04/07/2026
سکمیدان میں وارڈ بندی پر اعتراض، درستگی کے بعد ہی بلدیاتی انتخابات کرانے کا مطالبہ
سکمیدان: سکمیدان میں بلدیاتی انتخابات سے قبل وارڈ بندی کے حوالے سے مبینہ بے ضابطگیوں پر شہریوں اور امیدواروں نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سابقہ وارڈ نمبر 2 اور وارڈ نمبر 3 کو ضم کرکے ایک ہی وارڈ بنا دیا گیا ہے، جبکہ آبادی اور ووٹروں کی تعداد کے تناسب سے یہاں تین وارڈز بننے چاہییں۔
مقامی افراد کے مطابق وارڈ نمبر 2 میں ووٹروں کی تعداد دو ہزار سے زائد جبکہ وارڈ نمبر 3 میں تقریباً 1500 سے زیادہ ووٹرز ہیں۔ ان کا مؤقف ہے کہ اتنی بڑی آبادی کو ایک ہی وارڈ میں شامل کرنا گنجان آباد علاقے کے ساتھ ناانصافی ہے اور اس سے عوامی نمائندگی بھی متاثر ہوگی۔
متاثرہ امیدواروں کا کہنا ہے کہ موجودہ وارڈ بندی کے باعث انہیں انتخابی مہم چلانے اور ووٹروں تک مؤثر انداز میں رسائی حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
شہریوں اور امیدواروں نے حکامِ بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ وارڈ بندی میں موجود مبینہ بے ضابطگیوں کو جلد از جلد قانون اور آبادی کے تناسب کے مطابق درست کیا جائے اور اس عمل کی تکمیل کے بعد ہی بلدیاتی انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جائے، تاکہ شفاف، منصفانہ اور متوازن نمائندگی پر مبنی انتخابی عمل ممکن ہو سکے۔
*
*
*
*
*
*
*
*