Just earned786

Just earned786 Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Just earned786, Advertising/Marketing, Ali town addiala Road, Rawalpindi.

hi this is imran I deal in moterbyke spareparts I make a page because I want to share you my thoughts about life, in these days I m bussy some personal activities, very soon I will join my page

28/06/2020

Kia Aap Jante He Rakbe Lehaz Se Pakistan Ka Sab Se Bara Sooba Konsa He

07/05/2020

چینج 😐

بچے کے پیدا ہونے کے پانچ سال بعد ایک دِن اچانک ماں کو احساس ہوا کہ، "یہ بچہ ہمارا نہیں لگتا، کیوں نہ اِسکا ڈی این اے ٹیسٹ کروایا جائے"۔ شام کو اُسکا شوہر تھکا ہارا ڈیوٹی سے گھر واپس آیا تو اُس نے اپنے خدشے کا اظہار اُس سے بھی کیا کہ، "دیکھو! اِس بچے کی عادتیں بہت عجیب ہیں، اِسکا دیکھنا، چلنا، کھانا، پینا اور سونا وغیرہ ہمارے سے بہت مختلف ہے، مجھے نہیں لگتا کہ یہ ہمارا بچہ ہے، چلو اِسکا ڈی این اے ٹیسٹ کرواتے ہیں۔۔۔!"

شوہر: "بیگم! تمہیں یہ بات آج اچانک 5 سال بعد کیوں یاد آ گئی؟، یہ تو تم مجھ سے 5 سال پہلے بھی پوچھ سکتی تھی۔۔۔!!"

بیگم (حیران ہوتے ہوئے): "کیا مطلب تم کہنا کیا چاہتے ہو؟"

شوہر: "بیگم! یاد کرو ہسپتال کی وہ پہلی رات جب ہمارا بچہ پیدا ہوا تھا اور کچھ ہی دیر بعد اُس نے پیمپر خراب کر دیا تھا، تو تم ہی نے مجھے کہا تھا، "اے جی سنیے! پلیز بے بی کو چینج تو کر دیں"، تب میں نے بڑی حیرانگی سے تمہاری طرف دیکھا تھا تو تم نے ہی کہا تھا، "ہمارے پیار کی خاطر میں نے 9 مہینے اِسے اپنی کوکھ میں رکھا ہے، اور اب جبکہ میں ہل جُل بھی نہیں سکتی تو کیا آپ یہ چھوٹا سا کام بھی نہیں کر سکتے۔۔۔؟" تو تب میں اپنے بچے کو اُٹھا کر دوسرے وارڈ میں گیا، وہاں اپنے گندے بچے کو "چینج" کر کے دوسرے صاف بچے کو اُٹھا کر تمہارے ساتھ لا کر سُلا دیا تھا۔۔۔!" 😂

اخلاقی سبق: "کسی کو کام بتاتے ہوئے اپنی مادری زبان استعمال کریں، دوسری لینگوئج کا بے جا استعمال کریں گے تو یہی "چینج" ہوگا۔۔۔" 😀

07/05/2020

*نصوح، کون تھا؟؟؟؟؟*
*(توبه نصوح)*

بنی اسرائیل کے ایک عابد کی کہانی.

نصوح ایک عورت نما آدمی تھا، باریک آواز، بغیر داڑھی اور نازک اندام مرد.
وہ اپنے ظاہری شکل وصورت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے زنانہ حمام میں عورتوں کا مساج کرتا اور میل اتارتا تھا، کوئی بھی اسکی حقیقت نہیں جانتا سبھی اس کو عورت سمجھتی تھی۔
یہ طریقہ اسکے لئے ذریعہ معاش بھی تھا اور عورتوں کے جسم سے لذت بھی لیتا رہا
کئی بار وجدان کے ملامت کرنے پر اس نے اس کام سے توبہ بھی کردیا لیکن ہمیشہ توبہ تھوڑتا رہا.

ایک دن بادشاہ کی بیٹی حمام گئی حمام اور مساج کرنے کے بعد پتہ چلا کہ اسکا گرانبھا گوھر (موتی یا ہیرا) کھوگیا ہے
بادشاہ کی بیٹی نے حکم دیا کہ سب کی تلاشی لی جائے۔
سب کی تلاشی لی گئی ہیرا نہیں ملا
نصوح رسوائی کے ڈر کی وجہ سے ایک جگہ چپ گیا
جب اس نے دیکھا کہ شہزادی کے کنیزیں اس سے ڈھونڈ رہی ہیں
سچے دل سے خدا کو پکارا اور خدا کی درگاہ میں دل سے توبہ کیا اور وعدہ کیا کہ آئندہ کبھی بھی یہ کام نہیں کرے گا میری لاج رکھ۔

اچانک باہر سے آواز آئی کہ نصوح کو چھوڑ دو ہیرا مل گیا،

نصوح نم آنکھوں سے شہزادی سے رخصتی لے کر گھر آگیا
نصوح نے قدرت کا کرشمہ دیکھ لیا تھا اور ہمیشہ ہمیشہ کے لیے اس کام سے توبہ کردیا۔

کئی دنوں سے حمام نہ جانے پر ایک دن شہزادی نے بلاوا بھیجا کہ حمام آکر میرا مساج کرے لیکن نصوح نے بہانہ بنایا کہ میرے ہاتھ میں درد ہے میں مساج نہیں کرسکتا ہوں
اس کے بعد کبھی حمام نہیں گیا۔

