Voice Of Umer Kot

Voice Of Umer Kot یہ پلیٹ فارم ہے پاکستان کے مسائل، خبروں اور حقائق کو اُجاگر کرنے کے لیے۔ہم سچ بولتے ہیں،حق دکھاتے ہیں

سگریٹ چوری کا الزام، بچے کو رسیوں سے باندھ کر تشددبچہ دو گھنٹے تک ہاتھ پاؤں بندھے بے بسی کی تصویر بنا چیختا اور مدد کی ف...
08/06/2026

سگریٹ چوری کا الزام، بچے کو رسیوں سے باندھ کر تشدد

بچہ دو گھنٹے تک ہاتھ پاؤں بندھے بے بسی کی تصویر بنا چیختا اور مدد کی فریاد کرتا رہا۔

جہانیاں: انسانیت کو جھنجھوڑ دینے والا ایک افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں محض سگریٹ چوری کے الزام پر ایک 10 سالہ معصوم بچے کو مبینہ طور پر رسیوں سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

اطلاعات کے مطابق اللہ داد بازار میں کمسن بچہ تقریباً دو گھنٹے تک ہاتھ پاؤں بندھے بے بسی کی تصویر بنا مدد کے لیے پکارتا رہا، مگر اردگرد موجود افراد میں سے کوئی اس کی مدد کے لیے آگے نہ بڑھا۔ آخرکار ایک راہگیر کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور بچے کو بازیاب کروایا۔

معصوم بچے کی بے بسی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

اگر واقعہ حقیقت پر مبنی ہے تو یہ صرف ایک بچے کے ساتھ ظلم نہیں بلکہ ہماری اجتماعی بے حسی پر بھی ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔
Voice Of Umer Kot

06/06/2026

رحیم یارخان سرعام ڈکیتی
ایک طرف مبینہ پولیس مقابلے، دوسری طرف دن دیہاڑے ڈکیتیاں، شہری عدم تحفظ کا شکار
رحیم یار خان: ضلع بھر میں پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں اور پولیس مقابلوں کے دعوے اپنی جگہ، تاہم دوسری جانب شہر اور گردونواح میں ڈکیتی کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ شہریوں اور تاجروں کے لیے باعث تشویش بن گیا ہے۔
تازہ ترین واقعہ تھانہ آب حیات کی حدود میں پیش آیا جہاں عبداللہ فارمیسی پر مسلح ڈاکوؤں نے دن دہاڑے دھاوا بول کر لوٹ مار کی واردات کی۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے جس میں ملزمان کو واردات کرتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ فوٹیج دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کس قدر بے خوف ہو چکے ہیں۔
شہریوں نے سوال اٹھایا ہے کہ اگر پولیس مقابلوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف مؤثر کارروائیاں ہو رہی ہیں تو پھر سرعام ڈکیتیوں کا سلسلہ کیوں نہیں رک رہا۔ چند روز قبل رحیم یار خان شہر میں بھی تاجروں کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا تھا، تاہم تاحال نہ تو ملزمان گرفتار ہو سکے ہیں اور نہ ہی لوٹی گئی رقم یا سامان کی ریکوری ہو سکی ہے۔

Voice Of Umer Kot

ضلع مری میں 6 جون سے 5 جولائی تک دفعہ 144 نافذ کردی گئی: ندی نالوں، آبشاروں اور دیگر آبی مقامات پر جانے پر مکمل پابندی ع...
05/06/2026

ضلع مری میں 6 جون سے 5 جولائی تک دفعہ 144 نافذ کردی گئی: ندی نالوں، آبشاروں اور دیگر آبی مقامات پر جانے پر مکمل پابندی عائد: ڈیمز اور تفریحی مقامات پر نہانے اور تیراکی کرنے پر پابندی عائد

05/06/2026

اب تو یہ پنجاب پولیس والے دروازے پر پہنچ چکے ہیں، خواتین کو حراساں کرنے کے لیے؟

اگر کوئی معاملہ عدالت میں زیرِ سماعت ہو تو اس کا فیصلہ قانون اور عدالت کے ذریعے ہونا چاہیے۔ شہریوں کا مؤقف ہے کہ عدالتی کارروائی جاری ہونے کے باوجود گھروں پر چھاپے اور اہلِ خانہ کو ہراساں کرنا تشویش کا باعث ہے۔

قانونی ماہرین کے مطابق ہر کارروائی قانون کے دائرے میں اور متعلقہ عدالتی احکامات کے مطابق ہونی چاہیے۔ تاہم کسی بھی مخصوص کارروائی کی قانونی حیثیت کا تعین متعلقہ ریکارڈ، عدالتی احکامات اور حقائق کی روشنی میں ہی کیا جا سکتا ہے۔

