Muhammad Anas

  • Home
  • Muhammad Anas
*چالاک پاکستان خطرناک پاکستان**پاکستان بھارت کی جنگ* "پاکستان آزما لیا گیا اور جو نتائج نکلے ہیں وہ ہمارے لیئے تو قابل ف...
20/09/2025

*چالاک پاکستان خطرناک پاکستان*

*پاکستان بھارت کی جنگ*
"پاکستان آزما لیا گیا اور جو نتائج نکلے ہیں وہ ہمارے لیئے تو قابل فخر ہیں لیکن دنیا کے لیئے انتہائی خوفناک ہیں ۔"
اس وقت دنیا کے تین ممالک امریکہ, ازرائیل اور بھارت ان نتائج کی حدت کو محسوس کر سکتے ہیں ۔
پاکستان اس جنگ کے بعد سے خطرناک سے خطرناک تر اور خطرناک تر سے خطرناک ترین ہوتا جا رہا ہے ۔
کل جو دفاعی معاہدہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے پایا اسے آپ ازرائیل کے قطر پر حملے کا سب سے پہلا بلکہ سب سے بھیانک نتیجہ بھی قرار دے سکتے ہیں ۔
ہم یہ جانتے ہیں کہ عرب ممالک بشمول سعودی عرب آج سے پہلے تک امریکہ کو اپنا محافظ مان کر اپنے سونے چاندی کے محلات میں چین کی نیند سویا کرتے تھے ۔
لیکن امریکہ کے بغل بچے ازرائیل نے ایک چھوٹی سی نادانی کر کے پورے عرب ممالک کو اپنے دفاع کے لیئے نئی حکمت عملی بنانے پر مجبور کر دیا ہے ۔
پاکستان کے کچھ لوگ اسے کوئی معمولی معاہدہ سمجھ رہے ہیں انہیں یہ بتا دوں کہ یہ کوئی معمولی معاہدہ نہیں ہے ۔
اس معاہدے کو اگر آپ گہرائی میں جا کر سمجھیں تو احساس ہو گا کہ اس معاہدہ کا سب سے بڑا ہدف ازرائیل نہیں بلکہ خود امریکہ ہی ہے ۔ یہ ایک ایسا اتحاد بن رہا ہے جیسا عالم ک ف ر کے پاس نیٹو کی شکل میں موجود ہے ۔
سب جانتے ہیں کہ اگر امریکہ ازرائیل کی پشت پناہی چھوڑ دے تو ازرائیل کا دنیا کے نقشے پر برقرار رہنا ایک سوالیہ نشان بن جاتا ہے ۔
اس معاہدے کا اصل مقصد ہی یہی ہے کہ سعودی عرب اب امریکہ اور یورپ پر مزید بھروسہ نہیں کر سکتا اور اب وہ پاکستان کے سہارے ایک دوسرے طاقتور گروپ میں شمولیت اختیار کرنے جا رہا ہے ۔
یعنی اسی سال امریکہ کے دو حلیفوں کی دو غلطیوں نے پاکستان کو ایک ایسے مقام پر لے جا کر بٹھا دیا ہے جہاں بیٹھنے کا شائد پاکستان نے خواب بھی نہ دیکھا ہو ۔
اس وقت جو پاکستان آپ دیکھ رہے ہیں یہ مئی 2025 کے پہلے والے پاکستان سے بالکل مختلف ہے ۔
اگر آپ گزشتہ کچھ عرصے کے ازرائیل کے بیانات نوٹ کریں تو وہ مسلسل پاکستان پر بیان بازی کر رہا ہے ۔ ازرائیل اس وقت بعین اس پوزیشن پر ہے جس پوزیشن پر غزوہ خندق کے موقع پر خیبر کے یہودی تھے ۔
یعنی ازرائیل کی سوچ کے مطابق پاکستان کو اگر آج ختم نہ کیا گیا تو کبھی ختم نہیں کیا جا سکے گا ۔ یہی وجہ ہے کہ انتہائی خوف کے باوجود ازرائیل پاکستان کے خلاف کوئی نہ کوئی ایکٹیویٹی کرنا چاہتا ہے ۔
دوسری طرف پاکستان کا حال یہ ہے کہ تم ہماری طرف چل کر آؤ گے تو ہم تمہاری طرف دوڑ کر آئیں گے ۔
پاکستان کی تو ہمیشہ سے مجبوری ہی یہی رہی ہے کہ ازرائیل سے ہمارا براہ راست کوئی تنازعہ نہیں ہے ۔ سو ہمارے پاس ازرائیل سے جنگ کی کبھی کوئی وجہ ہی نہیں رہی ۔
لیکن اب حالات بدل رہے ہیں ۔ اب پاکستان کے خلاف جنگ ازرائیل کی ضرورت بنتی جا رہی ہے اور ازرائیل کے خلاف جنگ پاکستان کی خواہش ۔
قطر پر حملہ کر کے ایک طرح سے ازرائیل نے سعودی عرب کو اپنا وزن امریکہ کے پلڑے سے نکال کر پاکستان کے پلڑے میں ڈالنے پر مجبور کر دیا ہے ۔
نادان لوگ تنقید کر رہے ہیں کہ پاکستان نے سعودی عرب کی چاکری کر لی ہے ۔
مجھے کوئی اللہ کا بندہ سمجھائے کہ اگر یہ معاہدہ نہ بھی ہو اور دنیا کا کوئی ملک حرمین شریفین پر حملہ کر دے تو پاکستان کا کردار کیا ہو گا ؟
پاکستان تو اس معاہدے کے بغیر بھی سعودی عرب کی مدد کرنے کا پابند ہو گا ۔ تو اس معاہدے سے زیادہ فائدہ پاکستان کو ہی پہنچے گا ۔
