30/05/2026
"ماموں جان فریضۂ رمیِ جمرات ادا کرتے ہوئے۔"
حج کا ایک اہم رکن رمیِ جمرات کا پس منظر
رمیِ جمرات حج کے اہم اعمال میں سے ایک ہے، جس میں حاجی منیٰ میں تین جمرات (شیطان کی علامتی جگہوں) پر کنکریاں مارتے ہیں۔
اس عمل کا پس منظر حضرت ابراہیم علیہ السلام سے متعلق ہے۔ روایات کے مطابق جب اللہ تعالیٰ نے انہیں اپنے بیٹے حضرت اسماعیل علیہ السلام کی قربانی کا حکم دیا تو شیطان نے مختلف مقامات پر آ کر انہیں اور ان کے اہلِ خانہ کو اللہ کے حکم سے روکنے کی کوشش کی۔ اس پر حضرت ابراہیمؑ نے شیطان کو کنکریاں مار کر دور کیا۔ انہی مقامات کی یاد میں حجاج کرام رمیِ جمرات کرتے ہیں۔
رمیِ جمرات کا مقصد شیطان کی علامتی مخالفت، اللہ تعالیٰ کی اطاعت، اور گناہوں و برائیوں سے دور رہنے کے عزم کا اظہار ہے۔
Abdur Rauf
Awaaz-e-haq آواز حق