Awami National party's union council chapter in Buner
27/08/2026
عوامی نیشنل پارٹی کی مرکزی کونسل کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملک بھر سے کونسل اراکین شریک ہوئے۔ مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان اجلاس سے اختتامی خطاب کررہے ہیں۔
|
27/08/2026
اسلام آباد: صدر عوامی نیشنل پارٹی سینیٹر ایمل ولی خان چار روزہ اجلاسوں کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں
27/08/2026
دغه غوټئ دې خداي تازه لري چې ګل یی وشي
27/08/2026
اسلام آباد: عوامی نیشنل پارٹی کی مرکزی کونسل کا اجلاس مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان کی زیرِ صدارت جاری ہے۔ اجلاس میں مرکزی سینئر نائب صدر داؤد خان اچکزئی، سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد سلیم خان، سینئر رہنما حاجی غلام احمد بلور، سابق وزیراعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی، مرکزی سیکرٹری مالیات سینیٹر حاجی ہدایت اللہ خان سمیت ملک بھر سے کونسل اراکین شریک ہیں۔
مرکزی کونسل کے اجلاس میں تھنک ٹینک، مرکزی کابینہ اور ورکنگ کمیٹی کے اجلاسوں میں کیے گئے فیصلوں کی روشنی میں موجودہ سیاسی صورتحال، نئے صوبوں و انتظامی یونٹس اور پارٹی کے سیاسی مؤقف و بیانیے پر تفصیلی مشاورت کی جائے گی۔ اجلاس میں تنظیمی امور، دیگر اہم معاملات اور آئندہ کے لائحۂ عمل پر بھی غور کیا جائے گا۔
مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان اجلاس کے اختتام پر شام 5 بجے پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کریں گے، جس میں چار روزہ مرکزی اجلاسوں میں کیے گئے اہم فیصلوں کا اعلان کیا جائے گا۔
|
27/08/2026
🟥عوامی نیشنل پارٹی کی مرکزی کونسل کا اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے
🟥اجلاس کی صدارت مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان کررہے ہیں
🟥اجلاس میں مرکزی سینئر نائب صدر داؤد خان اچکزئی اور سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد سلیم خان بھی شریک ہیں
🟥حاجی غلام احمد بلور، سابق وزیر اعلی امیر حیدر خان ہوتی اور سینیٹر حاجی ہدایت اللہ خان بھی اجلاس میں موجود ہیں
🟥مرکزی کونسل اجلاس میں ملک بھر سے اراکین شریک ہیں
🟥کونسل اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی غور کیا جائے گا
🟥اے این پی مرکزی کونسل اجلاس میں نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام پر مشاورت ہوگی
🟥موجودہ حالات کے تناظر میں اے این پی کے سیاسی مؤقف اور بیانیے پر تفصیلی مشاورت کی جائے گی
🟥مرکزی کونسل اجلاس میں پارٹی کے تنظیمی امور اور دیگر اہم معاملات کا جائزہ لیا جائے گا
🟥تھنک ٹینک، مرکزی کابینہ اور ورکنگ کمیٹی کے اجلاسوں کے فیصلوں کی روشنی میں آئندہ کے لائحہ عمل پر غور ہوگا
🟥اے این پی مرکزی کونسل اجلاس میں مشاوت سے اہم فیصلے کئے جائیں گے
🟥مرکزی صدر ایمل ولی خان اجلاس کے بعد شام 5 بجے پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کریں گے
🟥پریس کانفرنس میں اے این پی کے چار روزہ مرکزی اجلاسوں میں کئے گئے اہم فیصلوں کا اعلان کیا جائے گا
|
23/08/2026
میں نے کل نظام کی بات کی تو پی ٹی آئی کے کچھ ساتھی اس پر ناراض ہو گئے۔ اگر قیدیوں کے حوالے سے یکساں نظام ہوتا تو بانیٔ پی ٹی آئی کے ساتھ یہ ہوتا جو ان کے ساتھ رات 12 بجے سے صبح 5 بجے تک ہوتا رہا؟
کیا جمہوریت کے علمبرداروں نے رات کو سپریم کورٹ کا مذاق نہیں اڑایا؟ یہ اس ملک کی بدقسمتی ہے کہ نواز شریف بیمار ہوئے تو ان کی بیماری کا امریکہ کے اسٹیج تک مذاق اڑایا گیا۔ کلثوم نواز کو مر کر اپنی بیماری کا ثبوت دینا پڑا۔
آج عمران بیمار ہیں تو وفاقی وزراء سے لے کر عمران خان کے اپنے لوگ بھی اس پر سیاست کر رہے ہیں۔ اس ملک کا نظام اسی وجہ سے تباہ ہوا کہ یہاں بیماری میں بھی ڈیل کی کوشش کی جاتی ہے۔
سیاست کو سیاست رہنے دیں، ووٹ کو عزت بھی مل جائے گی، نظام بھی ٹھیک ہو جائے گا اور اداروں پر ایک ’ادارہ‘ بھی حاوی نہیں ہوگا۔
Be the first to know and let us send you an email when ANP UC Abakhel posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.