Karamar TVکړه مار ټيلی ویژن

Call Contact the business

Karamar TVکړه مار ټيلی ویژن Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Karamar TVکړه مار ټيلی ویژن, Social Media Agency, Swabi.
(1)

کڑہ مار ٹی وی – عام عوام کی آواز
غیر سیاسی اور غیر جانبدار پلیٹ فارم
معتبر خبریں اور رپورٹس
امن، ثقافت، تاریخ & انٹرٹینمنٹ
عوامی مسائل اجاگر کرنا اور مظلوموں کی آواز
شفافیت اور اعتماد ہماری پہچان
چیف ایڈیٹر مستقیم شاہ باچہ:03128146687
journalism student

12/10/2026

عید کی صبح قبرستان جانا فرض نہیں ہے۔ قبروں پر موم بتیاں جلانا اور بڑی تعداد میں لوگوں کا قبرستان پہنچنا، جہاں میلے جیسا ماحول بن جائے، درست نہیں۔ قبرستان وقف شدہ جگہ ہوتی ہے، اس لیے قبروں کو پختہ بنانا، ان کے گرد جنگلے یا گرل لگانا اور مستقل تعمیرات کرنا ایسا عمل ہے جیسے وقف شدہ جگہ پر قبضہ کرنا

پاکستان تحریکِ انصاف صوابی کے سینئر ضلعی نائب صدر محمد ایاز تاج آباد کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ اطلاعات کے مطابق، اس موق...
12/10/2026

پاکستان تحریکِ انصاف صوابی کے سینئر ضلعی نائب صدر محمد ایاز تاج آباد کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ اطلاعات کے مطابق، اس موقع پر پی ٹی آئی کے رئیس خان، مصطفیٰ خان اور دیگر ساتھی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ جبکہ پولیس دیگر کارکنان پر چھاپے مار رہی ہے، زرائع کے مطابق ہر پولیس اسٹیشن کو سیکڑوں گرفتاریوں کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

11/10/2026

صوابی: ایمرجنسی کے نفاذ پر پی ٹی آئی پی دفتر میں مٹھائیاں تقسیم

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد ملک یوسف علی، ضلعی صدر پی ٹی آئی پی صوابی کے دفتر میں کارکنوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ اس موقع پر کارکنوں نے ایک دوسرے کو مبارکباد دی اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔

11/10/2026

بلند خان ترکئی کا آج کو ’’یومِ نجات‘‘ قرار دینے کا اعلان، شکرانے کے نوافل ادا کرنے کی تلقین

بلند خان ترکئی نے آج کے دن کو یومِ نجات قرار دیتے ہوئے پختونوں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ پختونوں کو کرپٹ حکومت سے نجات مل گئی ہے، اس لیے یومِ نجات منائیں اور اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے نوافل ادا کریں۔

بلند خان ترکئی نے ملک کی حفاظت پر مامور فوج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے سلام پیش کیا اور کہا کہ فوج ملک و قوم کی حفاظت کے لیے اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے فوج کی خدمات اور قربانیوں کو سراہا اور فوج کو سلیوٹ پیش کیا ۔

نصراللہ خان دوبارہ ڈپٹی کمشنر صوابی تعیناتحکومتِ خیبر پختونخوا نے نصراللہ خان کو ڈپٹی کمشنر صوابی تعینات کر دیا۔ اس حوال...
11/10/2026

نصراللہ خان دوبارہ ڈپٹی کمشنر صوابی تعینات

حکومتِ خیبر پختونخوا نے نصراللہ خان کو ڈپٹی کمشنر صوابی تعینات کر دیا۔ اس حوالے سے 11 اکتوبر 2026ء کو باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

نصراللہ خان اس سے قبل محکمہ منصوبہ بندی و ترقی (P&D) میں ایڈیشنل سیکرٹری کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ وہ ماضی میں بھی صوابی میں ڈپٹی کمشنر کے فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔

11/10/2026

صوابی: CALL تنظیم کے ری یونین پروگرام میں موجودہ کابینہ ختم کرنے کا متفقہ فیصلہ، احمد علی خان کو کوآرڈینیٹر منتخب کر لیا گیا

صوابی: اسلامیہ کالج پشاور کے سابق طلبہ کی تنظیم CALL کا ری یونین پروگرام احمد علی خان کے حجرے میں منعقد ہوا، جس میں مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے تنظیم کے اراکین نے شرکت کی۔

اجلاس میں باہمی مشاورت سے متفقہ طور پر موجودہ کابینہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جبکہ احمد علی خان کو متفقہ طور پر تنظیم کا کوآرڈینیٹر منتخب کر لیا گیا۔

اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ تنظیم میں تعلیم کے فروغ، بے روزگاری کے خاتمے، نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے، منشیات کے خلاف شعور اجاگر کرنے، صحت کی سہولیات کی بہتری اور خصوصی افراد کی تعلیم کے لیے اپنی سرگرمیاں جاری رکھے گی۔

اس کے علاوہ مستحق طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے حصول میں معاونت اور اسکالرشپس کی فراہمی کے لیے بھی کام کیا جائے گا۔

شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ باہمی اتحاد، تعاون اور اجتماعی کوششوں کے ذریعے سماجی مسائل کے حل اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے تنظیمی کردار کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔

مردان میں کل تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلانڈپٹی کمشنر مردان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیر، 12 اکتوبر کو ض...
11/10/2026

مردان میں کل تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

ڈپٹی کمشنر مردان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیر، 12 اکتوبر کو ضلع مردان کے تمام سرکاری و نجی اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیاں بند رہیں گی۔ اس کے علاوہ کل ہونے والے تمام امتحانات اور پرچے بھی منسوخ کر دیے گئے ہیں۔

کل صوابی میں سرکاری و پرائیویٹ  تعلیمی ادارے۔۔کالجز و یونیورسٹیز بند ھونگے۔۔۔بورڈ کا کل ھونے والا پیپر بھی کینسل کردیا گ...
11/10/2026

کل صوابی میں سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی ادارے۔۔کالجز و یونیورسٹیز بند ھونگے۔۔۔بورڈ کا کل ھونے والا پیپر بھی کینسل کردیا گیا۔۔۔

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ پر صوابی میں پی ٹی آئی پی کے دفتر میں کارکنوں کی آمد، مٹھائیاں تقسیمخیبر پختونخوا میں...
11/10/2026

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ پر صوابی میں پی ٹی آئی پی کے دفتر میں کارکنوں کی آمد، مٹھائیاں تقسیم

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد ملک یوسف علی، چیئرمین پاک فوج حمایت تحریک پاکستان ضلع صوابی و ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز (PTI-P) کے دفتر میں کارکنوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

اس موقع پر کارکنوں نے ایک دوسرے کو مبارکباد دی اور مٹھائیاں تقسیم کی جا رہی ہیں۔

Address

Swabi
23430

Telephone

+923128146687

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Karamar TVکړه مار ټيلی ویژن posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Karamar TVکړه مار ټيلی ویژن:

Shortcuts

Share