15/03/2026
تحصیل چیئرمین بٹ خیلہ کی مدت اختتام کے قریب، عوام سے سوال
تحصیل بٹ خیلہ کے چیئرمین ناصر علی خان کی مدتِ کار 20 جون کو ختم ہو رہی ہے۔ اس دوران انہوں نے مختلف ترقیاتی منصوبوں اور انتظامی امور کی نگرانی کی۔ اب جب کہ ان کی مدت اپنے اختتام کے قریب ہے، عوامی حلقوں میں یہ سوال اٹھ رہا ہے کہ آیا ان کی کارکردگی عوامی توقعات پر پوری اتری یا نہیں۔
تحصیل بٹ خیلہ کے عوام بہتر انداز میں بتا سکتے ہیں کہ گزشتہ عرصے میں علاقے میں ترقیاتی کام، صفائی، سڑکوں کی حالت، عوامی مسائل کے حل اور بلدیاتی سہولیات میں کتنا بہتری آئی۔
کیا آپ تحصیل چیئرمین ناصر علی خان کی کارکردگی سے مطمئن ہیں؟
عوام اپنی رائے کا اظہار کریں۔
آپشنز:
1️⃣ جی، کارکردگی اچھی رہی
2️⃣ کارکردگی اوسط رہی
3️⃣ کارکردگی تسلی بخش نہیں رہی۔بی این این رپورٹ