Karwan e shah e najaf

Karwan e shah e najaf Karwan e shah e Najaf international umrah, iran �. Iraq �. Syria �. From thatta sindh no # 03213018770 03213275110

22/03/2025

یہ جنازہ ہیں علی ع کا😭
21 رمضان شھادتِ امیر المومنین علی علیہ السلام 😭

14/02/2025
" فوٹو اک بار غور سے دیکھیں " مسیب نامی شخص کہتا ہے دریائے فرات کے کنارے میرا دریائی کنواں تھا رات کا وقت تھا اپنے کھیت ...
30/06/2023

" فوٹو اک بار غور سے دیکھیں " مسیب نامی شخص کہتا ہے دریائے فرات کے کنارے میرا دریائی کنواں تھا رات کا وقت تھا اپنے کھیت کو پانی لگایا ہوا تھا اچانک دریا کے دوسرے کنارے سے مجھے آواز سنائی دی جیسے مستور بین کررہی ہو میں آواز کی طرف متوجہ ہوا تو بی بی ص بین کررہی تھی تمہیں کہاں کہاں روؤں تمہارے دکھوں پر کہاں کہاں آنسو بہاؤں کربلا روؤں یا کوفہ کی راہوں پر آنسو بہاؤں شام کی گلیوں میں روؤں یا بہتے ہوئے دریا میں روؤں؟مسیب کہتا ہے کہ اس قدر درد تھا اس مستور کی پاک آواز میں کہ میرا اونٹ تڑپ کر زمین پر گرا میں خود روتا ہوا دریا کے کنارے کی سمت دوڑا مجھے دریا کی سطح پہ کوئی چیز نظر آئی دوسرے کنارے پر ایک برقعہ پوش مستور آہستہ آہستہ اس چیز کے ساتھ ساتھ چلتی ہوئی نظر آئی رو رو کر کہہ رہی تھی کہ تمہارے دکھوں پر قربان ہو جاؤں باقی کتنا سفر اور کرو گے مسیب کہتا ہے کہ میں نے دریا کے کنارے پر ذرا نیچے جا کر قریب سے دیکھا کہ دو چھوٹے چھوٹے جسم ہیں ایک دوسرے کے گلے میں بانہیں ڈالی ہوئی ہیں اور دریا کے بہاؤ کی مخالف سمت محو سفر ہیں میں نے سر جھکا کر اس مستور ص سے پوچھا کہ آپ کون ہیں؟ اور یہ کس کے جسم ہیں؟ آہستہ آہستہ آواز آئی کہ میں تمہارے نبی ص کی بیٹی ص ہوں میں اجڑ گئی ہوں یہ میرے لعل مسلم ص کے یتیم ہیں احسان کرو انکو دفن کرو مسیب تمہاری جنت کی ضامن ہوں مسیب کہتا ہے میں فورآ دریا میں اترا تیر کر اس جانب بڑھنے لگا کہ جہاں ان معصوم شہزادوں ص کے جسم اطہر موجود تھے مگر میں یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ جس قدر میں ان کے قریب جانے کی کوشش کرتا جسم اطہر اس قدر مجھ سے دور ہو جاتے تھے جب کافی دیر کوشش کے باوجود میں ان کے قریب نہ پہنچ سکا تو میں نے اس پاک معظمہ ص سے عرض کی کہ اے میری سردار معظمہ بی بی ص یہ جسم مجھ سے دور ہوتے جارہے ہیں مجھے اپنے قریب نہیں آنے دیتے تب جواب ملا کہ یہ امت ملعونہ سے بہت ڈرے ہوئے ہیں اس لئے تمہیں اپنے قریب نہیں آنے دیتے پھر بی بی ص فرماتی ہیں میرے لعل نہ ڈرو یہ تمہیں کچھ نہیں کہے گا مسیب کہتا ہے کہ میں جسموں کو باہر لے آیا میں نے بیلچہ اٹھایا تربتوں کو تیار کیا بچوں کی غربت اور مظلومی پر جی بھر کر رویا میری آنکھیں ٹوٹ کر برستی رہیں میرا رخ شام کی طرف ہو گیا میں نے رو رو کر کہا اے شام میں امت کی مہمان بی بی ص آپ کی جوڑی ص دنیا سے چل بسی ہے آخری دیدار کیلئے تو تشریف لے آئیں برقعہ پوش بی بی ص مولا حسین ص کی اماں ہیں جو کہہ رہی ہیں نہ مارو....💔 العجل
📘مقتل ابی داود

آصف رضا

27/06/2023

اَلسَّلَامُ عَلَی سَفِيۡرِ اِمَامِ حُسَيۡنَ
9ذوالحجہ: شہادت جنابِ مسلم بن عقیل ع 💔
کوفہ مسلمانوں سے بھرا ہوا تھا "مسلم" صرف ایک ہی تھا🥀

▶ ذُوالجناح اور گائے ◀عید الاضحیٰ  پر قربانی کرنا سنت ھے، کل رات  گھرسےنکلا تو کیا دیکھتا ہوں کہ ایک جلوس جارہا ہے. پتہ ...
27/06/2023

▶ ذُوالجناح اور گائے ◀

عید الاضحیٰ پر قربانی کرنا سنت ھے، کل رات گھرسےنکلا تو کیا دیکھتا ہوں کہ ایک جلوس جارہا ہے. پتہ چلایا تو معلوم ہوا محلے میں آنے والی گائے کو سجا کے گھمایا جا رہا ہے آگے بڑھا تو دیکھا کچھ اور گائے، بکرے سجے سنورے جارہے ہیں.

