One Place AJK

One Place AJK Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from One Place AJK, Muzaffarabad.

20/03/2026

تمام عالم اسلام کو عید الفطر مبارک اللہ پاک ہمیں اپنی رحمتوں سے نوازے اور ہمارے نیک اعمال کو قبول فرمائے آمین۔

14/03/2026

خانہ کعبہ🕋 کا دروازہ: 280 کلو سونے سے بنے فن پارے کی دلچسپ تاریخ

دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے خانہ کعبہ کا دروازہ صدیوں سے مسجد الحرام کی نمایاں ترین حصوں میں سے ایک ہے۔

سعودی گزٹ کے مطابق خانہ کعبہ کا دروازہ مشرقی جانب واقع ہے اور یہ مطاف کے فرش سے تقریباً 2.25 میٹر بلند ہے۔

یہ ڈیزائن اس لیے رکھا گیا تاکہ ماضی میں مکہ کو متاثر کرنے والے سیلابی پانی سے کعبہ محفوظ رہے۔

خانہ کعبہ کا دروازہ شاہ خالد بن عبدالعزیز آل سعود کے دور میں 1399 ہجری، 1979 عیسوی میں تیار کیا گیا۔ اس کی اونچائی تقریباً 3.1 میٹر اور چوڑائی 1.9 میٹر ہے۔

یہ تقریباً 280 کلوگرام خالص 24 قیراط کے سونے سے بنایا گیا ہے۔ اس طرح یہ دنیا کے سب سے قیمتی دروازوں میں شمار ہوتا ہے۔

دروازے کا بیرونی حصہ اسلامی نقش و نگار سے مزین ہے۔ یہاں قرآنی آیات کی خطاطی کی گئی ہے۔
اس میں دو بڑے حلقے ہیں جن کی مدد سے دروازہ کھولا جاتا ہے۔ دھاتی سیڑھی خانہ کعبہ کے اندر لے جاتی ہے۔

یہ سیڑھی ان مواقع پر استعمال ہوتی ہے جب کعبہ کے اندر داخلے کی اجازت دی جاتی ہے۔

تاریخ کے مختلف ادوار میں کئی دروازے خانہ کعبہ کے دروازے کے طور پر استعمال ہوتے رہے ہیں۔

تاریخی ماخذ بتاتے ہیں کہ پہلا دروازہ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اس وقت نصب کیا تھا جب انہوں نے خانہ کعبہ کی تعمیر کی اور اس وقت یہ ایک سادہ دروازہ تھا جو براہ راست زمین پر ٹکا ہوا تھا۔

اسلامی تاریخ کے مختلف ادوار میں کعبہ کے دروازے کی دیکھ بھال اور تبدیلی کا کام ہوتا رہا۔ خلفا اور سلاطین اس کی تجدید اور نگہداشت کو یقینی بناتے رہے۔

10/03/2026

انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ سابق چیف حبیب بینک آزاد کشمیر سید داؤد حسن گیلانی کے داماد، انجینئر سید یاسر شہاب سعودی عرب ریاض میں رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ہیں۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ اور تدفین بروز اتوار ریاض، سعودی عرب میں ادا کر دی گئی ہے۔ مرحوم ایک نہایت با اخلاق، ملنسار اور خوش خصائل انسان تھے۔ ان کی وفات اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور احباب کے لیے گہرے صدمے کا باعث ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔
تمام احباب سے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور درجاتِ بلندی کی خصوصی التماس ہے۔
إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ 🤲🏻

04/03/2026

مظفرآباد پلانٹ نے ماہ رمضان میں بھی شہریوں کو بڑی سہولت فراہم کردی۔

24/02/2026

یہ پوسٹ نظر سے گزری ۔۔ تو تصویر ڈاون لوڈ کر کےاپنے جزبات کیساتھ پوسٹ کرنے کا دل چاہا کہ،ان سنگ ہیروز کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں ۔۔۔
اللہ تعالیٰ دونوں باپ بیٹے کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین۔

بائیں جانب Brigadier Muhammad Saleem — جنہوں نے 2005 میں وطنِ عزیز کی خاطر جامِ شہادت نوش کیا۔
اور بیس برس بعد، اُن کے صاحبزادے Major Zeeyyad Saleem — جنہوں نے جولائی 2025 میں اسی سرزمین کے دفاع میں اپنے والد کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کیا۔

یہ صرف ایک خاندان کی داستان نہیں، یہ نسلوں تک منتقل ہونے والی وفا کی روایت ہے۔
یہ وہ چراغ ہیں جو بجھتے نہیں — ایک شعلہ دوسرے شعلے کو روشن کر کے خود روشنی میں ڈھل جاتا ہے۔

