صوابی خبرنامہ

صوابی خبرنامہ صوابی کی آواز، آپ کی دہلیز پر
صوابی کی تازہ ترین خبریں، علاقائی مسائل، دلچسپ ویڈیوز اور تفریحی مواد کے لیے ہمارا پیج فالو کریں

السلام علیکم صبح بخیر
09/06/2026

السلام علیکم
صبح بخیر

کوانٹم گروپ آف سکولز اینڈ کالجز یارحسین میں داخلے جاری ہےسیشن۔2026.27پتہ۔مسکین آباد یارحسین
08/06/2026

کوانٹم گروپ آف سکولز اینڈ کالجز یارحسین میں داخلے جاری ہے
سیشن۔2026.27
پتہ۔مسکین آباد یارحسین

الحمدللہ! ارمل ڈھیری روڈ کے حوالے سے ایک خوش آئند پیش رفت سامنے آئی ہے۔ارمل ڈھیری روڈ کے 2 کلومیٹر حصے کی منظوری علاقے ک...
07/06/2026

الحمدللہ! ارمل ڈھیری روڈ کے حوالے سے ایک خوش آئند پیش رفت سامنے آئی ہے۔

ارمل ڈھیری روڈ کے 2 کلومیٹر حصے کی منظوری علاقے کے عوام کے لیے ایک اہم کامیابی ہے۔ یہ کامیابی عوامی آواز، مسلسل جدوجہد اور مخلصانہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔ اس سلسلے میں کسان بورڈ کے ممبر رضااللہ صاحب کا کردار قابلِ ستائش ہے، جنہوں نے اس مسئلے کو مسلسل متعلقہ حکام کے سامنے اٹھایا۔

اسی طرح شاہد رضا اور افضل خان کی انتھک محنت، عوامی مسائل کے لیے آواز بلند کرنے اور مسلسل پیروی کرنے کی کوششیں بھی اس کامیابی میں نمایاں ہیں۔ ان کی کاوشوں نے عوامی مطالبے کو مؤثر انداز میں اعلیٰ حکام تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

خوشی کی بات یہ ہے کہ ہماری آواز متعلقہ ایم این اے صاحبان تک پہنچی اور انہوں نے فوری توجہ دیتے ہوئے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا۔ امید ہے کہ اس منصوبے کی تکمیل سے ارمل ڈھیری اور گردونواح کے عوام کو آمدورفت میں درپیش مشکلات سے بڑی حد تک نجات ملے گی۔

یہ کامیابی ثابت کرتی ہے کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے مسلسل جدوجہد اور اجتماعی آواز ہمیشہ مثبت نتائج لاتی ہے۔
عوامی خدمت اور ترقی کا یہ سفر ان شاء اللہ جاری رہے گا۔

رپورٹ۔مشتاق عالم

31/05/2026

جتنا عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں حکومت کو کم از کم 70-80 روپے کمی لانی ہوگی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں۔کیونکہ تیل کی قیمت اس وقت وہی ہے جس پر آپ نے پہلی بار قیمت بڑھائی تھی۔ آگے شیئر کریں

صوابی یارحسین سوڈھیر فیڈر پر اب بھی بدترین لوڈ شیڈنگ جاریعوام کو یقین دہانی کروائی گئی تھی کہ مذاکرات کے بعد لوڈ شیڈنگ ک...
26/05/2026

صوابی یارحسین
سوڈھیر فیڈر پر اب بھی بدترین لوڈ شیڈنگ جاری

عوام کو یقین دہانی کروائی گئی تھی کہ مذاکرات کے بعد لوڈ شیڈنگ کم کرکے صرف 6 گھنٹے کی جائے گی، مگر افسوس کہ سوڈھیر فیڈر پر آج بھی وہی 10 سے 12 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔

آخر عوام کے ساتھ یہ مسلسل مذاق کب تک؟
اگر حالات تبدیل نہیں ہونے تھے تو پھر مذاکرات اور نوٹیفکیشنز کا مقصد کیا تھا؟

