Baba Bismil

Baba Bismil Branding is all about expectations, stories, and memories. Branding means your loyalty towards peopl

یوں تو انٹرنیٹ پر اردو کے لاکھوں پیجز، سیکڑوں ویب سائٹس اور شاید ہزاروں بلاگ موجود ہیں۔ لیکن قاری کے ساتھ ایک مسلسل رشتہ قائم کرنے والے، ایک مکمل آڈینس کو جنریٹ کرنے والے بلاگرز اردو زبان میں کم ہی پائے جاتے ہیں۔ اس کی چند وجوہات ہیں جنہیں شاید اس طرح ترتیب دیا جاسکتا ہے:

1۔بلاگ کے پیچھے کسی باقاعدہ مقصد کی غیر موجودگی۔

2۔ بلاگ کا غیر مستقل ہونا اور مہینے میں ایک آدھ تحریر کا آنا۔

3۔ بلاگ کا

موضوع سے آزاد ہونا۔

4۔ ریڈرشپ کا نہ ہونا۔

5۔ قاری کو بلاگ کی تحریر میں اپنے ساتھ انگیج نہ کر پانا۔

وجوہات اور بھی ہونگی لیکن فوری اور اہم ترین وجوہات یہی ہیں۔ تاہم میں بطور بلاگر الحمد اللہ اس حوالے سے ایک الگ مقام اور ایک الگ وژن پر کھڑا ہوا ہوں۔ اور تحریروں میں قاری کو انگیج کرنا، انہیں بتانا کہ یہ تحریر صرف انہی کے لیے لکھی گئی ہے، اس بات کا اثر اس قدر گہرا ہے کہ بلاگ کے پہلے چار دنوں میں ہی سبسکرپشن کی تعداد “ایک سو” کا ہندسہ عبور کر نکلی تھی۔

خیر یہ تو تھی کچھ Statistics کی بات۔ اب یہ سنیے کہ میں بلاگنگ آخر کیوں کر رہا ہوں؟
میں اکثر ایک بات کہا کرتا ہوں کہ سفید پوشی ہمارے معاشرے کا ایک بہت بڑا غم ہے۔ اور یہ غم وہی جانتا ہے جو صحیح معنوں میں معاشی پریشانیوں کا شکار ہو کر بھی معاشرے میں اپنی سفید چادر، اپنی خود داری اور اپنی عزت کے بوجھ کو ناتواں کندھوں پر اٹھایا ہوا ابھی تک سر اٹھا کر جی رہا ہے۔ یہ باتیں معاشرے میں میرے ، آپ کے اور ہر اس شخص کے متعلق ہیں جو اس معاشرے کا حصہ ہیں۔ یہ ہر روز جیا جانے والا سچ ہے جسے چار و ناچار ہر ایک کو قبول کرنا ہی پڑے گا۔ اس زمانے میں ان باتوں کو صرف دو ہی لوگ نظر انداز کرسکتے ہیں۔ ایک تو وہ جس کے پاس بے تحاشہ دولت ہو اور پیسے کا وفور ہو۔ یا پھر وہ عملی یا نفسیاتی طور پر اپنی گھریلو زندگی میں معاشی ذمہ داریوں سے دستبردار ہو۔ تیسرا کوئی شخص ایسا نہیں ہے جو اسے نظر انداز کر سکے۔

میں اردو بلاگنگ میں معاشرے کے اسی سفید پوش طبقے کے ناگفتنی معاشی مسائل کو موضوع بنانے آیا ہوں۔ اور اس کا محرک وہ احساس اور وہ تجربہ ہے جس سے میں بذاتِ خود گزر کر آیا ہوں۔ آپ میں سے اکثر حضرات کو شاید اس بات کا علم نہ ہو۔ لیکن کاروبار میں جب کسی کی بنی بنائی بگڑتی ہے تو صرف ایک شخص کو اس کا نقصان نہیں ہوتا، بلکہ پورے خاندان یہاں تک کہ آنے والی نسل تک پر اس کا اثر پڑتا ہے۔ اور میں نے لوگوں کی بنتی کو بگڑتے ہوئے دیکھا ہے۔ مجھے اس بات کا علم اور مشاہدہ ہے کہ ہمارے یہاں جس طبقے کو کاروباری کہا جاتا ہے اس میں اکثریت حادثاتی کاروباریوں کی ہے۔

لیکن کامپٹیشن کے اس دور میں جب ملک کے اچھے خاصے کھاتے پیتے لوگ اپنے مستقبل کو رو رہے ہیں، جمے جمائے کاروبار جو ایک پلک میں ہوا ہوچکے ہیں، بڑے بڑے نو دولتیے گدھ جو ہوا کے جھونکوں کی طرح تجارتی منڈی کو ایک لقمے میں ہڑپ کرکے معاشی بحران کا سبب بن رہے ہیں ان کے سامنے یہ حادثاتی کاروباری لوگ جو معاشرے کے مڈل کلاس اور مڈل اپر کلاس سے تعلق رکھنے والے ہیں یہ کس طرح سروائو کرسکیں گے؟ نتیجتاً متوسط طبقہ غربت کی دلدل کے قریب جاتا جارہا ہے۔ میرے نزدیک اس طبقے سمیت معاشرے کے ہر اس شخص کو تربیت کی ضرورت ہے۔ کیونکہ نیا دور جس تیزی آرہا ہے، اسی تیزی سے اپنے ذہنوں کو وسیع تر کرنا اس وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔ ضرورت ہے اس بات کی کہ نئی مارکیٹنگ کی سائنس کو سمجھا جائے۔ یہ سمجھا جائے کہ کس طرح کامپٹیشن کے اس دور میں بقا کی کی جنگ لڑی جاسکے گی۔

