18/03/2026
لبیک یا حسینؑ 🖤
بسم رب الشہداء والصالحین ✨
لبیک یا خامنہ ای 🖤
شہیدِ راہِ حق 🕊️
سید علی حسینی خامنہ ای
شہادتِ عظمیٰ
ہمدردانہ اپیل 🤲
تمام امتِ مسلمہ سے دست بستہ گزارش ہے کہ شہیدِ راہِ حق، رہبرِ معظم انقلابِ اسلامی، آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی خامنہ ای کی شہادت کے دلسوز موقع پر، اور شہدائے جامع مسجد ترلائی کی یاد میں، درج ذیل امور کا خصوصی خیال رکھا جائے:
⸻
اہم ہدایات 📌
1۔ عاشورائی عیدالفطر 🖤🌙:
اس سال عیدالفطر کو عاشورائی عیدالفطر کے طور پر سادگی کے ساتھ منایا جائے، اور ایک دوسرے کو رہبرِ معظم کی شہادت پر تسلیت پیش کی جائے۔
2۔ لباسِ سوگ 🖤:
غم کی اس گھڑی میں سیاہ لباس (لباسِ سوگ) پہننے کو ترجیح دی جائے۔
3۔ غیر ضروری مصروفیات سے اجتناب 🚫:
عید کے ایام میں مصافحہ، سیر و تفریح اور غیر ضروری میل جول سے حتی الامکان گریز کیا جائے۔
4۔ سادہ خوراک 🍞:
گھروں میں خوشیاں منانے اور لذیذ و شیریں کھانوں کے بجائے سادہ کھانوں کو ترجیح دی جائے۔
5۔ ایامِ سوگ کا احترام 😔:
چونکہ رہبرِ معظم کا چہلم ابھی نہیں گزرا، لہٰذا یہ لمحات ایک مؤمن کے لیے خوشی سے زیادہ غم کے ہیں۔
6۔ فاتحہ خوانی 🤲:
جہاں بھی مومنین عید کے دن اکٹھے ہوں، وہیں شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا جائے۔
7۔ اظہارِ عقیدت 🖼️:
دسترخوان پر رہبرِ معظم انقلاب اسلامی کی تصویر رکھ کر اپنی عقیدت کا اظہار کیا جائے۔
8۔ خصوصی دعائیں 🤲✨:
انقلابِ اسلامی کی حفاظت اور ایران کی کامیابی کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں۔
9۔ مسجد اقصیٰ کی آزادی کے لیے دعا 🕌:
مسجد اقصیٰ کی آزادی اور عالمِ اسلام کی فتح و کامیابی کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا جائے۔
10۔ پاکستان کی سلامتی کے لیے دعا 🇵🇰:
عزیز وطن پاکستان کی حفاظت، سلامتی اور استحکام کے لیے دعا کی جائے۔
11۔ گلگت بلتستان کے امن کے لیے دعا 🏔️:
گلگت بلتستان میں امن و امان، اتحاد اور بھائی چارے کے قیام کے لیے دعا کی اپیل کی جاتی ہے۔
⸻
ان گزارشات پر عمل کرکے ہم رہبرِ معظم کے ساتھ اپنی محبت و عقیدت کا عملی اظہار کر سکتے ہیں۔ 🖤
حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید محمد رضوی(میرواعظ یولتر،سکردو)