30/05/2026
آج ایک ایسی عظیم دینی، علمی اور تربیتی شخصیت ہم سے جدا ہوگئی جن کی زندگی دینِ اسلام، مدارسِ دینیہ اور طلبہ کی تربیت کے لیے وقف تھی۔
حضرت مولانا قاضی محمد اسماعیل صاحب رحمہ اللہ، مہتممِ اعلیٰ جامعہ اسلامیہ شاہ اسماعیل شہید، اپنی علمی بصیرت، حسنِ اخلاق، شفقت، اخلاص اور دینی خدمات کے باعث اہلِ علم و اہلِ دل میں نمایاں مقام رکھتے تھے۔ آپ نے اپنی پوری زندگی دین کی خدمت، طلبہ کی تربیت اور عقیدۂ ختمِ نبوت کے تحفظ کے لیے صرف کی۔
ایسے بزرگوں کا دنیا سے رخصت ہونا صرف ایک خاندان یا ادارے کا نہیں بلکہ پوری دینی دنیا کا نقصان ہوتا ہے۔
اللہ تعالیٰ حضرت کی کامل مغفرت فرمائے، ان کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنائے، درجاتِ عالیہ عطا فرمائے اور ان کی دینی، علمی و تربیتی خدمات کو صدقۂ جاریہ بنائے۔
إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
#تعزیت