26/06/2026
🌹 لیجنڈ سعید انور کے گھر بڑی خوشی! 🌹
سابق پاکستانی اوپنر سعید انور کے صاحبزادے خزیمہ انور نے 23 سال کی عمر میں قرآنِ پاک حفظ کر لیا۔ وہ معروف عالمِ دین مولانا طارق جمیل کے مدرسے میں زیرِ تعلیم رہے
ختمِ قرآن کی تقریب میں سعید انور خود موجود تھے جبکہ پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر محمد یوسف نے خزیمہ انور کو ہار پہنا کر مبارکباد دی اس موقع پر سعید انور نے جذباتی انداز میں بتایا میں نے کبھی اپنے بیٹے کو حافظ بننے کا نہیں کہا بلکہ اس کی اپنی خواہش تھی کہ وہ حافظِ قرآن بنے اور تراویح میں قرآن سنائے۔ جب وہ دوسروں کو تراویح میں قرآن سناتے دیکھتا تو اس کے دل میں بھی یہی تڑپ پیدا ہوتی تھی آج اللہ تعالیٰ نے اس کی یہ خواہش پوری کر دی خزیمہ انور نے حفظِ قرآن کے ساتھ اپنی تعلیمی سرگرمیاں بھی جاری رکھیں ان کی خواہش ہے کہ وہ عالمِ دین بھی بنیں اور پائلٹ بھی اللہ تعالیٰ خزیمہ انور کو دین و دنیا میں مزید کامیابیاں عطا فرمائے آمین۔۔۔