17/02/2026
سکردو: Insaf Students Federation بلتستان کے نوجوانوں نے صوبائی صدر اویس محبوب اور صوبائی جنرل سیکریٹری حسنین خان کی ہدایات پر صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری علمدار بوٹو کی قیادت میں احتجاج کرتے ہوئے گلگت–سکردو مین شاہراہ کو سکردو بس اڈہ کے مقام پر بند کر دیا۔
مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی اور شاہراہ کی بندش کے باعث ٹریفک کی آمد و رفت معطل رہی، جس سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ احتجاجی شرکاء کا کہنا تھا کہ وہ اپنے سیاسی مطالبات کے حق میں پُرامن احتجاج جاری رکھیں گے۔
انتظامیہ کی جانب سے صورتحال کی نگرانی کی جا رہی ہے جبکہ ٹریفک بحالی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
Imran Khan PTI Gilgit Baltistan