Besham Maira News

Besham Maira News News

14/08/2026

اصف علی کی دادی أماں، وفات پاگئ ہے۔ جس کی نماز جنازہ کل بعمورخہ 15 آگست بوقت صبح 10 بجے میرہ سیرئی ون میں ادا کی جاۓ گی، مرحومہ سابق سپرڈنٹ خضرحیات ک والدہ ماجدہ تھی۔

01/08/2026

ضلع شانگلہ میں قیمتی جانوں کا ضیاع، برسوں کی سیاسی ناکامیوں کا نتیجہ ہے۔

ضلع شانگلہ کے 36 قیمتی جانوں کے ضیاع پر ہر آنکھ اشکبار ہے۔ شانگلہ کے 36 شہداء صرف اعداد و شمار نہیں، بلکہ 36 ایسے خواب تھے جو ہمیشہ کے لیے دفن ہو گئے۔ یہ سانحہ ہر اُس ذمہ دار شخص سے جواب مانگتا ہے جس نے برسوں عوام کے مسائل حل کرنے کے وعدے کیے، مگر عملی اقدامات نہ کیے۔
اگر عوام یہ محسوس کرتے ہیں کہ انہیں بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے، تو یہ ایک سنجیدہ سوال ہے جس پر غور ہونا چاہیے۔ برسوں سے روزگار کی کمی، معیاری صحت کی سہولیات کا فقدان، ٹوٹی پھوٹی سڑکیں، پانی کی قلت اور دیگر بنیادی مسائل نے عوام کی زندگی کو مشکل بنا دیا ہے۔

عوام کا مطالبہ ہے کہ سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر عوامی خدمت کو ترجیح دی جائے۔ اقتدار بدلتے رہے، وعدے بدلتے رہے، مگر شانگلہ کی قسمت نہ بدلی۔ عوام کو اب نعروں کی نہیں، عملی کام کی ضرورت ہے۔

اب وقت آ گیا ہے کہ صرف وعدے نہیں بلکہ عملی کام کیے جائیں، تاکہ آئندہ کسی خاندان کو ایسے ناقابلِ تلافی نقصان کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
شانگلہ صرف وعدے نہیں، اپنا حق مانگتا ہے۔ اور حق مانگنا نہیں، حاصل کرنا پڑتا ہے۔

01/08/2026

میرے عزیزو! سو فیصد بات درست ہے کہ آج اگر شانگلہ ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ گیا ہے تو اس کی ذمہ داری صرف ایک جماعت پر نہیں بلکہ برسوں سے اقتدار میں آنے والے تمام سیاست دانوں پر عائد ہوتی ہے۔

افسوس کی بات یہ ہے کہ انتخابات کے دوران انہیں شانگلہ کا ہر گاؤں، ہر گھر اور ہر ووٹ یاد آتا ہے، لیکن اقتدار ملتے ہی ان کی منزل اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور پشاور بن جاتی ہے۔ ان کی رہائش، ان کی سرمایہ کاری اور ان کی توجہ سب کچھ بڑے شہروں کے لیے ہوتی ہے، جبکہ شانگلہ کا غریب مزدور، کسان، نوجوان اور عام شہری آج بھی بنیادی سہولیات کے لیے ترس رہا ہے۔

شانگلہ کے عوام نے ہمیشہ اپنے نمائندوں پر اعتماد کیا، مگر بدلے میں انہیں بے روزگاری، پسماندگی، ٹوٹی سڑکیں، کمزور تعلیمی نظام اور ناکافی طبی سہولیات ملیں۔ آخر کب تک شانگلہ کے عوام صرف وعدے سنتے رہیں گے؟

اب وقت آ گیا ہے کہ عوام اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کریں، اپنے نمائندوں سے کارکردگی کا حساب مانگیں، اور ایسی قیادت کا انتخاب کریں جو الیکشن کے دنوں میں نہیں بلکہ ہر دن عوام کے درمیان کھڑی ہو۔ شانگلہ کی ترقی، خوشحالی اور عوام کی خدمت ہی ہر نمائندے کی پہلی ترجیح ہونی چاہیے، کیونکہ مضبوط شانگلہ ہی روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔

31/07/2026

Shangla
😭

26/04/2026

"آج کل ضلع شانگلہ میں جو نوجوان کرپشن کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں اور اپنے احتجاج کو ریکارڈ کر کے عوام تک پہنچا رہے ہیں، یہ ایک نہایت قابلِ قدر اور حوصلہ افزا اقدام ہے۔ ہم ان نوجوانوں کی اس جدوجہد کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہماری دلی خواہش ہے کہ یہ تحریک کسی بھی سیاسی جماعت یا گروہ کے اثر و رسوخ سے پاک رہے، تاکہ اس کی سچائی اور خلوص برقرار رہے۔
ہم امید رکھتے ہیں کہ یہ آواز صرف چند افراد کی نہیں بلکہ شانگلہ کے تمام عوام کی مشترکہ آواز بنے گی، جو کرپشن کے خاتمے اور ایک بہتر، شفاف اور منصفانہ معاشرے کے قیام کے لیے ایک متفقہ اور خودمختار فیصلہ ثابت ہوگی۔"

**"ہم واضح طور پر یہ بات کہنا چاہتے ہیں کہ وہ فیس بک پیجز جو علاقے کی ترقی میں کوئی مثبت کردار ادا نہیں کرتے اور نہ ہی عوام کی حقیقی خدمت یا رہنمائی کرتے ہیں، ایسے پیجز کو مسترد کیا جانا چاہیے۔

اسی طرح وہ عناصر یا پیجز جو معمولی مالی فائدے (چند ہزار روپے) کے لیے ذاتی مفاد کو ترجیح دیتے ہیں اور عوامی مفاد کو نقصان پہنچاتے ہیں، ان کا مکمل بائیکاٹ کیا جانا ضروری ہے۔

#محمدارشاد

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ انتہائی دکھ اور گہرے رنج و غم کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے۔ کہ عزیز، محترم او...
02/02/2026

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
انتہائی دکھ اور گہرے رنج و غم کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے۔ کہ عزیز، محترم اور نہایت ہی ملنسار شخصیت، خندہ پیشانی سے ملنا، نرم گفتاری، اور دوسروں کے لیے احساسِ محبت رکھنا،
محترم شہزادہ أستاد صاحب اس دنیا فانی سے کُوچ کر گئے ہیں۔ دعا ہے اللہ پاک ان کی مغفرت فرمائے۔
آمین

Address

Serai 2
Serai

Telephone

+923469666582

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Besham Maira News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share