Haji Noor Muhammad Dummar Tiger

Haji Noor Muhammad Dummar Tiger *Minister of Food*
Pakistan Muslim league (PMLN)
Balochistan
Ziarat kam Harnai

27/08/2026

مشر

27/08/2026

زیارت/سنجاوی: صوبائی وزیر کموڈیٹی منجمنٹ ڈیپارٹمنٹ و چیئرمین بلوچستان فوڈ اتھارٹی حاجی نور محمد خان دمڑ نے خانی بابا تا زیارت تا سنجاوی روڈ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ اس اہم شاہراہ کی تعمیر سے زیارت، سنجاوی اور ملحقہ علاقوں کے عوام کو سفری سہولیات کے ساتھ ساتھ تجارتی، کاروباری اور روزگار کے نئے مواقع میسر آنے کی امید ہے افتتاحی تقریب میں پروجیکٹ ڈائریکٹر عصمت اللہ موسیٰ خیل، ٹھیکیدار ایم پی آئی کنسٹرکشن کمپنی کے اونر فضل کریم مندوخیل، فوکل پرسن حاجی باز محمد دمڑایکسن بی اینڈ آر صغیر احمد محمد عرفان دمڑ، پی ایس ٹو صوبائی وزیر موسیٰ کاکڑ، ڈسٹرکٹ چیئرمین ستار کاکڑ، ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین حبیب اللہ پانئیزئی، قبائلی رہنما غوث پانئیزئی، حاجی محمد عظیم، ملک ایاز زخمیل، عزیز اللہ اور عمران پانئیزئی، سردار عجب خان تارن اور حاجی اللہ نور سمیت متعلقہ محکموں کے افسران، زیارت اور سنجاوی کے معتبرین و معززین اور علاقے کے دیگر افراد موجود تھے اس موقع پر پروجیکٹ ڈائریکٹر عصمت اللہ موسیٰ خیل نے صوبائی وزیر حاجی نور محمد خان دمڑ کو خانی بابا تا زیارت تا سنجاوی روڈ کے منصوبے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور منصوبے کے مختلف مراحل، تعمیراتی کام اور پیش رفت سے آگاہ کیا افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر حاجی نور محمد خان دمڑ نے کہا کہ خانی بابا تا زیارت تا سنجاوی روڈ کا منصوبہ 14.46 ارب روپے کی خطیر لاگت سے تعمیر کیا جا رہا ہے، جو علاقے کی ترقی اور عوام کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت ہے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے تمام متعلقہ ادارے اور ذمہ داران اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دیں انہوں نے کہا کہ اس اہم شاہراہ کی تکمیل سے زیارت، سنجاوی اور گردونواح کے عوام کو آمدورفت میں نمایاں آسانی پیدا ہوگی، جبکہ ایک صوبے سے دوسرے صوبے تک سفر کرنے والے شہریوں کے لیے بھی سفری فاصلہ اور مشکلات کم ہوں گی۔ شاہراہ کی تعمیر سے علاقے میں تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا اور امپورٹ و ایکسپورٹ کے ساتھ ساتھ کاروبار اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے حاجی نور محمد خان دمڑ نے کہا کہ سڑکیں صرف آمدورفت کا ذریعہ نہیں بلکہ کسی بھی علاقے کی معاشی ترقی، تجارت، صنعت، زراعت اور روزگار کے فروغ میں بنیادی کردار ادا کرتی ہیں۔ خانی بابا تا زیارت تا سنجاوی روڈ کی تکمیل سے اس خطے کو ملک کے دیگر علاقوں سے بہتر انداز میں منسلک کرنے میں مدد ملے گی اور مقامی لوگوں کے لیے ترقی کے نئے راستے کھلیں گے انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور پسماندہ علاقوں کو ترقی کے دھارے میں شامل کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے نہ صرف عوام کو ریلیف ملے گا بلکہ علاقے کی مجموعی معاشی و سماجی صورتحال میں بھی بہتری آئے گی اس موقع پر زیارت اور سنجاوی کے عوام، معتبرین اور معززین نے خانی بابا تا زیارت تا سنجاوی روڈ کے منصوبے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی وزیر حاجی نور محمد خان دمڑ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ منصوبہ علاقے کے لیے ایک تاریخی اور دور رس اہمیت کا حامل منصوبہ ہے۔ انہوں نے صوبائی وزیر کی عوامی خدمت، مسلسل کاوشوں اور علاقے کی ترقی کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو سراہا علاقہ مکینوں نے امید ظاہر کی کہ شاہراہ کی تکمیل کے بعد نہ صرف عوام کو محفوظ اور آسان سفری سہولیات میسر آئیں گی بلکہ زیارت، سنجاوی اور ملحقہ علاقوں میں کاروباری سرگرمیوں، تجارت، سیاحت اور روزگار کے مواقع میں بھی نمایاں اضافہ ہوگا۔

