06/07/2026
پاکستان کے کچھ بالائی علاقوں سے آج مونسون کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے یعنی کہ ملک کے بالائی علاقوں سے مونسون آج آن سیٹ ہو چکا ہے 7 سے 9 جولائی کے دوران پاکستان کے بیشتر بالائی وسطی علاقوں میں مونسون کی پہلی بارش ہونے کا امکان ہے جس سے جاری شدید گرمی اور حبس سے وقتی ریلیف ملنے کا امکان ملک کے جنوبی علاقوں میں فلحال بارش کے امکانات کم صوبہ وار پیشگوئی کچھ اس طرح سے ہے
#خیبرپختونخوا
آج شام رات سے 9 جولائی کے دوران صوبے کے بیشتر علاقوں ڈیرہ اسماعیل خان ٹانک مکین میرانشاہ وانا #کوہاٹ #بنوں لکیمروت کرک #پشاور #مردان اپرلوئردیر پاڑاچنار #صوابی ہنگو چارسدہ نوشہرہ #ہریپور ایبٹ آباد مانسہرہ چارباغ بالاکوٹ لنڈیکوتل مدین کوہستان مالاکنڈ ہزارہ ڈویژن سوات کالام مالم جبہ دروش چترال ناران کاغان میں تیز 60 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھاربارش سے طوفانی بارشوں کا امکان ہے اس دوران بعض مقامات پر 5/mm سے زائد بارش ہونے کا امکان ہے
7 سے 9 جولائی کے دوران مختلف وادیوں دیامیر #استور غذر سکردو #ہنزا گگت گونچے شگر میں بادل بننے اور بارش کا امکان ہے
#آزادکشمیر
آج رات سے 8 جولائی کے دوران آزادکشمیر کے مختلف علاقوں مظفرآباد کوٹلی ہٹیاں باغ #دھیرکوٹ پلندری برنالہ ڈڈیال بھمبر #میرپور کے علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھاربارش سے طوفانی بارشوں کا امکان ہے
#پنجاب
آج شام سے شروع ہونے والا مونسون ہواؤں کا سلسلہ کل سے بالائی وسطی پنجاب کے بیشتر علاقوں تک پھیل جائے گا جس سے ان علاقوں راولپنڈی اسلام آباد #اٹک #پنڈیگھیب مری #کلرسیداں واہ کینٹ #ٹیکسلا حسن ابدال #گوجرخان #چکوال #گجرات #گجرانوالہ #جہلم #سیالکوٹ نارووال پسرور ظفروال منڈی بہاوالدین حافظ آباد ڈسکہ مریدکے پتوکی قصور شیخوپورہ #لاہور ننکانہ صاحب میانوالی خوشاب تلاگنگ سرگودھا بھابھرہ چنیوٹ نورپورتھل فیصل آباد دیپالپور چونیاں جھنگ ساہیوال ٹوبہ ٹیک سنگھ گوجرہ جڑانوالہ اوکاڑہ کمالیہ پیرمحل سمندری اٹھارہ ہزاری چیچہ وطنی میں تیز 70 سے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھاربارش سے طوفانی بارشوں کا امکان یہ سلسلہ وقتاً فوقتاً 9 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے جس سے گرمی اور حبس سے وقتی ریلیف ملنے کا امکان ہے
8 اور 9 جولائی کے دوران جنوبی پنجاب کے علاقوں ملتان #خانیوال #وہاڑی میلسی #حاصلپور #بہاولپور #تونسہ فورٹمنرو #لیہ #بھکر کوٹ ادو چوک اعظم #فاضلپور #جامپور راجنپور ڈیرہ غازی خان #مظفرگڑھ ظاہرپیر رحیم یار خان فورٹعباس #پاکپتن #بہاولنگر چشتیاں #کمالیہ میاں چنوں دنیاپور میلسی وہاڑی کے علاقوں میں گرج چمک والے بادل بننے اور آندھی کے ساتھ کہیں کہیں پر بارش کے امکانات کو رد نہیں کیا جا سکتا انشاء اللہ
#بلوچستان
شمال مشرقی بلوچستان کے علاقوں کوہلو بارکھان ہرنائی لورالائی سوئی ڈیرہ بگٹی ژوب کے علاقوں میں 8 اور 9 جولائی کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ہوں گے دیگر علاقوں میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا
#سندھ
صوبے کے بیشتر علاقوں میں فلحال وسیع پیمانے پر بارش کے امکانات انتہائی کم کیونکہ فلحال چند جنوب مشرقی علاقوں کے علاقوں مونسون ہوائیں نہیں پہنچ پائیں اس سسٹم سے چند ایک مقامات پر گرج چمک والے بادل بن سکتے ہیں اور اس دوران اکا دکا مقامات پر بارش کے امکانات کو رد نہیں کیا جاسکتا
#نوٹ
آج اس پوسٹ کو200 شئیر کرنے کا ٹارگٹ ہے تو مہربانی فرما کر یہ ٹارگٹ پورا کردیں شکریہ ⛈️