گائے کےسر پر سہرا،
مُہری میں پھولدار رَسّی،
پیروں میں چھن چھن کرتی پائل،
مہندی کے رنگ سے 🌙⭐ بنا ہوا،
لال رنگ سے عید مبارک لکھا ہوا،
ہر آنے والا گائے پر پیار سے ہاتھ پھیرتا ہوا.

حالآنکہ مجھے شریعت میں کہیں نہیں مِلا جانور کو اس طرح سجانے کا پھر بھی تمام مسالک کے لوگ یہی کرتےہیں...

رات بھر لڑکے گائے کی حفاظت کرنے کے لئے "شب بیداری" کرتے ھیں اور ٹائم پاس کرنے کے لئے لوڈو اور تاش وغیرہ کھیلتے ہیں اور یہ "شب بیداریاں" پاکستان کے ہر علاقے میں ہوتی ہیں بلا تفریق مسلک باوجود اس کے کہ یہ سب شریعت کا واجب حصہ نہیں پھر بھی جاری ہے...

🔶 نہ کوئی بدعت کا فتویٰ نہ حرام کا فتویٰ حیرت ھے؟

اس سےپہلے کہ بات آگے بڑھائیں یہ واضح رہے کہ اللّٰہ نے قرآن میں سورہ نمبر 100 العادیات میں گھوڑوں کی قسم کھائی ھے.
پورے قرآن میں اللّٰہ نے کہیں گائے، بکرے یا اونٹ کی قسم نہیں کھائی.

🔷 اب چند معصومانہ سوال....

1= حضرت ابراہیم و اسماعیل کی یاد میں گائے سجانا جائز
لیکن
امام حُسین کی یاد میں گھوڑا سجانا بدعت؟

2= گائے، بکرے کا جلوس نکالنا جائز
لیکن
ذوالجناح کا جلوس بدعت؟

3= گائے، بکرے کا جلوس بغیر پرمٹ کے جائز
لیکن
ذوالجناح کا جلوس بغیر پرمٹ بدعت؟

4= گائے، بکرے پر رنگ لگا کے عید مبارک لکھنا جائز
لیکن
ذوالجناح پر رنگ لگا کر لانا بدعت؟

5= گائے، بکروں کے لئے رات بھر جاگنا (شب بیداری) کر کے تاش اور لوڈو کھیلنا جائز
لیکن
امام حسین علیہ السلام کی یاد میں جاگ کر ذکر نبی وآل نبی کرنا بدعت؟

6= گائے، بکروں کو پھولوں سے سجانا جائز
لیکن
ذوالجناح کو پھولوں سے سجانا بدعت؟

7= سب بچوں، بڑوں کا گائے بکروں کو پیار کرنا جائز
لیکن
ذوالجناح کو پیار کرنا بدعت؟

8= آپ کی گائے بکروں سے والہانہ محبت اسلام
لیکن
ھماری ذوالجناح سے محبت پوجا؟

جبکہ اللّٰہ نے قرآن میں گھوڑوں کی قسم کھائی ہے گائے، بکروں کی نہیں.

آپ ہی اپنی اداؤں پہ ذرا غور کریں.
ہم اگر عرض کریں گے تو شکایت ہوگی.

ایامِ شھادت سفیر امام حسین ع کے مناسبت سے روضہ جناب مسلم بن عقیل مسجد کوفہ  میں ہزاروں زائرین کی آمد..!!عزاداری اور پرسہ...
26/06/2023

ایامِ شھادت سفیر امام حسین ع کے مناسبت سے روضہ جناب مسلم بن عقیل مسجد کوفہ میں ہزاروں زائرین کی آمد..!!
عزاداری اور پرسہ داری جاری و ساری ہے

8   #ذوالحج آسمان پہ   تیار تھی ابو محمد واقدی اور زرارہ نے 8 ذوالحج کو مکہ روانگی امام حسین جب مولا ص سے پوچھا آپ کہاں ...
26/06/2023

