The Digital Nayyer

The Digital Nayyer Digital Marketer| Content & Design Proven strategy that boost sales & engagement for client .

ہمیشہ اپنے خوابوں کو اونچا رکھیں ۔ سوئیں تو ان  خوابوں کے ساتھ اور جب جاگیں تو ان خوابوں کے ساتھ ۔خود کو مضبوط کرنے کی ک...
10/01/2026

ہمیشہ اپنے خوابوں کو اونچا رکھیں ۔
سوئیں تو ان خوابوں کے ساتھ اور جب جاگیں تو ان خوابوں کے ساتھ ۔
خود کو مضبوط کرنے کی کوشش کریں کیونکہ جو آنکھ خواب دیکھتی ہے وہ بیداری میں اس کو حقیقت بناتی ہے۔ خود کو کسی سے کم تر نہ سمجھیں ۔
ہر ایک انسان کسی نہ کسی خاص مقصد کے تحت اس دنیا میں آیا ہے۔

06/01/2026

انسان جب سے پیدا ہوا ہے اس دن سے ہی ایسی خوبیاں اس میں رکھی گئ ہیں کہ اس میں کچھ نہ کچھ کرنے کے صلاحیت موجود ہے۔
اس لیے وہ اگر سوچ لے کہ اس نے پہاڑ کو سر کرنا ہے تو وہ ایسا کر لے گا کیونکہ اس میں یہ خوبیاں پائی جاتی ہیں ۔
اس لیے یہ مثال ہمیں بلکل واضع طور پر سمجھاتی ہے کہ ہمیں زندگی میں ہمت نہیں ہارنی چاہے ۔

کامیابی ہمیشہ اُن لوگوں کے نصیب میں لکھی جاتی ہے جو دوسروں پر نہیں،
اپنی محنت پر یقین رکھتے ہیں۔
اس لیے خود کو کمزور مت سمجھیں۔
اپنی محنت کو اپنی پہچان بنائیں۔ خود اپنے پاؤں پر کھڑے ہوں اور اتنی محنت کریں کہ ایک دن نہ صرف خود مضبوط بن جائیں۔
بلکہ اپنے والدین کا فخر اور سہارا بھی بن سکیں۔
یاد رکھیں،
آج کی محنت…
کل کی کامیابی کی ضمانت ہے۔

آپ سب کومیری طرف سے جمہ مبارک  ہو ۔اللّه آپ کی ہر پریشانی کو دور کرے ۔آمین
02/01/2026

آپ سب کومیری طرف سے جمہ مبارک ہو ۔
اللّه آپ کی ہر پریشانی کو دور کرے ۔
آمین

انسان کی کامیابی کا راز تعلیم میں پوشیدہ ہے ۔کہا جاتا ہے کہ تعلیم کامیابی کی کنجیوں میں سے ایک کنجی ہے۔یہ اس لیے ہے کہ ج...
27/12/2025

انسان کی کامیابی کا راز تعلیم میں پوشیدہ ہے ۔کہا جاتا ہے کہ تعلیم کامیابی کی کنجیوں میں سے ایک کنجی ہے۔
یہ اس لیے ہے کہ جب کوئ انسان تعلیم یافتہ ہو گا تو اس میں آگے بڑھنے کا شوق بھی ہو گا ۔جب کسی میں ذوق و شوق بڑھتا ہے تو وہ بڑے سے بڑے پہاڑ کو بھی سر کر جاتا ہے ۔
مشہور قول :
"تعلیم وہ زیور ہے جو انسان کی شخصیت کو سنوارتی ہے۔"
"تعلیم انسان کو آزادی، شعور اور ترقی کی راہ دکھاتی ہے۔"

تعلیم انسان کی زندگی میں روشنی کی مانند ہے۔ یہ نہ صرف علم فراہم کرتی ہے بلکہ انسان کو معاشرت میں بہتر فیصلے کرنے، ترقی کرنے اور اخلاقی طور پر مضبوط بننے کی صلاحیت بھی دیتی ہے۔ تعلیم کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کیونکہ یہ ہر معاشرے کی بنیاد ہے۔

ناکامی اس وقت ہوتی ہے جب انسان اپنی توقعات یا مقصد میں کامیاب نہیں ہو پاتا۔ یہ زندگی کا ایک عام حصہ ہے اور ہر انسان کو ک...
24/12/2025

