Shaqi Sawand Social Media Group

Shaqi Sawand Social Media Group Social Media Club Tibba Sultan Pur

خان سکریپ ڈیلرز سرائیکی آباد ٹبہ سلطان پور اشفاق خان ساوند                            0302-4276275. 0336-1769330فرقان خا...
03/08/2026

خان سکریپ ڈیلرز

سرائیکی آباد ٹبہ سلطان پور

اشفاق خان ساوند
0302-4276275. 0336-1769330
فرقان خان ساوند

لوہا, تانبہ, سلور, پیتل اور ہر قسم کا سکریپ خرید و فروخت کیا جاتا ہے.
کپاس, گندم اور مکئی وغیرہ کی خرید و فروخت بھی کی جاتی ہے.

سرائیکی آباد ٹبہ سلطان پور 20 سال کے طویل ترین عرصہ کے بعد  ترقیاتی کاموں کا آغاز سیوریج اور ٹف ٹائل بشکریہ وفاقی وزیر ج...
31/07/2026

سرائیکی آباد ٹبہ سلطان پور
20 سال کے طویل ترین عرصہ کے بعد ترقیاتی کاموں کا آغاز
سیوریج اور ٹف ٹائل

بشکریہ وفاقی وزیر جناب اورنگزیب خان کھچی صاحب

خصوصی کاوش : حاجی رجب علی شیخ صاحب
اشفاق خان ساوند

20/07/2026

🌿 ملک شاہجہان آہیر کا خصوصی پیغام 🌿
ٹیم گرین پاکستان ٹبہ سلطانپور میلسی کے چئیرمن ملک شاہجہان آہیر عوام سے شجرکاری مہم میں بھرپور شرکت کی اپیل کر رہے ہیں۔

الحمدللہ! گزشتہ سال ٹیم گرین پاکستان نے 25,000 سے زائد مفت پودے تقسیم کیے تھے، جبکہ اس سال ہمارا ہدف 75,000 مفت پودے عوام تک پہنچانا ہے۔

🌱 مفت پودوں کی تقسیم
📅 27 جولائی تا 5 اگست 2026

📝 مفت پودوں کی رجسٹریشن کے لیے درج ذیل افراد سے رابطہ کریں:

🌿 چوہدری عمران کمبوہ
📱 0303-6606211

🌿 سید شہزاد شکور شاہ
📱 0333-3311195

🌿 حافظ محمد افتخار
📱 0304-0728188

🌿 ملک نعیم اعوان
📱 0300-4119223

🌐 آن لائن رجسٹریشن کے لیے Google Form پُر کریں:
https://docs.google.com/forms/d/e/1FAIpQLSeAnt8E0ZCD9V0wUdaz4xnY8RS54wp6IEpYUeTmhUFOAdUb3Q/viewform

✅ صرف چند منٹ میں اپنی رجسٹریشن مکمل کریں اور مفت پودے حاصل کرنے کے لیے اپنا نام درج کروائیں۔

📅 Annual Green Festival 2026
🗓️ 7 اگست 2026
🕓 شام 4:00 بجے
📍 بسم اللہ ٹاؤن، ٹبہ سلطان پور، میلسی

آئیے! ایک پودا لگائیں، آنے والی نسلوں کو سرسبز، صاف اور خوشحال پاکستان کا تحفہ دیں۔ آپ کی ایک شمولیت ہزاروں درختوں کی بنیاد بن سکتی ہے۔ 💚🌱
ملک شاہجہان آہیر ٹیم گرین پاکستان ٹبہ سلطانپور 03015080888

Malik ShahJahan Aheer Abid Subhani Aaftab Khan Manais Imran Khan Imran Kamboh چوک میتلا نیوز Arslan Amin

09/05/2026

سرائیکی آباد ٹبہ سلطان پور

شکریہ وفاقی وزیر جناب اورنگزیب خان کھچی صاحب

کھچی گروپ کے رہنما حاجی رجب علی شیخ کی سرائیکی قوم پرست رہنما اشفاق خان ساوند سے ملاقات.
وفاقی وزیر جناب اورنگزیب خان کھچی صاحب کی جانب سے سرائیکی آباد کیلئے سیوریج اور ٹف ٹائل کی گرانٹ کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر سرائیکی آباد کی گلیوں کا سروے کیا گیا. وفاقی وزیر جناب اورنگزیب خان کھچی صاحب کی خصوصی ہدایت پر سرائیکی آباد میں 10 سے 15 دنوں کے دوران ترقیاتی کاموں کا آغاز کر دیا جائے گا .