سب سے بڑا فائدہ تو یہ ہو گا کہ پاکستان یقینی طور پر اگلے چند سالوں میں معاشی طور پر ایک مضبوط قوت بن کر ابھرے گا جس پر کسی کا کوئی قرضہ نہیں ہو گا ۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ سعودی عرب سے دو طرفہ معاہدے کے مطابق ایک ملک پر حملہ دوسرے پر حملہ تصور ہو گا ۔
یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ سعودی عرب تو پاکستان کی عسکری خدمات حاصل کرے گا ۔ بعض مبصرین کے مطابق وہ پاکستان کی نیوکلیئر چھتری تلے محفوظ ہو جائے گا ۔ لیکن اس کے بدلے وہ پاکستان کو کیا دے گا ؟
پاکستان کو تو اس کی عسکری خدمات کی ضرورت ہی نہیں ۔
یہاں ایک انگریزی کہاوت لاگو ہوتی ہے ۔
You scratch my back, I scratch yours.
تم میری پیٹھ کھجاؤ میں تمہاری ۔
یعنی جو سعودی عرب کی کمزوری ہے وہ عسکری قوت ہے اسے پاکستان دور کرے گا اور جو پاکستان کی کمزوری ہے یعنی معیشت اسے سعودی عرب دور کرے گا ۔
یہ ضروری بھی ہے ۔ کیوں کہ میں پہلے بتا چکا کہ سعودی عرب نے یہ معاہدہ کر کے اصل میں امریکہ کو واضح پیغام بھیجا ہے کہ ہم آپ کی چھتری تلے اب اپنے ملک کو محفوظ نہیں سمجھتے ۔ تو اس واضح پیغام کے بعد یہ کیسے ممکن ہے کہ پاکستان جو کہ خود ایک مقروض ملک ہے وہ سعودی عرب کی حفاظت کر پائے ؟
خاص طور پر جب قرضہ بھی امریکہ کا ہی ہو ؟
اس مسئلے کو حل کیئے بغیر یہ پورا معاہدہ بے وقعت ہو سکتا ہے ۔ کیوں کہ پھر امریکہ پاکستان پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کر سکتا ہے ۔
سو یہ بات یقینی ہے کہ اس معاہدے میں اس مسئلے کے حل پر بھی کوئی لائحہ عمل بنایا گیا ہو گا ۔
یاد رہے کہ پاکستان اس وقت ایک سو تیس ارب ڈالر کا مقروض ہے ۔ یہ رقم پاکستان کے لیئے تو بہت بڑی ہے لیکن سعودی عرب کے لیئے یہ مونگ پھلی کے دانے جتنی بھی نہیں ۔
سو ممکن ہے اگلے چند سالوں میں پاکستان مقروض بھی نہ رہے ۔
اس وقت سعودی عرب اور پاکستان دونوں امریکہ کے اثر سے باہر نکلنا چاہتے ہیں ۔ یہی خواہش اس معاہدے کا سبب بنی ہے ۔
اگلے چند سالوں میں آپ پاکستان کو امریکہ سے دور ہوتے اور چین اور روس سے مزید قریب ہوتے دیکھیں گے ۔
دوسری طرف اس معاہدے نے بھارت اور ازرائیل کے مسائل میں بھی اضافہ کیا ہے ۔ کیوںکہ یہ دونوں ممالک پاکستان کے دیرینہ دشمن ہیں اور پاکستان کی صلاحیتوں سے خائف بھی ۔ پاکستان کی اس وقت جو سب سے بڑی کمزوری ہے وہ پاکستان کی معیشت ہے ۔ لیکن اس دفاعی معاہدے کے بعد لگتا ہے کہ یہ کمزوری بہت جلدی دور ہونے کو ہے ۔ کیوںکہ سعودی عرب تمام عرب ممالک کا ٹرینڈ سیٹر ہے ۔ جو کام سعودی عرب نے آج کیا ہے وہ کل یو اے ای اور قطر بھی کر سکتے ہیں ۔
پھر اس معاہدے کا سب سے بڑا فائدہ پاکستان کو یہ بھی پہنچے گا کہ اب ازرائیل اور پاکستان کا فاصلہ 32 سوکلو میٹر سے گھٹ کر محض 17 سو کلو میٹر تک آگیا ہے ۔
یعنی اب ازرائیل پاکستان کے میزائلز کی رینج میں آگیا ہے ۔ کیوں کہ اس دفاعی معاہدے کے مطابق پاکستان کے پاس ایٹم بم سمیت جتنے بھی ہتھیار موجود ہیں وہ نہ صرف سعودی عرب کے لیئے سعودی عرب میں دستیاب ہوں گے بلکہ انہیں وہاں سے استعمال کرنے والا بھی پاکستان ہی ہو گا ۔
ویسے تو مجھے اس بات پر بھی یقین نہیں کہ پاکستان کے پاس 27 سو کلو میٹر سے زیادہ لانگ رینج میزائل موجود نہ ہوں جبکہ پاکستان ہمیشہ سے جانتا ہے کہ ازرائیل اس کا دشمن ہے ۔
پاکستان وہ چالاک ریاست ہے جس نے اپنے ایٹمی تجربے ایٹم بم بنانے کے پندرہ سال بعد کیے تھے ۔ سو کون جانے کے پاکستان کے پاس کس کس رینج کے میزائل موجود ہوں ۔
پھر اگر نہ بھی ہوئے تو اب اس دفاعی معاہدے کے بعد تو لانگ رینج میزائل پاکستان کی ضرورت بن چکے ہیں ۔
لیکن یہ بات اب بالکل واضح ہوتی جا رہی ہے کہ اب پاکستان کسی کے بھی خوف میں مبتلا نہیں ہے ۔
اور یہ بات پاکستان کے لیئے بہت زیادہ خوش آئند ہے۔

