03/07/2026
اسلام آباد: پارلیمانی سیکرٹری وفاقی مزہبی امور۔ سردار شمشیر علی خان مزاری سے وڈیرہ صدیق خان دلانی مزاری اور صحافی ظفر اقبال مزاری کی ملاقات
اسلام آباد میں پارلیمانی سیکرٹری وفاقی سردار شمشیر علی خان مزاری سے سیاسی و سماجی شخصیت وڈیرہ صدیق خان دلانی مزاری اور سینئر صحافی ظفر اقبال مزاری نے ملاقات کی۔
اس موقع پر گڈو، کشمور اور روجھان سے تعلق رکھنے والے معززین نے بھی سردار شمشیر علی خان مزاری سے ملاقات کی۔ ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی، جہاں سردار شمشیر علی خان مزاری نے ہر فرد سے نہایت خلوص اور اپنائیت کے ساتھ ملاقات کی، ان کے مسائل سنے، خیریت دریافت کی اور متعلقہ معاملات کے حل کے لیے بھرپور یقین دہانی کرائی۔
علاقے کے معززین نے سردار شمشیر علی خان مزاری کے عوام دوست رویے، سادہ مزاجی اور عوامی مسائل میں ذاتی دلچسپی کو سراہتے ہوئے ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ عوام سے براہِ راست رابطہ، ان کے مسائل سننا اور ان کے حل کے لیے عملی اقدامات کرنا ہی ایک حقیقی عوامی نمائندے کی پہچان ہے۔
سردار شمشیر علی خان مزاری کی عوام سے محبت، خلوص اور خدمت کا جذبہ انہیں حلقے کے عوام کے دلوں میں ایک منفرد مقام عطا کر رہا ہے، اور یہی خصوصیات ایک کامیاب سیاسی رہنما کی اصل شناخت ہوتی ہیں۔
✍️ ظفر اقبال مزاری
ڈسٹرکٹ رپورٹر (اسپیشل) TV رحیم یار خان
📞 0305-6544555