Rizvan Saeed रिज़वान सईद رضوان سعید

  • Home
  • Rizvan Saeed रिज़वान सईद رضوان سعید

Rizvan Saeed रिज़वान सईद رضوان سعید بین الاقوامی بنجارہ۔

میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے امریکہ میں Barbara Gerald Institute of Storytelling کے ساتھ کام کا موقع ملا جس کے کام کا مقصد ...
17/03/2026

میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے امریکہ میں Barbara Gerald Institute of Storytelling کے ساتھ کام کا موقع ملا جس کے کام کا مقصد یہ سمجھنا ہے کہ لوگ جب اپنی زندگیوں میں کسی مصیبت، تکلیف، بیماری یا کرب سے گزرتے ہیں تو وہ اسے کیسے سمجھتے، سہتے اور دیکھتے ہیں۔ اس ادارے کا یقین ہے کہ ایسی کہانیوں، آرٹ اور مقامی کمیونٹی مل کر ایسی جگہیں بنا سکتے ہیں جہاں امید کا دیا روشن ہو۔ اور کبھی تو امید بھی نہیں ہوتی بس ساتھ ہوتا ہے ان لوگوں کا، ان کہانیوں کا، ان کرداروں کا جو زندگی کے مشکل سفر میں ہمراہی بن جاتے ہیں اور مل کر دکھ کودیکھنے اور سہنے کا ایک نیا زاویہ دیتے ہیں۔
نیچے شیئر کی گئی ویڈیو ایک ایسی ہی کاوش کی ہے جہاں کمیونٹی مل کر امید کا دیا روشن کرتی ہے۔ یہ کہانی ہے ہمارے ایتھنز شہر کی جہاں مقامی افراد مل کر ایسے کام کرتے ہیں جو کہ لوگوں کو جوڑتے ہیں اور انہیں إحساس دلاتے ہیں کہ وہ تنہا نہیں ہیں۔
اس کہانی میں مجھے سب سے زیادہ یہ بات اچھی لگتی ہے کہ یہ کوئی جھوٹی تسلی نہیں دیتی۔ یہ نہیں کہتی کہ آرٹ بیماری، صدمے، محرومی، یا غم کو مٹا دیتا ہے۔ یہ بھی نہیں کہتی کہ کمیونٹی ہر مسئلے کا جادوئی حل ہے۔ بلکہ یہ ایک اور اہم بات دکھاتی ہے کہ ہمیں تکلیف کے سفر سے تنہا گزرنے کی ضرورت نہیں۔ہم مشکل سفر میں ہمراہی تو بن ہی سکتے ہیں۔
اگر آپ یہ ویڈیو دیکھیں تو چھ منٹ اور تیس سیکنڈ پر آپ کو بچہ گھنٹی بجاتا نظر آئے گا۔ آپ میں سے جو نہیں جانتے ان کے لئے شائد معمولی بات ہو مگر امریکہ میں جب کوئی فرد کینسر سے صحت یاب ہو کر ہسپتال سے جانے لگتا ہے تو سب لوگ اکٹھے ہو کر اسے الوداع کرتے ہیں اورصحت یاب ہونے والا فرد گھنٹی بجاتا ہے کہ اب میں کینسر سے آزاد ہو چکا ہوں۔
Restore کے نام سے ایک بڑی دکان ہے جس کی ایک دیوار کو مقامی فن کاروں نے مل کر پینٹ کیا ہے۔
ایتھنز میں جب کسی فرنیچر یا کسی اور گھریلو شے کو استعمال کر لیتے ہیں اور اسے گھر سے نکالنا چاہتے ہیں تو وہ اس سٹور کو ڈونیٹ کر دیتے ہیں۔ پھر یہ سٹور سستی قیمت پر لوگوں کو بیچتا ہے۔ اس طرح علاقے کے وہ لوگ جو نیا اور مہنگا فرنیچر یا دیگر اشیا نہیں خرید سکتے وہ یہاں سے سستے داموں خرید لیتے ہیں۔ ویسے میں بھی وہاں سے کئی اشیا خرید چکا ہوں۔
اگر آپ کو یہ کاوش پسند آئے تو ہمارے ادارے کے یوٹیوب چینل کو ضرور سبسکرائب کیجئے تاکہ ہمیں مزید ایسی کہانیاں آپ سے شیئر کرنے کا موقع ملتا رہے۔
https://www.youtube.com/watch?v=Z2eNKB7zsMk
https://www.youtube.com/watch?v=Z2eNKB7zsMk

This story features the Habitat for Humanity of Southeast Ohio ReStore mural, a creative placemaking project of Passion Works Studio. Through collaborative a...

