ساڈا ضلع نارووال تے تحصیل ظفروال

ساڈا ضلع نارووال تے تحصیل ظفروال District Narowal

ریسکیوکی گاڑی میں بچہ کی پیدائشریسکیو کمانڈ اینڈ کنٹرول روم میں گاؤں ننگل جمشید سے ایک ایمرجنسی ڈیلیوری کیس کی کال موصول...
28/12/2025

ریسکیوکی گاڑی میں بچہ کی پیدائش
ریسکیو کمانڈ اینڈ کنٹرول روم میں گاؤں ننگل جمشید سے ایک ایمرجنسی ڈیلیوری کیس کی کال موصول ہوئی۔ کال موصول ہوتے ہی ریسکیو اسٹیشن نارووال سے ایمبولینس کو فوری طور پر موو کروا دیا گیا۔ ریسکیو عملے نے موقع پر پہنچ کر مریضہ کو رسیو کیا، وائٹل سائنز چیک کیے اور انہیں مزید علاج کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال نارووال شفٹ کرنے کے لیے روانہ ہو گئے۔
راستے میں جب ایمبولینس گاؤں جاجن والا کے قریب پہنچی تو مریضہ کی حالت اچانک زیادہ خراب ہو گئی۔ اس نازک صورتحال میں ریسکیو 1122 کے ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایمبولینس کے اندر ہی کامیابی کے ساتھ نارمل ڈیلیوری کروا دی۔
ڈیلیوری کے بعد ماں اور نومولود بچے دونوں کی حالت تسلی بخش پائی گئی۔ ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ماں اور بچے کو مزید چیک اپ اور طبی نگرانی کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال نارووال منتقل کر دیا گیا۔اس موقع پر گھر والوں نے ریسکیو جوانوں کی کارکردگی کو بہت زیادہ سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔
مریضہ گلناز بی بی زوجہ محسن رضا عمر 27 سال کا تعلق گاؤں ننگل جمشید سے ہے۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینیئر اورنگزیب نے کہا کہ ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی اور عملے کی پیشہ ورانہ صلاحیت کی بدولت ایک اور قیمتی جان کو محفوظ بنایا گیا۔کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فورا 1122 ڈائل کریں تاکہ قریبی ریسکیو ٹیم آپ تک پہنچ سکے۔

حرمت علی میڈیا کوآرڈینیٹر ریسکیو نارون

01/12/2025

ایس ایچ او تھانہ لیسر کلاں حمزہ گلزیب نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش کرامت علی ساکن کریال سے 1320 گرام چرس برآمد کر لی ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے پابند سلاسل کر دیا

26/11/2025

نارووال ٹیچنگ ہاسپٹل میں چوریوں کا سلسلہ نہ رک سکا 12 نمبر کمرے سے چور لیپ ٹاپ لے اڑا سی سی ٹی وی کیمرے میں بنی ویڈیو اپ دیکھ سکتے ہیں چور لیپ ٹاپ لے کر فرار ہو گیا مرکزی پریس کلب رجسٹرڈ نے سی سی ٹی وی ویڈیو اور فوٹیج حاصل کر لی ہسپتال انتظامیہ کی طرف سے گمشدگی کی رپورٹ درج کروا دی لیکن لیپ ٹاپ چوری ہوا ہے گم نہیں ہوا چوری کی رپورٹ درج کروائیں ایف ائی ار ہونی چاہیے اور چور کو گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دی جائے

ریسکیو ٹیم نارووال نے ڈھائی درجن سانپ پکڑ لیے ریسکیو 1122 کمانڈ اینڈ کنٹرول روم میں کال موصول ہوئی کہ عالم ٹاؤن انتو وال...
26/11/2025

ریسکیو ٹیم نارووال نے ڈھائی درجن سانپ پکڑ لیے

ریسکیو 1122 کمانڈ اینڈ کنٹرول روم میں کال موصول ہوئی کہ عالم ٹاؤن انتو والی شکرگڑھ میں ایک گھر میں کنسٹرکشن کے لیے رکھی گئی اینٹیں اٹھانے پر اچانک کافی تعداد میں سانپ نکل آئے، جو قریب موجود گٹر کی ہودی میں جا گرے۔ اس اچانک صورتحال کے باعث اہلِ علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا اور فوری مدد کی درخواست کی گئی۔
کال موصول ہوتے ہی قریبی ریسکیو اسٹیشن سے ریسکیو وہیکل روانہ کی گئی۔ ریسکیو 1122 کے تربیت یافتہ اہلکار موقع پر پہنچے اور محفوظ طریقے سے کارروائی کرتے ہوئے گٹر کی ہودی کے اندر موجود 29 سانپوں کو پکڑ کر محفوظ مقام پر چھوڑ دیا۔ ٹیم نے علاقے کو مکمل طور پر کلیئر قرار دیا۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر اورنگزیب نے کہا کہ ریسکیو 1122 نارووال ہر وقت عوام کی خدمت کے لیے تیار ہے۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں فوراً ریسکیو 1122 پر کال کریں تاکہ بروقت ٹیم آپ تک پہنچ سکے۔

حرمت علی میڈیا کوآرڈینیٹر ریسکیو نارووال

Address

District Narowal Tehsil Zafarwal
Zafarwal
51804

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ساڈا ضلع نارووال تے تحصیل ظفروال posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share