Voice Of Umer Kot

چند یوم قبل روجھان کے نواحی علاقہ موضح  بدلی مزاری  تھانہ عمرکوٹ کی حدود میں  ہونے والا سوریجہ، ہروانی تنازعہ جس میں دو ...
04/06/2026

چند یوم قبل روجھان کے نواحی علاقہ موضح بدلی مزاری تھانہ عمرکوٹ کی حدود میں ہونے والا سوریجہ، ہروانی تنازعہ جس میں دو اشخاص موقہ پر قتل ہوچکے تھے ایک ہروانی قتل ہوا اور ایک سوریجہ قتل ہوا اور جو دو نوجوان سوریجہ زخمی ہوے سوریجہ برادری کا زخمی نوجوان نیک محمد ولد شاہ محمد سوریجہ فائرنگ میں زخمی ہو گیا تھا تاہم آج ذرائع نے بتایا ہے کہ نیک محمد سوریجہ زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ ذرائع

Voice Of Umer Kot

04/06/2026

سرگودھا کے فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال میں ایک رکشہ ڈرائیور پر سکیورٹی گارڈز کے مبینہ تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد شہریوں میں تشویش پائی جا رہی ہے اور واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ہسپتال کے گارڈز اور رکشہ ڈرائیور کے درمیان تلخ کلامی کے بعد جھگڑا ہوا۔


Voice Of Umer Kot

03/06/2026

روجھان مزاری میں شدید آندھی اور آگ نے تباہی مچا دی!

روجھان مزاری کے مختلف علاقوں میں تیز آندھی کے باعث لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے کھیتوں، درختوں اور قیمتی املاک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ متاثرہ خاندانوں کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا جبکہ کئی ایکڑ پر کھڑی فصلیں جل کر راکھ ہو گئیں۔

مقامی افراد کے مطابق آندھی کی شدت کے باعث آگ تیزی سے پھیلی اور قابو پانے میں مشکلات پیش آئیں۔ شہریوں نے متعلقہ اداروں سے فوری امداد اور متاثرین کی مدد کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید تفصیلات کے لیے ہمارے ساتھ جڑے رہیں۔

Voice Of Umer Kot

خواب میں میری جیل کے اندر عمران خان سے ملاقات ہوئی ،وہ 45 سالہ ہینڈسم نوجوان لگ رہے تھے ،مکمل فٹ تھے ،آنکھوں کا بھی کوئی...
03/06/2026

خواب میں میری جیل کے اندر عمران خان سے ملاقات ہوئی ،وہ 45 سالہ ہینڈسم نوجوان لگ رہے تھے ،مکمل فٹ تھے ،آنکھوں کا بھی کوئی ایشو نہیں تھا ،نجم سیٹھی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لبنان پر جارحیت جاری رکھنے والے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو پاگل قرار دے دیا، امریکی نیوز وی...
02/06/2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لبنان پر جارحیت جاری رکھنے والے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو پاگل قرار دے دیا، امریکی نیوز ویب سائٹ

ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم کو پاگل کے ساتھ ساتھ ناشکرا بھی کہا، امریکی نیوز ویب سائٹ

بیروت (لبنان) پر حملے نہیں ہونے چاہیں اگر اسرائیل نے یہ اقدام کیا تو وہ دنیا میں مزید تنہا ہوجائے گا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ہر شخص اب تم (نیتن یاہو) سے نفرت کرتا ہے اور ہر شخص اسرائیل سے نفرت کرتا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

02/06/2026

لاہور کی مصروف مال روڈ پر اس وقت حیران کن صورتحال دیکھنے میں آئی جب ایک ڈی ایس پی اور ایک ایس ایچ او کے درمیان مبینہ طور پر تلخ کلامی ہاتھا پائی میں تبدیل ہو گئی۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس پر شہریوں کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق دونوں پولیس افسران کے درمیان کسی معاملے پر شدید اختلاف پیدا ہوا جس کے بعد معاملہ گرما گیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موقع پر موجود افراد صورتحال کو قابو میں کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

واقعے کے بعد سوشل میڈیا صارفین پولیس کے اندرونی نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ رویوں پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔ تاہم متعلقہ حکام کی جانب سے واقعے کی مکمل تفصیلات اور وجوہات کے بارے میں باضابطہ مؤقف سامنے آنا باقی ہے۔

شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران کو عوام کے سامنے مثالی رویہ اختیار کرنا چاہیے تاکہ اداروں پر عوام کا اعتماد برقرار رہے۔

Voice Of Umer Kot

Address

UMER Kot
Umerkot

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice Of Umer Kot posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share