ناکامی اس وقت ہوتی ہے جب انسان اپنی توقعات یا مقصد میں کامیاب نہیں ہو پاتا۔
یہ زندگی کا ایک عام حصہ ہے اور ہر انسان کو کسی نہ کسی موقع پر ناکامی کا سامنا کرتا ہے۔ ناکامی زندگی کا اختتام نہیں بلکہ سیکھنے اور آگے بڑھنے کا ذریعہ ہے۔
بغیر منصوبہ بندی کے کام کرنے سے انسان اکثر ناکام ہو جاتا ہے ۔
مستقل محنت نہ کرنے کی وجہ سے بھی ناکامی سامنے آتی ہے۔
خوف یا ہچکچاہٹ انسان کو موقعوں سے محروم کر دیتی ہے۔
ضروری علم یا مہارت نہ ہونے کی وجہ سے کامیابی حاصل نہیں ہو پاتی۔
جلدی ہار مان لینا بھی ناکامی کی ایک بڑی وجہ ہے۔
ناکامی کے اثرات
ناکامی انسان کو مایوس، اداس یا خود پر شک کرنے والا بنا سکتی ہے۔
ناکامی انسان کو اپنی غلطیوں کا شعور دیتی ہے اور بہتر کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔
اگر انسان ناکامی سے سبق سیکھے تو یہ اسے مضبوط اور پرعزم بنا سکتی ہے۔

اپنی ناکامیوں کا جائزہ لیں اور ان سے سبق حاصل کریں۔
ناکامی کے بعد ہمت ہارنا آسان ہے لیکن حوصلہ برقرار رکھنا ضروری ہے۔
مثبت سوچ انسان کو مشکلات کے باوجود آگے بڑھنے کی تحریک دیتی ہے۔
اگلی بار کامیابی حاصل کرنے کے لیے بہتر منصوبہ بندی کریں۔
مستقل محنت ہی کامیابی کی کنجی ہے۔
مشہور قول ناکامی پر:
"ناکامی عارضی ہے، لیکن ہار مان لینا مستقل شکست ہے۔"
"ناکامی ہمیں سیکھنے کا موقع دیتی ہے، ہمت اور حوصلہ بڑھاتی ہے۔"
زندگی میں ناکامی ایک عام اور ضروری تجربہ ہے۔ یہ انسان کو اپنی کمزوریوں اور خامیوں کا شعور دیتی ہے اور مستقبل میں بہتر فیصلے کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ اصل کامیابی ان لوگوں کے حصے میں آتی ہے جو ناکامی کے بعد ہمت نہ ہاریں اور دوبارہ کوشش کریں۔

ہر دن آسان نہیں ہوتا،کبھی حالات امتحان لیتے ہیں، کبھی راستے تھکا دیتے ہیں،اور کبھی نتائج ہماری توقعات کے مطابق نہیں ہوتے...
23/12/2025

ہر دن آسان نہیں ہوتا،

کبھی حالات امتحان لیتے ہیں،

کبھی راستے تھکا دیتے ہیں،

اور کبھی نتائج ہماری توقعات کے مطابق نہیں ہوتے۔

لیکن زندگی کا حسن یہی ہے کہ کوئی دن بھی بےمعنی نہیں جانا چاہئے۔

جو دن مشکل ہوتے ہیں، وہ ہمیں صبر سکھاتے ہیں۔

جو دن ناکامی لاتے ہیں، وہ ہمیں خود احتسابی کا موقع دیتے ہیں۔
۔
اور ۔۔۔۔۔

جو دن کامیابی کے ہوتے ہیں، وہ ہمیں شکر گزاری اور ذمہ داری کا احساس دلاتے ہیں۔

وقت کے ساتھ انسان یہ سیکھ لیتا ہے کہ
آسانی مقصد نہیں،
بلکہ سیکھنا اور بہتر بننا اصل کامیابی ہے۔

ہر دن ہمیں کچھ نیا سکھا جاتا ہے.
کبھی خود پر یقین،
کبھی حالات سے مقابلہ،
اور کبھی خاموشی کے ساتھ آگے بڑھنے کا ہنر۔

اسی سوچ کے ساتھ جب ہم ہر دن کو قبول کرتے ہیں،
تو مشکل دن بھی ہمیں مضبوط بنا دیتے ہیں،
اور سیکھنے والا انسان کبھی ہار نہیں مانتا۔

کیونکہ ہر دن آسان نہ ہو، تب بھی ہر دن ہمیں بہتر ضرور بناتا ہے۔

"Turn Your Dream into Plans ,And PlansInto Reality ."
22/12/2025

"Turn Your Dream into
Plans ,
And Plans
Into
Reality ."

