصہ ہے، وزیر داخلہ محسن نقوی بھی فیلڈ مارشل کے ہمراہ ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کمانڈر خاتم الانبیا سے بھی ملاقات کی ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سے امریکا کی ڈیل ہو گئی تو وہ پاکستان آئیں گے۔

Address

Rawalpindi
46000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when NMP TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to NMP TV:

Share

Category