20/03/2026
*🌙 آج رمضان کا اختتام 🌙*
یا اللہ! آج رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ اختتام ہو گیا ہے،
یا رب! ہم نے اس مہینے میں جو عبادت کی، جو روزے رکھے، جو نمازیں پڑھیں اور جو دعائیں مانگیں، انہیں اپنی بارگاہ میں قبول فرما۔
یا اللہ! اگر ہم سے کوئی کوتاہی، غلطی یا کمی رہ گئی ہو تو اپنے فضل و کرم سے معاف فرما دے۔
یا رب! ہمیں رمضان کے بعد بھی نیکیوں اور حق وسچ پر قائم رہنے کی توفیق عطا فرما۔
یا اللہ! ہمارے دلوں کو ہدایت پر قائم رکھ، ہمیں گناہوں سے بچا، اور ہمیں اپنی رضا کے راستے پر چلنے والا بنا دے۔
یا رب! ہمیں دوبارہ رمضان نصیب فرما اور ہمیں ایمان، صحت اور سلامتی کے ساتھ زندہ رکھ۔
یا اللہ! ہماری تمام جائز دعاؤں کو قبول فرما، ہماری مشکلات آسان فرما،
اور ہمیں دنیا و آخرت میں کامیابی عطا فرمائیں
*آمین یا رب العالمین 🤲*