لیہ میں تو کبھی برفباری کا سنا بھی نہیں تھا مگر یہاں صورت حال مختلف ہے۔ اوہائیو میں اس وقت برفانی طوفان جاری ہے اور درجہ...
25/01/2026

لیہ میں تو کبھی برفباری کا سنا بھی نہیں تھا مگر یہاں صورت حال مختلف ہے۔
اوہائیو میں اس وقت برفانی طوفان جاری ہے اور درجہ حرارت منفی دس سینٹی گریڈ کے قریب ہے۔ یہ سلسلہ پیر کی صبح تک برقرار رہنے کی پیش گوئی کی جا رہی ہے، اس لیے اگلے دو تین دن خاص احتیاط کی ضرورت ہے۔ اس مرتبہ برف کے ساتھ ساتھ ice (جمی ہوئی سخت تہہ) بھی بن رہی ہے جو سڑکوں اور فٹ پاتھوں کو خاص طور پر خطرناک بنا دیتی ہے۔ آئس کو نمک سے پگھلانا نسبتاً مشکل ہوتا ہے، اسی لیے پھسلن، ٹریفک حادثات، اور گرنے سے چوٹ لگنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ بعض علاقوں میں بجلی کے منقطع ہونے کا خدشہ بھی رہتا ہے، اس لیے ٹارچ، پاور بینک، اور ضروری اشیا پہلے سے تیار رکھنا بہت مفید رہتا ہے۔

برفباری کے بعد گھر کے سامنے کا راستہ اور گاڑی صاف کرنا ہمیشہ ایک بڑا مرحلہ ہوتا ہے۔ اگر برف روئی کے گالوں کی طرح ہلکی ہو تو اسے ہٹانا نسبتاً آسان ہوتا ہے، لیکن جب برف پانی اور آئس کی ملاوٹ سے بھاری ہو جائے تو معاملہ پیچیدہ اور خطرناک ہو جاتا ہے۔ ایسی بھاری برف کو بعض لوگ “heart attack snow” بھی کہتے ہیں، کیونکہ اسے صاف کرتے ہوئے دل کا دورہ بھی پڑ سکتا ہے۔ دراصل سردی میں شریانیں سکڑ جاتی ہیں اور دل پر اضافی پریشر ہوتا ہے۔ ایسے میں وزنی برف اٹھانے کی مشقت سے یکدم دل کی دھڑکن میں اضافہ ہوسکتا ہے اور کئی لوگوں کو ہارٹ اٹیک بھی ہوسکتا ہے۔ اسی لئے کہتے ہیں کہ اگر کسی کو دل کی کوئی تکلیف، بلڈ پریشر، یا دوسری طبی مشکلات ہیں تو تنہا بھاری برف صاف کرنے سے گریز کرنا چاہئے۔
یہ سب لکھتے ہوئے یاد آیا کہ برف صاف کرنے والا برش اور سکریپر تو گاڑی کے اندر ہی پڑا رہ گیا۔ ابھی اٹھا کر لاتا ہوں۔

یہاں موسم کے اعتبار سے سڑکوں پر سفر کرنے کے حوالے سے تین لیول کی ایڈوائزری جاری ہوتی ہے۔ لیول ون میں احتیاط کا کہا جاتا ہے۔ لیول ٹو کا مطلب ہوتا ہے کہ اگر کوئی انتہائ ضروری کام ہے تو سڑک پر آئیں ورنہ گھر پر رہیں کیونکہ سڑکیں سفر کے لئے محفوظ نہیں۔ لیول تھری کا مطلب ہوتا ہے کہ صرف ایمرجنسی گاڑیاں جیسے ایمبولینس یا فائر بریگیڈ اور پولیس سڑکوں پر آ سکتی ہیں۔ باقی سب پر پابندی ہے ۔ لیول تھری پر اگر کوئی ایمرجنسی کے علاوہ گاڑی سڑک پر ہو تو بھاری جرمانہ ہوتا ہے۔
ابھی یہاں لیول ٹو لگ گیا ہے۔ لگتا ہے دوپہر تک لیول تھری لگ جائے گا۔
سب کی حفاظت کے لئے دعا گو
رضوان ، اوہائیو

23/12/2025

آج گھر سے باہر جانے لگا تو دیکھا دروازے کے سامنے ایک خوبصوت گفٹ پیک موجود تھا جس میں چاکلیٹس اور ٹافیاں تھی اور ساتھ happy holidays کا ایک چھوٹا سا کارڈ۔ سانچا کہ یہ کس نے رکھ دیا؟ پھر نظر دوڑائی تو دیکھا کہ ہر گھر کے دروازے کے سامنے ایسا تحفہ موجود تھا۔ یہ تحائف ساتھ والی بلڈنگ کے کسی فرد نے سب کے لئے رکھے۔ کیا خوبصورت طریقہ ہے خوشیاں بانٹنے کا۔

لیہ کے باسیوں کے نام… میرا تعلق لیہ سے ہے—جس کی مٹی کی خوشبو، گلیاں، اور دوست آج بھی میری زندگی کا اہم حصہ ہیں…اور آج جب...
20/11/2025

