12/05/2026
سرگودھا میں قانون نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہی؟
مسلح ملزم کی غریب محنت کش کے گھر میں گھس کر فائرنگ، اہلخانہ کو یرغمال بنانے کی کوشش، خواتین اور بچوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
ویڈیو میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ تیمور نامی شخص اسلحہ لہراتے ہوئے گھر میں داخل ہوتا ہے اور اندھا دھند فائرنگ کرتا ہے۔ شور مچنے پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا، مگر متاثرہ خاندان کے مطابق دھمکیاں آج بھی جاری ہیں۔
ذرائع کے مطابق معاملہ لین دین کے تنازعے کا بتایا جا رہا ہے، لیکن سوال یہ ہے کہ کیا کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت دی جا سکتی ہے؟
متاثرہ غریب خاندان نے آر پی او اور ڈی پی او سرگودھا سے فوری نوٹس لینے، ملزم کی فوری گرفتاری اور اہلخانہ کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اگر آج ایک غریب کے گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر خوف پھیلایا جا سکتا ہے، تو کل کوئی بھی محفوظ نہیں رہے گا۔