AR News Media Goup Of Sahiwal

AR News Media Goup Of Sahiwal AR NEWS MEDIA GROUP OF SAHIWAL

26/09/2026

Sahiwal Alleged Negligence at Private Hospital During Childbirth, Mother and Baby Die. | ‎⁨⁩

https://youtu.be/LUkP_MpwVPM?si=fsF3XJ_7onVRoxBS
مکمل وڈیو کیلئے ہمارے چینل پر وزٹ کریں۔
Maryam Nawaz Sharif RPO Sahiwal Sahiwal Police Ar Ar Mian Shehbaz Sharif

15/09/2026

کاہنہ مین فیروزپور روڈ پر افسوسناک ٹریفک حادثہ
کاہنہ مین فیروزپور روڈ پر تیز رفتاری کے باعث افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس میں 3 مرد، ایک بچہ اور 3 خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔
عینی شاہدین کے مطابق ڈرائیور نے مبینہ طور پر شراب پی رکھی تھی اور نشے کی حالت میں گاڑی چلا رہا تھا۔ بے قابو گاڑی نے 3 رکشوں، 2 موٹر سائیکلوں اور ایک پک اپ کو ٹکر مار دی۔
حادثے کی اطلاع پر ٹریفک پولیس، پنجاب پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ پولیس نے ڈرائیور سمیت 2 افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ ایک شخص فرار ہوگیا۔ حادثے میں ملوث گاڑی بھی پولیس نے تحویل میں لے لی۔
Maryam Nawaz Sharif

09/09/2026

پریس ریلیز

ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں لڑائی جھگڑے کی وائرل ویڈیو پر ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو کا نوٹس

ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں ہونے والے لڑائی جھگڑے کی وائرل ویڈیو پر ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو نے فوری نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کے احکامات جاری کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق وقار ممتاز اپنی والدہ کے ہمراہ او پی ڈی سے پرچی حاصل کرنے کے لیے ہسپتال آیا، جہاں مبینہ طور پر تلخ کلامی کے بعد اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

پولیس نے ویڈیو میں لڑائی جھگڑا کرنے والے ایک ملزم سمیع اللہ کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو کا کہنا ہے کہ کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اور قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
تاہم پولیس واقعہ کی مکمل تحقیقات کر رہی ہے۔

ترجمان پولیس ساہیوال
CM Punjab Official
Sahiwal Police
RPO Sahiwal

29/08/2026

ماریہ حنیف 7 ستمبر 2016 کو ساہیوال سے ملی تھی۔
اس کے بہن بھائیوں کے نام عدنان اور فاطمہ ہیں، جبکہ والدہ کا نام شہناز ہے۔
ماریہ کے والدین بھٹے پر کام کرتے تھے، جبکہ ماریہ خود بھی ساہیوال میں کسی کے گھر کام کرتی تھی۔ ماریہ کے مطابق، جس گھر میں وہ کام کرتی تھی وہاں اسے مارا پیٹا جاتا تھا۔ اسی خوف کی وجہ سے وہ گھر سے نکل گئی اور راستہ بھول گئی۔
اگر آپ ماریہ کے خاندان کو جانتے ہیں یا ان کے بارے میں کوئی معلومات رکھتے ہیں تو براہِ کرم میرا پیارا ٹیم سے رابطہ کریں۔
اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ ماریہ کو اس کے خاندان سے ملانے میں مدد مل سکے۔
Contact: 03090000015
Case id: 136984611

27/08/2026

لیاقت پور کراچی سے لاہور جانے والی مال گاڑی کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں
لیاقت پور اپ ڈون ٹریک بند مال گاڑی کی 10 بوگیاں پٹڑی سے اتری ہیں ریلوے
لیاقت پور فروزہ کے قریب انجن کی بریک فیل ہونے سے بوگیاں پٹڑی سے اتری ہیں ریلوے ذرائع
لیاقت پور ریلوے کی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ کی طرف روانہ ریلوے
Ar Ar




23/08/2026

� شاہ عالم مارکیٹ میں پیرا فورس کی کارروائی پر ہنگامہ — تاجروں کا احتجاج، دکانیں بند!

لاہور کی شاہ عالم مارکیٹ سے سامنے آنے والی ویڈیو میں مبینہ طور پر پیرا فورس کے اہلکار ایک والد اور اس کے بیٹے کو گھسیٹتے ہوئے لے جاتے دکھائی دے رہے ہیں۔ واقعے کے بعد مارکیٹ کے تاجروں میں شدید غم و غصہ پھیل گیا، احتجاج کیا گیا اور دکانیں بند کر دی گئیں۔

22/08/2026

*�کولمبیا میں 7.5 کا خطرناک زلزلہ،مزید مناظر، عمارتیں، دوکانیں اور مکانات زمین بوس..!!*

Address

Sahiwal
57000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AR News Media Goup Of Sahiwal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share