لیہ کے باسیوں کے نام…

میرا تعلق لیہ سے ہے—
جس کی مٹی کی خوشبو، گلیاں، اور دوست آج بھی میری زندگی کا اہم حصہ ہیں…
اور آج جب دنیا کے بڑے اداروں میں پڑھ کر اور کام کرکے آگے بڑھ رہا ہوں تو
دل میں ایک خواہش ہے کہ
اپنی مٹی کو کچھ واپس لوٹاؤں۔

اسی لیے—
اگر کوئی بھی لیہ وال
آسٹریلیا یا امریکہ میں پڑھائی، اسکالرشپ، امیگریشن
یا سوشل سائنسز کے کسی شعبے میں آگے بڑھنا چاہتا ہے
تو میں آپ کو گائیڈنس دینے کے لئے حاضر ہوں۔

چاہے آپ کا سفر ابھی شروع ہوا ہے،
یا آپ PhD/MS کے لئے تیار ہو رہے ہیں،
اگر آپ کو
CV، Statement of Purpose، ریسرچ پروپوزل، یونیورسٹی سلیکشن،
یا کیریئر پلاننگ میں مدد چاہیے،
میں آپ کے ساتھ ہوں۔

کیونکہ میں لیہ میں پیدا ہوا، لیہ کی مٹی سے اٹھا،
اور آج جب اللہ نے مجھے کچھ مقام دیا ہے،
تو میرا فرض بنتا ہے کہ
اپنے لوگوں کو بھی آگے بڑھنے کا راستہ دکھاؤں۔


18/11/2025

لیہ… میرا بچپن، میری پہلی دنیا۔

جہاں مٹی کی خوشبو میں اپنائیت تھی، گلیوں میں قہقہوں کی گونج، اور آسمان اتنا صاف کہ خواب بھی نظر آتے تھے۔سوائے ان دنوں کے جب گنے کا کرشنگ سیزن ہوتا تھا اور لیہ شوگر ملز کی چمنیوں سے نکلنے والی راکھ سارے شہر پر برستی تھی۔

میں لیہ میں پلا بڑھا۔ یہ وہی شہر ہے جہاں نہ صرف میری چھوٹی چھوٹی خوشیاں تھیں بلکہ میرے اندر کی سادگی اور مضبوطی بھی اسی دھرتی نے دی۔

لیہ میں لیہ مائنر اور رضا شاہ کے سوئمنگ پول میں تیرنا سیکھا اور اب امریکہ کے یہ خوبصورت سوئمنگ پولز۔ یہاں سردیوں میں بھی...
17/11/2025

لیہ میں لیہ مائنر اور رضا شاہ کے سوئمنگ پول میں تیرنا سیکھا اور اب امریکہ کے یہ خوبصورت سوئمنگ پولز۔ یہاں سردیوں میں بھی کوسا پانی ہوتا ہے اور سیکھانے کے لئے انسٹرکٹرز بھی۔ آج کل میری بیٹی اور میں سوئمنگ سیکھ رہے ہیں۔

26/10/2025
31/08/2025

آج کل انجینئر مرزا کو بلاسفیمی کے مقدمے میں قید کیا گیا ہے۔ اس سے قبل اشرف مذہبی گروہ سے جلالی، جنید جمشید اورمفتی طارق پر بھی بلاسفیمی کے الزامات لگ چکے ہیں۔ ان سب نے فی الفور معافی مانگ کر اپنی جان بخشی کروائی۔ لیکن انجینئر کے معاملے میں ایسا ہوتا مشکل لگ رہا ہے۔ دیگر مذہبی لوگوں کی طرح انجینئر بھی دوسروں کو “ٹھیک” کرنے کے مشن پر تھا۔ غامدی کی طرح صرف اپنا نقطہ نظر بیان کرنے کی بجائے دوسروں کو غلط ثابت کرنے کی زیادہ کوشش کرتا تھا۔ اس سے ایک تکبرانہ لہجہ پیدا ہو جاتا ہے جو کہ کہیں نہ کہیں انسان کو خوار کراتا ہے۔ اگرچہ ابھی جس بات پر انجینئر کے خلاف مقدمہ بنایا گیا ہے وہ تو بلاسفیمی نہیں ۔ لیکن مسئلہ بلاسفیمی سے جذبات مجروح ہونے کا نہیں دراصل جو بھی شخص مولوی جتھے کے خلاف جاتا ہے اسے دبانے کے لئے ایسے کیسز بنائے جاتے ہیں۔

25/08/2025

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rizvan Saeed रिज़वान सईद رضوان سعید posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Rizvan Saeed रिज़वान सईद رضوان سعید:

  • Want your business to be the top-listed Advertising & Marketing Company?

Share