سرائیکی آباد ٹبہ سلطان پور حاجی محمد رمضان خان بھٹہ مرحوم کی زوجہ محترمہ مظہر خان بھٹہ کی والدہ محترمہ کی فاتحہ خوانی  و...
01/05/2026

سرائیکی آباد ٹبہ سلطان پور

حاجی محمد رمضان خان بھٹہ مرحوم کی زوجہ محترمہ
مظہر خان بھٹہ کی والدہ محترمہ کی فاتحہ خوانی و تعزیت
سابق صوبائی وزیر آصف سعید خان منیس صاحب
اس موقع پر سیٹھ عبدالغفور خان ساوند صاحب
بابا محمد صادق خان ساوند صاحب
سردار امین خان بھٹہ صاحب
ودیگر علاقہ معززین .

سرائیکی آباد ٹبہ سلطان پور کے مسائل          اور سرائیکی سیاستدانوں کی کارکردگی تحریر  : اشفاق خان ساوند چند روز قبل ٹبہ...
15/03/2026

سرائیکی آباد ٹبہ سلطان پور کے مسائل
اور سرائیکی سیاستدانوں کی کارکردگی

تحریر : اشفاق خان ساوند

چند روز قبل ٹبہ سلطان کے رہائشی محترم سرفراز خان صاحب ریڈیو پاکستان نے ایک پوسٹ لگائی جس میں سرائیکی آباد (فضل آباد) ٹبہ سلطان پور کی سیوریج کی بدترین صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ حلقہ کے سیاستدانوں کو سرائیکی آباد (فضل آباد) کی سیوریج کے لئے گورنمنٹ فنڈز جاری کرنا چاہیے. فضل آباد کو سرائیکی آباد اور نئی بستی سحر بھی کہتے ہیں. یہاں پر سرائیکی قوم کی اکثریت ہے.
سرائیکی آباد (فضل آباد) میں آخری بار ترقیاتی فنڈز مشرف دور میں لگائے گئے تھے اس وقت سرائیکی آباد (فضل آباد) کے مقامی سرائیکی حاجی غلام ناصر گاذر جب کونسلر بنے تھے انکا انتخابی نشان پیالہ تھا اور یہ منیس گروپ کے نامزد امیدوار تھے تب کونسلر حاجی غلام ناصر گاذر نے سرائیکی آباد (فضل آباد) میں سولنگ لگوائی اور سیوریج کے لئے پکی نالیاں اور پکے کھالے بنوائے. کونسلر حاجی غلام ناصر گاذر صاحب کے بعد تاحال آج تک کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوئے.

2015 ء کے بلدیاتی انتخابات کے موقع پر منیس گروپ کے نمائندے حاجی سعید خان منیس پرانا لاری اڈا ٹبہ والے اور زاہد خان منیس نے سرائیکی آباد کے رہائشیوں سے درخواست کی کہ ہمارے نامزد امیدوار برائے کونسلر مہاجر سیٹھ یوسف شیخ کو ووٹ دے کر کامیاب کروائیں تب سرائیکیوں نے مہاجر ہونے کی وجہ سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا لیکن منیس گروپ کی طرف سے یقین دہانی کرائی کہ آپ سرائیکی ووٹ دے کر ہمارے نامزد امیدوار کو کامیاب کروائیں سرائیکی آباد (فضل آباد) میں ترقیاتی کام ضرور ہوں گے آخر سیٹھ یوسف شیخ سرائیکیوں کی سپورٹ سے کونسلر بن گئے یہاں پر ایک بات کی نشاندہی کرتا چلوں کہ سیٹھ یوسف شیخ اپنے گھر کے پولنگ اسٹیشن جہاں پر مہاجر شیخ برادری کے گھر ہیں وہاں سے پولنگ اسٹیشن سے الیکشن ہارے گئے تھے الیکشن جیتنے کے بعد ایک بار بھی سیٹھ یوسف شیخ نے سرائیکی آباد (فضل آباد) کا چکر نہ لگایا اور تمام ترقیاتی فنڈز اپنے پرائیویٹ ٹاؤن نزد زندہ پیر ٹبہ سلطان پور میں سولنگ اور سیوریج کی مد میں لگا دیے حالانکہ انکو چاہیے تھا کہ وہ الیکشن جیتنے کے بعد اپنے حلقہ میں چکر لگاتے اور اپنا تعلق بناتے اور اپنی جڑیں مضبوط کرتے لیکن انہوں نے ایسا کچھ بھی نہیں کیا

