17/10/2024
السلام علیکم دوستو اپ نے قسمت کے بارے میں تو سن رکھا ہوگا دراصل دوستوں لوگوں کا یہ ماننا ہے کہ یہ چیز ہمیں اس لیے نہیں ملی کہ ہماری قسمت میں نہیں تھی مثلا۔۔یہ اج بزنس میں کامیاب ہو گیا ہے یہ اس کی قسمت میں تھا اس فلاں نے گاڑی لے لی یہ اس کی قسمت تھی یہ سب فضول اور جہالت کی باتیں ہیں ان باتوں کا قسمت سے کوئی تعلق نہیں دراصل قسمت کے دو معنی ہیں اور قسمت دو طرح کی ہوتی ہے 1.ایک وہ جو انسان اپنی محنت سے بناتا ہے اور 2. دوسری وہ جس میں انسان کا کوئی دخل یا عمل درامد نہیں ہوتا جو پہلے نمبر والی ہوتی ہے اس میں یہ ہوتا ہے اللہ تعالی تو غائب کا علم جانتا ہے اللہ کو تو سب پتہ ہے جب اللہ تعالی نے انسان کو پیدا کیا تو تو اللہ کو پتہ تھا کہ یہ انسان اس چیز کے لیے محنت کرے گا اور اس محنت کے رد عمل میں اس کو یہ چیز ملے گی مثال کے طور پر ایک بچہ اپنے پیپرز کی تیاری کرتا ہے اور خوب محنت کرتا ہے اور اس میں اچھے نمبروں سے پاس ہو جاتا ہے یہ جو اس کا کردار ہے یہ اس کی محنت پہ ڈیپینڈ کرتا ہے اس نے محنت کی اللہ کو تو اس کے تخلیق سے پہلے سب کچھ پتہ تھا تو اللہ تعالی نے اس کی محنت کے مطابق اس کی قسمت میں لکھ دی ہے اور ایک وہ بچہ جس نے بالکل محنت نہیں تو اللہ تعالی کو تو پتہ ہے کہ اس نے محنت نہیں کی تو اللہ تعالی نے اس کی قسمت اس کی محنت کے حساب سے لکھ دی یعنی وہ فعل ہو گیا اور قسمت کی 2.دوسری قسم اس میں یہ ہوتا ہے کہ جو کام اپ کر رہے ہوتے ہیں اس کے لیے اپ بالکل محنت نہیں کرتے مگر پھر بھی اپ اس میں کامیابی حاصل کر لیتے ہیں مگر کیسے؟میں اپ کو بتاتا چلوں کہ اللہ تعالی کا فرمان ہے کہ مجھ سے مانگو میں تمہاری تقدیر بدلنے پر قادر ہوں یعنی اس سے ثابت یہ ہوا کہ بعض اوقات اپ محنت نہیں کرتے پھر بھی اپ کامیاب ہو جاتے تو اس کی وجہ دعا ہے بعض اوقات اللہ تعالی اپنے نیک بندوں کو بغیر محنت دے کر ان سے امتحان لیتا ہے تو یہ سب اللہ تعالی کے کام ہیں اور اللہ تعالی کے اپنے راز ہیں انسان کے لیے جس چیز کو حکم ہے انسان کو صرف وحی راستہ اپنانا چاہیے یعنی کسی چیز کا ارادہ کرے تو اس کے لیے بھرپور محنت کریں اور انشاءاللہ کامیابی اس کا مقدر بنے گی ۔۔شکریہ