ورکنگ لیڈی آج کے معاشرے کا ایک باوقار، مضبوط اور ذمہ دار کردار ہے۔ وہ نہ صرف اپنے خاندان کیضروریات پوری کرنے میں کردار ا...
20/12/2025

ورکنگ لیڈی آج کے معاشرے کا ایک باوقار، مضبوط

اور ذمہ دار کردار ہے۔
وہ نہ صرف اپنے خاندان کی

ضروریات پوری کرنے میں کردار ادا کرتی ہے بلکہ

معاشی ترقی میں بھی اہم حصہ ڈالتی ہے۔ ایک

ورکنگ لیڈی اپنے وقت، صلاحیتوں اور جذبات کے

درمیان توازن قائم کر کے یہ ثابت کرتی ہے کہ

عورت کسی بھی میدان میں پیچھے نہیں۔

دفتر کی ذمہ داریاں ہوں یا گھر کی، ورکنگ لیڈی ہر محاذ پر صبر، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ سوچ کے ساتھ آگے بڑھتی ہے۔

وہ اپنی محنت سے خود اعتمادی حاصل کرتی ہے اور دوسری خواتین کے لیے حوصلہ اور مثال بنتی ہے۔
اس کا سفر آسان نہیں ہوتا، مگر وہ مشکلات کو سیکھنے کا ذریعہ بنا کر آگے بڑھتی ہے۔

ایک ورکنگ لیڈی کی کامیابی صرف تنخواہ یا عہدے تک محدود نہیں ہوتی،
بلکہ اس کی اصل کامیابی اس کی خود مختاری، سوچ کی پختگی اور معاشرے میں مثبت کردار میں ہوتی ہے۔
وہ آنے والی نسلوں کو یہ پیغام دیتی ہے کہ تعلیم، محنت اور عزم کے ساتھ ہر خواب کو حقیقت بنایا جا سکتا ہے

کامیابی شور نہیں مچاتی،یہ خاموشی سے اپنی پہچان خود بنا لیتی ہے۔ڈیجیٹل دنیا میں اصل فرق شور سے نہیں،مسلسل سیکھنے، درست حک...
17/12/2025

کامیابی شور نہیں مچاتی،
یہ خاموشی سے اپنی پہچان خود بنا لیتی ہے۔

ڈیجیٹل دنیا میں اصل فرق شور سے نہیں،
مسلسل سیکھنے، درست حکمتِ عملی اور صبر سے پڑتا ہے۔

اگر آپ چاہتے ہیں کہ
آپ کی محنت بولے،
آپ کا کام اعتماد پیدا کرے،
اور آپ کی اسکلز آپ کی پہچان بنیں
تو ڈیجیٹل مارکیٹنگ صرف ایک ہنر نہیں،
یہ ایک سوچ ہے، ایک سفر ہے۔

آج سیکھیں،
کل بہتر بنیں،
اور آنے والے وقت میں خود کو فخر سے دیکھیں۔

کیونکہ جو خود پر کام کرتا ہے،

وقت خود اس کے لیے راستہ بناتا ہے

کبھی سوچا ہے…کہ کچھ لوگ صرف اپنے موبائل اور انٹرنیٹ سے اپنی زندگی بدل لیتے ہیں؟نہ مہنگے سیٹ اپ، نہ بڑی ڈگری… صرف ایک اسک...
13/12/2025

کبھی سوچا ہے…
کہ کچھ لوگ صرف اپنے موبائل اور انٹرنیٹ سے اپنی زندگی بدل لیتے ہیں؟
نہ مہنگے سیٹ اپ، نہ بڑی ڈگری… صرف ایک اسکل… اور راستے کھلنے لگتےہیں۔

آن لائن دنیا آج پہلے سے کہیں زیادہ مواقع دے رہی ہے۔
چاہے گرافک ڈیزائن ہو، ڈیجیٹل مارکیٹنگ ہو، فری لانسنگ ہو، یا ای کامرس…
ہر اسکل کے پیچھے ایک نیا دروازہ ہے۔
وہ دروازہ جو آپ کو آزاد وقت، بہتر آمدن اور اپنی مرضی کی زندگی دے سکے۔

اب سوال یہ ہے…
کیا آپ بھی اپنی زندگی میں وہ تبدیلی محسوس کرنا چاہتے ہیں؟
کیا آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا ہنر کمائے،
آپ کی محنت آپ کے مستقبل کو مضبوط کرے،
اور آپ خود اپنے وقت اور آمدن کا فیصلہ کریں؟
آن لائن اسکلز وہ طاقت ہیں جو عام لوگوں کو بھی غیر معمولی امکانات دیتی ہیں.

اگر آپ سیکھنے کے لیے تیار ہیں۔
اگر آپ اپنے لیے ایک بہتر کل چاہتے ہیں،
تو آج ہی اپنی اسکل جرنی شروع کریں۔
ایک چھوٹا قدم…
اور یہی قدم آپ کو وہاں لے جا سکتا ہے جہاں آپ ہمیشہ جانا چاہتے تھے۔

آئیے… اپنی صلاحیتوں کو میرا مت بنائیے۔

انہیں ایک موقع دیں اور زندگی بدلتے دیکھیے۔

Address

Talagang
48300

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The Digital Nayyer posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share