Sheringal Media Center

Sheringal Media Center 📌 شرینگل میڈیا سنٹر
✒️ مقامی، قومی اور بین الاقوامی خبروں کا باوثوق ذریعہ
✅ صرف تصدیق شدہ اور حقائق پر مبنی معلومات
📡 آپ کا معتبر News Partner
(1)

13/05/2026

کل شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل دیر اپر میں ٹیلنٹ کلب اور آرٹ اینڈ لیٹریری سوسائٹی کے انتخابات ہوئے۔
اس الیکشن میں لاء ڈیپارٹمنٹ کے محمد رحمان گاوری ٹیلنٹ کلب کے صدر، علی رحمان کوہستانی آرٹ اینڈ لیٹریری سوسائٹی کے صدر جبکہ کمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ کے حبیب الرحمان کوہستانی نائب صدر منتخب ہوئے۔

ڈاکٹر واجد رضا صاحب کی نگرانی میں ہونے والے ان انتخابات میں طلبہ نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے ذمہ داری اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا۔
یہ بات باعثِ فخر ہے کہ تینوں کامیاب امیدواروں کا تعلق دیر کوہستان کے تاریخی گاؤں کلکوٹ سے ہے۔ ان کی کامیابی پورے دیر کوہستان کے نوجوانوں کے لیے اعزاز اور خوشی کا باعث ہے۔

کوہستان سٹوڈنٹس سوسائٹی اپنے تمام دوست احباب کے تعاون، محبت اور قیمتی ووٹ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

کوہستان سٹوڈنٹس سوسائٹی ❤️✌️

06/05/2026

Sheringal Super League Season 2 Team AUCTION

02/05/2026

📷

19/04/2026

🔥 شرینگل بازار میں آتشزدگی 🔥
بہادری، ایمانداری اور خدمت کا اعلٰی مثال۔

کل رات شرینگل بازار میں لگنے والی آگ کے دوران ایک بار پھر سابقہ ناظم ملک عنایت سید نے اپنی بہادری ، ایمانداری اور عوامی خدمت کا عملی مظاہرہ کیا۔
مشکل حالات میں خود میدان میں اتر کر نہ صرف آگ بجھانے میں بھرپور حصہ لیا بلکہ لوگوں کو بھی متحرک رکھا، جس کی بدولت آگ پر بروقت قابو پا لیا گیا اور دیگر دکانوں کو بڑے نقصان سے بچا لیا گیا۔
یہ کوئی پہلی بار نہیں — اس سے پہلے بھی ایک آتشزدگی کے دوران وہ آگ بجھاتے ہوئے چھت سے گر کر شدید زخمی ہو چکے ہیں، مگر اس کے باوجود ان کا حوصلہ اور خدمت کا جذبہ آج بھی قائم ہے۔ آگ بجھانے میں کئ لوگوں نے جان پر کھیل کر محنت کی ان سب کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
👏 ایسے لوگ معاشرے کا فخر ہوتے ہیں
🤲 اللہ تعالیٰ ان سب کی محنت اور قربانیوں کو قبول فرمائے، اور انہیں صحت و سلامتی عطا فرمائے۔ آمین

18/04/2026

شرینگل بازار میں آگ لگنے سے لاکھوں مالیت کا نقصان۔
عوام نے اپنی مدد اپ کے تحت آگ پر قابو پالیا۔
شرینگل بازار بڑی تباہی سے بچ گیا۔
الیاس الیکٹرانکس کی دوسری منزل پر آگ بڑک اُٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا۔شرینگل عوام نے موقع پر پہنچ کر انتہائی جوان مردی کا مظاہرہ کیا۔
آگ کی شدت کم کرنے اور قریب دکانوں کو بچانے کیلئے جا. پر کھیل کر مسلسل فائٹنگ کی.
الیاس الیکٹرانکس کا دوسرا منزل مکمل طور پر خاکستر ہوگیا. لاکھوں مالیت کا سامان جل کر راکھ بن گیا۔
آگ ہر قابو پالیا گیا ہے۔
ایس بی بی یو شرینگل کے ایمبولینسز اور فائیر بریگیڈ گاڑی پہنچ گئی لیکن عوام نے آگ پر قابو پالیا تھا۔

18/04/2026

شرینگل بازار میں آتشزدگی۔ لاکھوں مالیت کا نقصان۔
شرینگل بازار کوعوام نے مزید بڑے خطرے سے بچا لیا۔
الیاس الیکٹرانکس کی دوسری منزل میں آگ لگنے سے پورا منزل خاکستر۔ لاکھوں مالیت کا سامان جل کر راکھ بن گیا۔
شرینگل عوام نے انتہائی جوان مردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید دکانات کو بچا لیا۔

18/04/2026

شرینگل بازار میں آتشزدگی۔
آگ کی شدت میں کمی۔
شرینگل عوام نے جان پر کھیل کر آگ پر قابو پالیا،
تاھم خطرہ ٹلا نہیں۔
الله خیر کرے

18/04/2026

شرینگل بازار آتشزدگی۔
عوام آگ بجھانے میں مسلسل مصروف۔ آگ مزید دکانوں کو لپیٹ میں لے سکتا ہے۔ 1222 اور دیگر اداروں سے مسلسل رابطے جاری۔
ابھی تک فایر بریگیڈ گاڑی نہیں پہنچی۔

18/04/2026

شرینگل بازار میں الیاس الیکٹرانکس میں آگ لگ گئ ہے ۔ آگ مزید پھیلنے کا خدشہ ہے

18/04/2026

شرینگل بازار 🔥
عوام آگ بجھانے میں مصروف

18/04/2026

شرینگل بازار میں آگ لگ گئ ہے
یا الله خیر

Address

Sheringal Dir Upper
Sheringal

Telephone

00923018844157

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sheringal Media Center posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Sheringal Media Center:

Share

Category