8 #ذوالحج آسمان پہ تیار تھی ابو محمد واقدی اور زرارہ نے 8 ذوالحج کو مکہ روانگی امام حسین جب مولا ص سے پوچھا آپ کہاں جارہے؟ فرمایا عراق پھر امام حسین ص نے فرمایا اوپر ذرا سر اٹھا کر دیکھو جب انہوں نے دیکھا تو آسمان کے دروازے کھلے ہوئے تھے اور ملائکہ اسلحہ سمیت امام حسین ص سے اذن جہاد مانگ رہے تھے فرمایا تم نے دیکھ لیا ہے ؟ اگر میرا مقصد جنگ برائے جنگ اور حصول اقتدار ہوتا تو مجھے کوفہ جانے کی ضرورت نہ تھی نہ مکہ آنے کی میں ص مدینہ میں بیٹھ کر انکو تباہ و برباد کرسکتا تھا لیکن ایسا کرنے سے ایک تو سلسلہ جزا و سزا ختم ہوکر رہ جاتا دوسرا قیامت تک آنے والی نسلوں کے سامنے میرے نانا ص اور میری ماں ص کی شہادت چھپی رہے گی نہ میرے بابا ص کے قاتلوں کا پتہ چلے گا اور نہ میرے بھائی ص کے قاتلوں کا طشت ازبام ہوگا تمہیں معلوم ہے کہ اصحاب تطہیر ص میں سے میں ص آخری فرد ہوں چار ص شہید ہو گئے ہیں مگر آج تک امت کو معلوم نہیں ہے کہ وہ شہید ہوئے بھی ہیں یا نہیں اور اگر شہید ہوئے ہیں تو انکا قاتل کون ہے جہاں اہل کوفہ کے خطوط کا ظاہری تقاضا یہ ہے کہ میں ص وہاں جاؤں وہاں میرے نانا ص میری ماں ص میرے بابا ص اور میرے بھائی ص کی مظلومانہ شہادت کا بھی یہی تقاضا ہے کہ ان کے قاتل طشت ازبام ہوں اور کم ازکم آنے والی نسلوں کو علم ہوسکے کہ کون کس کا قاتل ہے یا حسین ص اخرج فان اللہ تعالیٰ شاء ان یراک قتیلا اے حسین ص اپنے سفر کے لیے نکلو بے شک اللہ کی مشیت یہ ہے کہ وہ تمہیں شہید ہوتا ہوا دیکھے ۔۔۔العجل 💔

آصف رضا

18/06/2023

شب شھادت حضرت امام محمد تقیؑ ع کے پردرد موقع پر
امام زمانہ ؑ کی خدمت میں پرسہ پیش کرتے ہیں

مختصر سوانح حیات جواد الائمہ ع

اسم گرامی: محمد تقی "ع"
والد گرامی: امام علی رضا "ع
والدہ گرامی: سبیکہ خاتون
ولادت: 10رجب195ہجری
جائے ولادت: مدینہ منورہ(سعودی عرب)
شھادت:29ذیقعد220ہجری
جائے شھادت :بغداد (عراق)
وقت شھادت سن مبارک : 25 برس
وجہ شھادت: زہر
قاتل و حاکم وقت : معتصم باللّٰہ
روضہ مبارک: کاظمین - (عراق)
ع #29ذیقعد

١۵ رمضان المبارک ولادت باسعادت  #نواسہِ_رسولﷺ_جگر_گوشہِ_بتولؑ، سردار جوانانِ جنت، فخرِ مرتضیٰؑ، برادرِ حسینؑ ؑ تمام مومن...
05/04/2023

١۵ رمضان المبارک

ولادت باسعادت #نواسہِ_رسولﷺ_جگر_گوشہِ_بتولؑ، سردار جوانانِ جنت، فخرِ مرتضیٰؑ، برادرِ حسینؑ
ؑ تمام مومنین اور مومنات بلخصوص علیہ السلام کو بہت بہت مبارک!

چوم کر لب مجتبیؑ کے مصطفیٰﷺ کہنے لگے
وارثِ جنت کے گھر سردارِ جنت آگیا
‎15 Ramadan ♥️ Birthday of Our 2nd Imam,
Imam Hassan علیہ سلام 🥰

𝐐𝐚𝐬𝐢𝐦ع 𝐄 𝐈𝐛𝐧 𝐄 𝐇𝐚𝐬𝐚𝐧ع 𝐇𝐮𝐧🙌❤️ولادت باسعادت شہزادہ قاسم ابنِ حسن علیہ السلام🙏🏻
27/02/2023

𝐐𝐚𝐬𝐢𝐦ع 𝐄 𝐈𝐛𝐧 𝐄 𝐇𝐚𝐬𝐚𝐧ع 𝐇𝐮𝐧🙌❤️

ولادت باسعادت شہزادہ قاسم ابنِ حسن علیہ السلام🙏🏻

Address

Near Shah Shahjhan Masjid Ameer Khani Mohllah Ward 2 Thatta Sindh
Thatta
73130

Telephone

+923213018770

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Karwan e shah e najaf posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share