باپ نے فرض کی تکمیل میں جان دی،
بیٹے نے اسی فرض کو اپنی سانسوں سے آگے بڑھایا۔

کہتے ہیں کہ کردار وراثت میں نہیں ملتا، اسے اپنایا جاتا ہے — مگر یہاں تو یوں محسوس ہوتا ہے جیسے حبُّ الوطنی رگوں میں خون کی طرح دوڑ رہی تھی۔ ایک سپاہی باپ کی تربیت نے ایک سپاہی بیٹا تیار کیا، اور دونوں نے اپنے عمل سے ثابت کیا کہ وطن سے محبت دعووں سے نہیں، قربانیوں سے لکھی جاتی ہے۔

جولائی کی اُس شام، جب میجر زیّاد اپنے جوانوں کی قیادت کرتے ہوئے آخری سانس تک ڈٹے رہے، تو یہ صرف ایک عسکری کارروائی نہ تھی — یہ عزم، غیرت اور قیادت کا عملی مظہر تھا۔ شدید زخمی ہونے کے باوجود کمان سنبھالے رکھنا، اپنے ساتھیوں کا حوصلہ قائم رکھنا — یہ وہ اوصاف ہیں جو کتابوں میں نہیں، کردار میں لکھے جاتے ہیں۔

اور پھر آخری لمحات میں کلمۂ طیبہ کا ورد…
ایک سپاہی کی زندگی بھی اللہ کے نام سے جڑی، اور اس کا اختتام بھی اسی نام پر۔
یہ باپ اور بیٹا ہمیں یاد دلاتے ہیں کہ قومیں صرف نعروں سے نہیں، کردار سے بنتی ہیں۔
اور شہداء کی داستانیں صرف غم نہیں ہوتیں، وہ زندہ قوموں کا سرمایہ ہوتی ہیں۔

اللہ تعالیٰ دونوں شہداء کے درجات بلند فرمائے، ان کے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا کرے، اور ہمیں بھی اپنے وطن اور اپنے ایمان سے سچی وفاداری کی توفیق دے۔ آمین۔ 🇵🇰

22/02/2026
22/02/2026

’’ ہم اللہ کے ہیں اور بے شک ہم اسی کی طرف لوٹنے والے ہیں۔ ‘‘ شہید لیفٹیننٹ کرنل گلفراز کا قرآنی آیات پر مشتمل آخری واٹس ایپ اسٹیٹس وائرل

10/02/2026
26/07/2025

*برائے کرایہ: پرائم لوکیشن پر کمرہ بمعہ اٹیچڈ واش روم*

📍 *سنٹر پلیٹ، وارڈ نمبر 9، نزد لال قلعہ، مظفرآباد*

ایک کشادہ اور صاف ستھرا *کمرہ بمعہ اٹیچ واش روم* کرایہ کے لیے دستیاب ہے۔
✅ کشادہ گلی
✅ مستقل بجلی و پانی کی سہولت
✅ پُر سکون اور محفوظ ماحول

یہ رہائش ان افراد کے لیے بہترین ہے جو شہر کے مرکز میں مناسب اور آرام دہ جگہ تلاش کر رہے ہیں۔

📞 *رابطہ کریں:*
03318156805

جلدی کریں، جگہ محدود ہے

15/07/2025

*مظفرآباد میں مرغ فروشوں کی من مانیاں — انتظامیہ اور عوام کے لیے لمحہ فکریہ*

مظفرآباد — شہر میں مرغ فروشوں کی من مانیاں اور خود ساختہ قیمتوں میں اضافے نے عوام کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔ روزمرہ کے استعمال کی بنیادی خوراک، جو کبھی عام شہری کی پہنچ میں تھی، اب غیر ضروری ہڑتالوں، مصنوعی قلت، اور بلاجواز مہنگائی کی بدولت ایک پرتعیش شے بن گئی ہے۔

اس سنگین صورتحال میں انتظامیہ کی خاموشی اور غیر مؤثر حکمت عملی قابل تشویش ہے۔ اگر مٹھی بھر عناصر قانون کو چیلنج کرتے رہیں گے اور کوئی کارروائی نہ ہو تو یہ سوال اٹھتا ہے کہ حکومتی رٹ کہاں ہے؟ اگر ادارے اپنے اختیارات استعمال کرنے سے قاصر ہیں تو کم از کم عوام کو حقیقت سے آگاہ کیا جائے کہ وہ ان مافیاز کے سامنے بےبس ہو چکے ہیں۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ شہری شعور کا مظاہرہ کریں۔ وقتی بائیکاٹ اور متبادل غذا کا استعمال منافع خوروں کو پیغام دے گا کہ منڈی عوام کے رحم و کرم پر نہیں، بلکہ قانون کے تابع ہے۔

یہ وقت ہے قانون کی بالادستی قائم کرنے کا، منافع خوروں کے خلاف منظم کارروائی کرنے کا، اور شہریوں کو اس استحصال سے نجات دلانے کا۔

*"اتحاد، شعور اور مزاحمت — یہی راستہ ہے ایک منصفانہ معاشرے کی جانب"*

19/04/2025

دارالحکومت مظفر آباد اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس۔۔۔۔

Address

Muzaffarabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when One Place AJK posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to One Place AJK:

Share