21/07/2026
ٹیل والا: المدینہ ٹائمز کے ڈرائیور پر مبینہ تشدد، ڈی ایس پی موقع پر پہنچ گئے
ٹیل والا میں المدینہ ٹائمز کے ایک ڈرائیور کو مبینہ طور پر گاڑی سے اتار کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ ڈی ایس پی فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور کارروائی کا آغاز کر دیا۔
پولیس نے واقعے سے متعلق شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں، جبکہ ذمہ دار افراد کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں، اور پولیس کے مطابق حقائق سامنے آنے کے بعد قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