*مردوں کو سونے (Gold) کی انگوٹھی پہننا کیسا۔۔۔۔؟**`نَهَى رَسُولُ اللّٰهِ _صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ _عَنْ خَاتَم...
18/07/2024

*مردوں کو سونے (Gold) کی انگوٹھی پہننا کیسا۔۔۔۔؟*

*`نَهَى رَسُولُ اللّٰهِ _صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ _عَنْ خَاتَمِ الذَّهَبِ`*

*رسول پاکﷺ نے سونے (Gold)کی انگوٹھی پہننے سے منع فرمایا*
۔
(سنن نسائی ، کتاب الزینۃ ، 5166)

*یاد رہے* یہ حکم مرودوں کے لیے ہے البتہ عورتوں کے لیے سونے کی انگوٹھی پہنا جائز ہے

لوگوں میں بانٹتے رہا کریں، دَوَا نہیں تَو *دُعـــــــــــا*عِلاج نہیں تو *تَسَلی*اور!کُچھ نہیں تو دو*مِیٹـــــــــــــھے...
28/06/2024

لوگوں میں بانٹتے رہا کریں،
دَوَا نہیں تَو *دُعـــــــــــا*
عِلاج نہیں تو *تَسَلی*
اور!
کُچھ نہیں تو دو
*مِیٹـــــــــــــھے بول اور مسکراہٹ•••

21/06/2024
Method of Salah (Female)
09/06/2024

Method of Salah (Female)

Address


Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00

Telephone

+923215213419

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Muhammad Anas posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

  • Want your business to be the top-listed Advertising & Marketing Company?

Share