ء2020 ء میں ڈاکٹر رفیع کے صاحبزادے ملک نوشیر کی قل خوانی کے موقع پر میری ایم پی اے نواب علی خان خاکوانی سے ملاقات ہوئی انکے ہمراہ محترم نواب احسن خان خاکوانی صاحب اور بھائی سردار نصراللہ خان پاندہ بھی تھے تو میں نے ان سے پوچھا کہ بستی سحر میں ترقیاتی کام سولنگ اور سیوریج کا کام ہو رہا ہے کیا فضل آباد (سرائیکی آباد) کے لیے بھی کوئی گرانٹ ہے ؟ایم پی اے نواب علی خان خاکوانی صاحب نے کہا کہ فضل آباد (سرائیکی آباد) میں سیوریج کا مسئلہ ہے اور گرانٹ بھی جاری کی ہوئی ہے جس کے انچارج مہاجر حاجی رجب علی شیخ ہیں علی خان خاکوانی نے حاجی رجب شیخ کو آواز دی اور میرے سامنے سیوریج کی گرانٹ کی نشاندہی کی حاجی رجب شیخ نے کہا کہ اشفاق بھائی گرانٹ میرے ذمہ ہے میں 2 دن بعد آپ سے ملوں گا اور پھر باہمی مشاورت سے فضل آباد (سرائیکی آباد ) میں ترقیاتی فنڈز لگائے جائیں گے لیکن حاجی رجب شیخ نہ آئے اور نہ گرانٹ لگائی گئی ایک دوبار رابطہ کیا تو جواب یہی آئیں بائیں شائیں
حاجی رجب شیخ خوش اخلاق انسان ہیں 2015 ء میں ٹبہ سلطان پور یونین کونسل کے امیدوار برائے چیئرمین تھے اور مدمقابل سرائیکی سیاستدان عاصم خان منیس صاحب تھے سرائیکیوں نے حاجی رجب شیخ کو کافی حد تک ووٹ دیے لیکن مدمقابل سرائیکی تھا اور سرائیکیوں کی اکثریت عاصم خان منیس کے ساتھ تھی یہی وجہ ہے کہ حاجی رجب شیخ الیکشن ہار گئے 2018 ء کے جنرل الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدوار ایم پی اے نواب علی خان خاکوانی اور ایم این اے اورنگزیب خان کھچی کامیاب ہوئے اس دور میں حاجی رجب شیخ کافی بااختیار تھے انکو چاہیے تھا کہ وہ اپنے حلقہ کی عوام سے رابطہ میں رہتے اور اپنی جڑیں مضبوط کرتے لیکن انہوں نے بھی عوامی مفاد کی بجائے اپنے ٹبر خاندان کے لڑکوں کو سرکاری نوکریاں دینے اور سرکاری گرانٹوں کو اپنی شیخ برادری کے من پسند لوگوں کے گلی محلوں میں لگانے کو ترجیح دی اور اپنی ذمہ داری کو ایمانداری سے نہ نبھایا اور اس طرح اپنی سیاست کا بیڑا غرق کردیا .

یہاں پر میں ایک بات کا بتاتا چلوں کہ تحصیل میلسی اور ٹبہ سلطان پور وہ حلقہ ہے جس میں سرائیکی ووٹرز 80 فی صد سے زائد ہیں یہاں پر سرائیکی قوم کی سپورٹ کے بغیر کوئی کونسلر , چیئرمین , ایم پی اے اور ایم این اے تک نہیں بن سکتا جو سیاستدان سرائیکی قوم کی سپورٹ حاصل کر لے وہ الیکشن جیت جاتا ہے اور جو سیاستدان سرائیکی قوم کو ناراض کر دے وہ سیاستدان الیکشن ہار جاتا ہے اور اس کی سیاست ختم ہو جاتی ہے .

اس وقت بستی سحر اور ممتاز آباد میں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں سولنگ اور سیوریج کا کام ہو رہا ہے جبکہ سرائیکی آباد میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہو رہے اس لئے سرائیکی آباد (فضل آباد) کے لیے ترقیاتی فنڈز جاری کئے جائیں سرائیکی آباد میں سرائیکی قوم کی اکثریت ہے انکو انکا حق ملنا چاہیے .

Address

Tibba Sultanpur

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shaqi Sawand Social Media Group posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Shaqi Sawand Social Media Group:

Shortcuts

Share