27/08/2026

مشرکا خوبصورت پروٹوکول

27/08/2026

دوبئی ریسٹورنٹ کچلاک !
صوبائی وزیر خوراک فوڈ اتھارٹی حاجی نور محمد خان دومڑ صاحب کے اعزاز میں جناب ملک حیات ز خپیل نے اپنے جانب سے دوبئی ریسٹورنٹ کچلاک میں پر تکلف ظہرانہ دیا گیا ہے جس میں فوکل پرسن ہرنائی حاجی باز محمد دومڑ صاحب ڈسٹرکٹ چیرمین عبد الستار کاکڑ ڈپٹی چیرمین حبیب اللہ پانیزئی چیرمین سردار عجب خان ترین ایڈوکیٹ عبد الناصر ترین حاجی اعظیم لالا حاجی عمران پانیزئی پی ایس موسی کاکڑ عرفان خان دومڑ ایکسن بی اینڈ آر صغیر احمد عزیز اللہ کاکڑ اور دیگر معززین شریک ہوئے تھے!

اپنی زندگیوں کو نبی کریم ﷺ کی تعلیمات کے مطابق ڈھالیں، نورمحمد دمڑ*ہرنائی(کوئٹہ پبلک نیوز )صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان ...
26/08/2026

اپنی زندگیوں کو نبی کریم ﷺ کی تعلیمات کے مطابق ڈھالیں، نورمحمد دمڑ

*ہرنائی(کوئٹہ پبلک نیوز )صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے بارہ ربیع الاول، جشن عید میلاد النبی ﷺ کے بابرکت موقع پر اہلِ اسلام بالخصوص اپنے حلقے کے عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ حضور اکرم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادتِ باسعادت پوری انسانیت کے لیے اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے۔ آپ ﷺ کی سیرتِ طیبہ ہمارے لیے محبت، اخوت، رواداری، عدل و انصاف اور انسانیت کی خدمت کا بہترین درس ہے۔حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا کہ جشن عید میلاد النبی ﷺ ہمیں اس عہد کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم اپنی زندگیوں کو نبی کریم ﷺ کی تعلیمات کے مطابق ڈھالیں اور معاشرے میں امن، بھائی چارے اور محبت کو فروغ دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ نبی کریم ﷺ نے انسانیت کو جہالت کے اندھیروں سے نکال کر علم، اخلاق اور ہدایت کی روشنی عطا فرمائی۔ آپ ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے*

زیارت/سنجاوی: صوبائی وزیر حاجی نور محمد خان دمڑ نے 14.46 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے خانی بابا تا زیارت تا سنجاو...
26/08/2026

زیارت/سنجاوی: صوبائی وزیر حاجی نور محمد خان دمڑ نے 14.46 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے خانی بابا تا زیارت تا سنجاوی روڈ کا افتتاح کر دیا، انہوں نے کہا کہ شاہراہ کی تکمیل سے آمدورفت میں آسانی کے ساتھ تجارت، کاروبار، سیاحت اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، جبکہ منصوبہ علاقے کی معاشی و سماجی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

*خانی بابا تا زیارت تا سنجاوی روڈ کا باقاعدہ افتتاح، 14.46 ارب روپے کی لاگت سے اہم شاہراہ کی تعمیر؛ عوام کو سفری، تجارتی...
26/08/2026

*خانی بابا تا زیارت تا سنجاوی روڈ کا باقاعدہ افتتاح، 14.46 ارب روپے کی لاگت سے اہم شاہراہ کی تعمیر؛ عوام کو سفری، تجارتی اور روزگار کے وسیع مواقع میسر آئیں گے*