نصوح نے دیکھا کہ اس شہر میں رہنا اس کے لئے مناسب نہیں ہے سبھی عورتیں اس کو چاہتی ہے اور اس کے ہاتھ سے مساج لینا پسند کرتی ہے۔

جتنا بھی غلط طریقے سے مال کمایا تھا سب غریبوں میں بانٹ دیا اور شہر سے نکل کر کئی میل دور ایک
پہاڑی پر ڈیرہ ڈال کر عبادت خدا میں مشغول ہوگیا۔
ایک دن اس نظر ایک بھینس پر پڑی جو اس کے قریب گھاس میں
چر رہی تھی
اس نے سوچا کہ یہ کسی چرواہے سے بھاگ کر یہاں آگئی ہے تب تک میں اس کی دیکھ بھال کر لیتا ہوں جب تک اس کا مالک نہ آئے،
لہذا اس کی دیکھ بھال کرنے لگا کچھ دن بعد بھینسے نے بچہ دیا اور نصوح اس کا دودھ استعمال کرنے لگا۔

کچھ دن بعد ایک تجارتی قافلہ راستہ بھول کر ادھر آگئے جو سارے پیاس کی شدت سے نڈھال تھے
انہوں نے نصوح سے پانی مانگا
نصوح نے سب کو دودھ پلایا اور سب کو سیراب کردیا،
قافلے والوں نے نصوح سے شہر جانے کا راستہ پوچھا
نصوح نے انکو آسان اور نزدیکی راستہ دیکھایا
جانے سے پہلے تاجروں نے نصوح کو بہت سارا مال دیا۔

نصوح نے ان پیسوں سے وہاں کنواں کھودوایا آہستہ آہستہ وہاں لوگ بسنے لگے اور عمارتیں بننے لگے
وہاں کے لوگ نصوح کو بڑی عزت اور احترام سے دیکھتے تھے۔

رفته رفته نصوح کا آوازه پادشاه تک پہنچا وہی بادشاہ جو اس شہزادی کے باپ تھے،
بادشاہ کی دل میں نصوح سے ملنے کی بڑی اشتیاق پیدا ہوگئی
انہوں نے نصوح کو پیغام بھیجا کہ بادشاہ اس سے ملنا چاہتے ہیں مہربانی کرکے دربار تشریف لے آئے۔

جب نصوح کو بادشاہ کا پیغام ملا انہوں نے ملنے سے انکار کر دیا اور معذرت چاہی کہ مجھے بہت سارے کام ہیں میں نہیں آسکتا،
بادشاہ کو بہت تعجب ہوا انہوں نے کہا کہ اگر نصوح نہیں آسکتے ہم خود اس کے پاس جائیں گے۔

جب بادشاہ نصوح کے علاقے میں داخل ہوئے خدا کی طرف سے ملک الموت کو حکم ہوا کہ بادشاہ کی روح قبض کرلے۔

اس زمانے کی رسم و رواج کے مطابق اور بادشاہ کو نصوح سے ملنے کی وجہ سے، لوگوں نے نصوح کو تخت پر بیٹھایا۔

نصوح نے اپنے ملک میں عدل اور انصاف کا نظام قائم کیا اور اسی شہزادی سے شادی کرلی۔

ایک دن نصوح تخت پر بیٹھ کر لوگوں کی داد ستانی کررہے تھے
ایک شخص وارد ہوا اور کہنے لگے کہ کچھ سال پہلے میری بھینس گم ہوگئی تھی
آپ کی عدالت سے اپنی بھینس کا طلب گار ہوں
نصوح نے کہا کہ تمہاری بھینس میرے پاس ہے
آج جو کچھ میرے پاس ہے وہ تمہارے بھینس کی وجہ سے ہے
نصوح نے حکم دیا کہ اس کے سارے مال اور دولت کا آدھا حصہ بھینس کے مالک کو دیا جائے۔

وہ شخص خدا کے حکم سے کہنے لگا:
ائے نصوح جان لو، نہ میں انسان ہوں اور نہ ہی وہ جانور بھینس ہے
بلکہ ہم دو فرشتے ہیں تمہیں امتحان کرنے کے لئے آئے تھے
یہ سارا مال اور دولت تمہارے سچے دل سے توبہ کرنے کا نتیجہ ہے
یہ سب کچھ تمہیں مبارک ہو،
وہ دونوں فرشتے نظروں سے غائب ہوگئے۔

اسی وجہ سے سچے دل سے توبہ کرنے کو (توبه نصوح) کہتے ہیں.
کتاب: مثنوی معنوی، دفتر پنجم
:انوار المجالس صفحہ 432۔

باراالھا رمضان المبارک کے مہینے میں آپکے رحمت کے سارے دروازے کھلے ہوئے ہیں
ہمیں بھی توبہ نصوح کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

05/05/2020

یہ جو درد تھا مجھے دکھا گیا
مجھےتڑپ تڑپ کر رولا گیا
تجھے پا کے بھی میں نہ پا سکا
جب بچھڑی مجھ سے نہ روک سکا
بے وفائی پہ تیری نہ میں رو سکا
تیرا یہ ستم میں نہ سہہ سکا
نہ جانے کب سے میں نہ سو سکا
تیری زولف کا میں اسیر تھا
تیری دید کا میں نزیرتھا
تجھے چاہنامیراوطیر تھا
تیرےدرکامیں تو فقیرتھا

Address

Ali Town Addiala Road
Rawalpindi
47310

Telephone

+923040350499

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Just earned786 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share