میں اپنے تئیں اس دیے کو جلا چکا ہوں۔ تاکہ جو کچھ میں نے سیکھا ہے، یا سیکھ رہا ہوں اسے آپ کے ساتھ شئیر کروں۔ امید ہے کہ میری آواز وہاں تک پہنچے گی جہاں تک میرے گمان میں ہے۔

02/11/2021

چراغ تلے میں یوسفی صاحب نے لکھا ہے:
ایک مفکر کہتا ہے کہ عظیم انقلابات کی کوئی تاریخ نہیں ہوتی - تم دیکھو گے زبردست تبدیلیاں ہمیشہ دبے پاؤں آتی ہیں - تاریخی کیلنڈر میں ان کا کہیں ذکر نہیں - سب جانتے ہیں کہ سکندر نے کس سن میں کونسا ملک فتح کیا - لیکن یہ کوئی نہیں بتا سکتا کہ بن مانس کون سے سن میں انسان بنا - اتنا تو اسکول کے بچے بھی بتا دیں گے کہ سقراط نے کب زہر کا پیالہ اپنے ہونٹوں سے لگایا لیکن آج تک کوئی مورخ یہ نہیں بتا سکا کہ ۔۔۔ لڑکپن کس دن رخصت ہوا - لڑکی کس ساعت نایاب میں عورت بنی - جوانی کس رات ڈھلی ۔۔۔ ادھیڑ پن کب ختم ہوا ۔۔۔ اور بڑھاپا کس گھڑی شروع ہوا .....!!
اپنے آس پاس لازمی دیکھا کریں۔ دنیا بدل رہی ہے۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ یہ بہت بدل جائے اور آپ وہیں کہ وہیں رہ جائیں۔
مجھے یاد ہے کہ جب میں نے کرپٹوکرنسی کے حوالے سے فیس بک پر پہلی پوسٹ لکھی تھی تو ایک بڑی تعداد تھی جو اسے جُوا، ناجائز، حرام اور فراڈ وغیرہ کہتی تھی۔
بہت سے ایسے تھے جو کہتے کہ ہمیں اس کی ضرورت نہیں۔
آج کل دیکھتا ہوں تو حیرت ہوتی ہے کہ ان میں سے بہت سے لوگ کرپٹو میں بہت زیادہ شدت سے ایکٹیو ہیں۔
یقیناً یہ اچھی بات ہے۔ لیکن اس کے برعکس کچھ ایسے نادان بھی ہیں جو اب تک اسے کسی دیوانے کا خواب سمجھ کر خود خوابِ خرگوش میں مبتلا ہیں۔
دنیا ایک گلوبل ولیج "تھی" یہ پُرانی بات ہے۔ دنیا ایک ورچول ولیج بن رہی ہے۔ حالیہ اپڈیٹ یہی ہے۔ فیس بک میٹاورس اسی کی ایک چھوٹی سی مثال ہے۔
آنے والے دس سالوں میں کیشئیرز سے لے کر اکاؤنٹینٹس، ویٹرز سے لے کر ڈرائیورز اور انجینئیرز سے لیکر ڈاکٹروں تک نوکریوں کا اتنا بڑا بحران پیدا ہوگا جو آج تک کی انسانی تاریخ نے تصور بھی نہیں کیا۔
خصوصاً غیر تخلیقی نوعیت کے محنت و مشقت طلب چھوٹے چھوٹے کاموں کو کرنے کے لیے انسانوں کی ضرورت سرے سے ختم ہو چکی ہوگی۔
بہت بڑی حد تک تخلیقی نوعیت کے کام بھی آٹومیٹ ہوچکے ہیں اور ہو رہے ہیں۔ گرافک ڈیزائننگ، وڈیو ایڈٹنگ، ویب ڈویلپمنٹ وغیرہ بھی ستر سے اسی فی صد تک آٹومیٹ ہوچکی ہیں اور رہی سہی کسر آنے والے دو چار سالوں میں پوری ہوجائے گی۔
ہاتھ کے کاریگروں کا کام کیڈ اور کیم سے بڑی حد تک ہوجاتا ہے۔ لیکن اس میں بھی جدت کی انتہا تھری ڈی پرنٹنگ ہے جو دو سے تین سال میں اپنی انتہائی شکل کو پہنچ چکی ہوگی۔
لیکن اگر آپ کا طرزِ زندگی اور زاویہ نظر اب بھی وہی ہے جو 2005 میں تھا تو آپ انتہائی مشکل زندگی کے لیے تیار رہیں۔ کیونکہ آنے والا دور بڑا سفاک ہونے والا ہے جس میں بقا کی جد جہد بھی بہت مشکل ہو جائے گی۔
-مزمل شیخ بسمل