خبرنامہ 26 اگست 2026
زیارت/سنجاوی: صوبائی وزیر کموڈیٹی منجمنٹ ڈیپارٹمنٹ و چیئرمین بلوچستان فوڈ اتھارٹی حاجی نور محمد خان دمڑ نے خانی بابا تا زیارت تا سنجاوی روڈ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ اس اہم شاہراہ کی تعمیر سے زیارت، سنجاوی اور ملحقہ علاقوں کے عوام کو سفری سہولیات کے ساتھ ساتھ تجارتی، کاروباری اور روزگار کے نئے مواقع میسر آنے کی امید ہے افتتاحی تقریب میں پروجیکٹ ڈائریکٹر عصمت اللہ موسیٰ خیل، ٹھیکیدار ایم پی آئی کنسٹرکشن کمپنی کے اونر فضل کریم مندوخیل، فوکل پرسن حاجی باز محمد دمڑ، محمد عرفان دمڑ، پی ایس ٹو صوبائی وزیر موسیٰ کاکڑ سمیت متعلقہ محکموں کے افسران، زیارت اور سنجاوی کے معتبرین و معززین اور علاقے کے دیگر افراد موجود تھے اس موقع پر پروجیکٹ ڈائریکٹر عصمت اللہ موسیٰ خیل نے صوبائی وزیر حاجی نور محمد خان دمڑ کو خانی بابا تا زیارت تا سنجاوی روڈ کے منصوبے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور منصوبے کے مختلف مراحل، تعمیراتی کام اور پیش رفت سے آگاہ کیا افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر حاجی نور محمد خان دمڑ نے کہا کہ خانی بابا تا زیارت تا سنجاوی روڈ کا منصوبہ 14.46 ارب روپے کی خطیر لاگت سے تعمیر کیا جا رہا ہے، جو علاقے کی ترقی اور عوام کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت ہے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے تمام متعلقہ ادارے اور ذمہ داران اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دیں انہوں نے کہا کہ اس اہم شاہراہ کی تکمیل سے زیارت، سنجاوی اور گردونواح کے عوام کو آمدورفت میں نمایاں آسانی پیدا ہوگی، جبکہ ایک صوبے سے دوسرے صوبے تک سفر کرنے والے شہریوں کے لیے بھی سفری فاصلہ اور مشکلات کم ہوں گی۔ شاہراہ کی تعمیر سے علاقے میں تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا اور امپورٹ و ایکسپورٹ کے ساتھ ساتھ کاروبار اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے حاجی نور محمد خان دمڑ نے کہا کہ سڑکیں صرف آمدورفت کا ذریعہ نہیں بلکہ کسی بھی علاقے کی معاشی ترقی، تجارت، صنعت، زراعت اور روزگار کے فروغ میں بنیادی کردار ادا کرتی ہیں۔ خانی بابا تا زیارت تا سنجاوی روڈ کی تکمیل سے اس خطے کو ملک کے دیگر علاقوں سے بہتر انداز میں منسلک کرنے میں مدد ملے گی اور مقامی لوگوں کے لیے ترقی کے نئے راستے کھلیں گے انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور پسماندہ علاقوں کو ترقی کے دھارے میں شامل کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے نہ صرف عوام کو ریلیف ملے گا بلکہ علاقے کی مجموعی معاشی و سماجی صورتحال میں بھی بہتری آئے گی اس موقع پر زیارت اور سنجاوی کے عوام، معتبرین اور معززین نے خانی بابا تا زیارت تا سنجاوی روڈ کے منصوبے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی وزیر حاجی نور محمد خان دمڑ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ منصوبہ علاقے کے لیے ایک تاریخی اور دور رس اہمیت کا حامل منصوبہ ہے۔ انہوں نے صوبائی وزیر کی عوامی خدمت، مسلسل کاوشوں اور علاقے کی ترقی کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو سراہا علاقہ مکینوں نے امید ظاہر کی کہ شاہراہ کی تکمیل کے بعد نہ صرف عوام کو محفوظ اور آسان سفری سہولیات میسر آئیں گی بلکہ زیارت، سنجاوی اور ملحقہ علاقوں میں کاروباری سرگرمیوں، تجارت، سیاحت اور روزگار کے مواقع میں بھی نمایاں اضافہ ہوگا۔

26/08/2026

خانی بابا کراس زیارت :
ضلع زیارت کے عوام کا دیرینہ مطالبے کے بعد اہم سڑک منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔ صوبائی وزیر خوراک حاجی نورمحمد خان دمڑ نے منصوبے کا افتتاح کیا۔
صوبائی وزیر خوراک بلوچستان حاجی نورمحمد خان دمڑ نے زیارت میں نئی سڑک کے منصوبے کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زیارت ایک اہم سیاحتی مقام ہے لیکن خراب روڈ کی وجہ سے سیاحوں کو مشکلات کا سامنا تھا۔ پچاس سال سے اس روڈ پر کوئی کام نہیں ہوا تھا۔

حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا کہ حکومت نے اس منصوبے کو منظور کرایا ہے اور امید ہے کہ یہ جون 2028 تک مکمل ہو جائے گا۔ جس سے نہ صرف زیارت بلکہ پورے بلوچستان کے سیاحوں کو فائدہ ہوگا۔

تقریب میں صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ ضلع ہرنائی کے فوکل پرسن حاجی باز محمد خان دمڑ، ڈسٹرکٹ چیئرمین عبدالستار کاکڑ، حاجی محمد غوث پانیزئی ، محمد عمران پانیزئی متعلقہ محکمہ کے آفیسران، انجینرز، وعلماء کرام مقامی عمائدین اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اہلیانِ زیارت نے منصوبے پر حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Address

Ziarat Balochistan
Ziarat

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Haji Noor Muhammad Dummar Tiger posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share