19/09/2026
🚨 کچہری بازار میں بڑا حادثہ رونما ہونے کا خدشہ!
کچہری بازار میں گاڑی کی ٹکر سے ٹرانسفارمر کو نقصان پہنچا ہے اور اس میں سے تیل لیک ہو رہا ہے۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ لوگ اپنی جان کی پروا کیے بغیر یہ تیل بوتلوں اور برتنوں میں بھر کر لے جا رہے ہیں۔
یہ انتہائی خطرناک صورتحال ہے۔ کسی بھی وقت آگ لگنے، شارٹ سرکٹ یا کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔ اگر خدانخواستہ کوئی چنگاری بھڑک اٹھی تو جانی و مالی نقصان کی ذمہ داری کس پر ہوگی؟
انتظامیہ اور متعلقہ ادارے فوری نوٹس لیں، علاقے کو محفوظ بنائیں، لیکیج بند کروائیں اور لوگوں کو ٹرانسفارمر کے قریب جانے سے روکیں۔
عوام سے بھی اپیل ہے کہ چند لیٹر تیل کے لالچ میں اپنی اور دوسروں کی جان خطرے میں نہ ڈالیں۔
⚠️ یہ غفلت نہیں، ایک ممکنہ بڑے حادثے کی دعوت ہے۔ فوری کارروائی کی جائے۔