شدید گرمی میں عوام کا جینا دوبھر ہوچکا ہے۔ کاروبار، طلبہ، بیمار افراد اور روزمرہ زندگی سب بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔ اوپر سے عید بھی کل ہے، لوگ گوشت کے ساتھ کیا کریں گے جب بجلی ہی موجود نہیں ہوگی؟

ہم متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ: ✔️ سوڈھیر فیڈر پر فوری لوڈ شیڈنگ کم کی جائے
✔️ غیر اعلانیہ بندش کا سلسلہ ختم کیا جائے
✔️ عوام سے کیے گئے وعدے پورے کیے جائیں
✔️ عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے

✊ عوام پر ظلم بند کرو
✊ جھوٹے وعدے نامنظور

20/05/2026

د صوابئ د ہر یونین کونسل نہ 30 کسان نن د شروع پہ ورز 10 بجو لہ د بجلئ لوڈشڈنگ خلاف دھرنا کی خپل شرکت یقینی کے خامخہ بہ کامیابی ملاویگی ۔
ایکشن کمیٹئ مشرانو تہ د عوامو د شرکت ضرورت دے ۔۔

10/05/2026

موجودہ خراب موسم کے باعث ضلع صوابی کے مختلف علاقوں سے ایمرجنسی اطلاعات موصول:

1۔ ڈاگئی میں گھر میں آگ بھڑک اٹھی، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی فائر فائٹر ٹیم روانہ کردی گئی۔

2۔ صوابی مال لارہ کے مقام پر بھی آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی، ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

3۔ کالوخان میں سولر پینل گرنے سے ایک بچہ شدید زخمی ہونے کی اطلاع، ریسکیو 1122 میڈیکل ٹیم روانہ۔

4۔ یار حسین اڈہ میں طوفانی ہواؤں کے باعث بورڈ گرنے سے دو افراد شدید زخمی ہوگئے، ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔

5۔ باجا کلی میں گھر کی دیوار گرنے سے ایک خاتون جاں بحق ہونے کی اطلاع موصول ہوئی۔

6۔ شیوہ کلی میں دیوار گرنے کے نتیجے میں ایک شخص شدید زخمی ہونے کی اطلاع۔

7۔ ترلاندی میں آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی۔

ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو موصول تمام ایمرجنسی کالز پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔

عوام سے اپیل ہے کہ خراب موسم کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں، کھلے میدانوں، کمزور عمارتوں اور بجلی کے کھمبوں سے دور رہیں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر 1122 پر رابطہ کریں۔

09/05/2026

یارحسین نیو فلائنگ کوچ اڈہ کے قریب اندہ دھند فائرنگ!
وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی

26/04/2026
ہم مستقیم شاہ باچہ کے اصولی اور واضح مؤقف کی تائید کرتے ہیں۔صحافت کا بنیادی مقصد سچ کی تلاش اور عوامی مسائل کی درست عکاس...
21/04/2026

ہم مستقیم شاہ باچہ کے اصولی اور واضح مؤقف کی تائید کرتے ہیں۔
صحافت کا بنیادی مقصد سچ کی تلاش اور عوامی مسائل کی درست عکاسی ہے، اور اس راستے میں کسی بھی قسم کا دباؤ، مفاد یا مصلحت حائل نہیں ہونی چاہیے۔

ایک ذمہ دار پلیٹ فارم کے طور پر ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ:
صحافت نہ خریدی جا سکتی ہے اور نہ ہی دبائی جا سکتی ہے۔
آزادیٔ اظہار اور عوامی حقائق کی ترسیل ایک بنیادی ذمہ داری ہے جس پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔

یہ مؤقف صرف ایک فرد کا نہیں بلکہ ایک نظریے کی نمائندگی کرتا ہے—
وہ نظریہ جس میں سچ، دیانت اور عوامی مفاد کو اولین حیثیت حاصل ہے۔

صوابی خبرنامہ
Karamar TVکړه مار ټيلی ویژن

Address

Yarhussain Swabi
Swabi
23200

Telephone

+923499324323

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when صوابی خبرنامہ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to صوابی خبرنامہ:

Share