15/09/2021

آپ کا امپریشن آپ کی شخصیت پر اور آپ کی کامیاب زندگی پر بڑا اثر انداز ہوتا ہے۔ اپنے امپریشن کو کیسے بہتر کرنا ہے؟
مکمل وڈیو ملاحظہ ہو:
https://youtu.be/myWyqVz3NR4

14/09/2021

ایک ایسی کتاب جو آپ کو ناکامی کی دلدل سے نکال سکتی ہے۔
مکمل وڈیو کا لنک:
https://youtu.be/zeG3ugfY3S4

31/08/2021

دوغلے افراد اور آستین کے سانپوں کو کس طرح سے ہینڈل کرنا چاہیے۔
مکمل وڈیو دیکھیے اور اپنی فیڈ بیک سے نوازیے۔

https://youtu.be/DReVgAEW5w4

29/08/2021

اپنی بات کسی سے کیسے منوائیں۔
پروفیشنل لائف کو بہتر بنانے کے لیے اس وڈیو کو دیکھیں۔ اور اپنے فیڈ بیک سے نوازیں۔

https://youtu.be/DwH11AKASp0

میں نے وقت کے ساتھ سیکھا کہ دنیا میں آپ کا اپنا اگر کوئی ہے تو وہ صرف آپ ہیں۔ آپ کے قریبی لوگ، آپ کی تعریفیں کرنے والے ا...
16/04/2021

میں نے وقت کے ساتھ سیکھا کہ دنیا میں آپ کا اپنا اگر کوئی ہے تو وہ صرف آپ ہیں۔
آپ کے قریبی لوگ، آپ کی تعریفیں کرنے والے اور آپ کی صلاحیتوں کو سراہنے والے وہ لوگ جن کے ساتھ آپ کا اٹھنا بیٹھنا، کھانا پینا اور سفر کرنا ہو، وہ بھی در حقیقت آپ کی کامیابی سے حسد میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔
جب آپ اپنے موجودہ مقام سے ذرا بھی اٹھنے لگتے ہیں تو آپ دیکھتے ہیں کہ آپ کے وہی قریبی لوگ آپ کی جڑیں کاٹنے کی کوششوں میں لگ جاتے ہیں۔ اوچھے ہتھکنڈے اختیار کریں گے آپ کو نیچا دکھانے یا نقصان پہنچانے کے لیے۔
جیسے جیسے آپ آگے بڑھیں گے ان کی شدت میں بھی اضافہ ہوتا جائے گا۔ سمجھ لیجیے کہ آپ درست راہ پر ہیں۔ یہاں پر آپ کو کچھ مشکل فیصلے بھی کرنے پڑیں گے۔ ان دوست نما دشمنوں سے چھٹکارا حاصل کرنا پڑے گا۔
مجھے بھی کرنے پڑے۔
ان سے ہنسی خوشی الگ ہو جائیں۔
کیونکہ ایسا ممکن نہیں کہ پہاڑ کی چوٹی کو سر کرنے آپ اس بوجھ کے ساتھ چل پڑیں اور کامیاب ہوجائیں۔
اس پورے سفر میں آپ کے ساتھ جو سب سے مخلص انسان ہے شاید وہ آپ خود ہیں۔ شاید ایک لمحے پر آپ کے والدین، بہن بھائی بھی آپ کا ساتھ نہ دیں۔ آپ کی بیوی بھی مخالف ہوجائے۔
تنہائی تو سہنی پڑے گی۔ لیکن میرا یقین کیجیے کہ یہ تنہائی صرف کچھ عرصے کی ہے۔ جب یہ پراسیس مکمل ہوچکے گا اور آپ نظر اٹھا کر دیکھیں گے تو آپ کو اپنے ساتھ کئی ساتھی کھڑے نظر آئیں گے جو پچھلے والوں سے کہیں بہتر اور مخلص ہوں گے۔
-مزمل شیخ بسمل

You Never Know.
23/12/2020

You Never Know.

Ayasofya Mosque. Istanbul, Turkey.
29/10/2020

Ayasofya Mosque. Istanbul, Turkey.

Bitcoin Exchange in Istanbul, Turkey.
28/10/2020

Bitcoin Exchange in Istanbul, Turkey.

Bosphorus, Istanbul, Turkey
28/10/2020

Bosphorus, Istanbul, Turkey

Live like a king, or you don't care who the hell is king.
04/09/2020

Live like a king, or you don't care who the hell is king.

Pizza Cravings 😍☺️
29/08/2020

Pizza Cravings 😍☺️

Address

Sultan Ahmet, Ayasofya Meydanı No:1 Fatih İstanbul

34122

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Baba Bismil posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Baba Bismil:

  • Want your business to be the top-listed Advertising & Marketing Company?

Share