Rizvan Saeed - the hashtag guru

  • Home
  • Rizvan Saeed - the hashtag guru

Rizvan Saeed - the hashtag guru بین الاقوامی بنجارہ۔

لیہ میں تو کبھی برفباری کا سنا بھی نہیں تھا مگر یہاں صورت حال مختلف ہے۔ اوہائیو میں اس وقت برفانی طوفان جاری ہے اور درجہ...
25/01/2026

لیہ میں تو کبھی برفباری کا سنا بھی نہیں تھا مگر یہاں صورت حال مختلف ہے۔
اوہائیو میں اس وقت برفانی طوفان جاری ہے اور درجہ حرارت منفی دس سینٹی گریڈ کے قریب ہے۔ یہ سلسلہ پیر کی صبح تک برقرار رہنے کی پیش گوئی کی جا رہی ہے، اس لیے اگلے دو تین دن خاص احتیاط کی ضرورت ہے۔ اس مرتبہ برف کے ساتھ ساتھ ice (جمی ہوئی سخت تہہ) بھی بن رہی ہے جو سڑکوں اور فٹ پاتھوں کو خاص طور پر خطرناک بنا دیتی ہے۔ آئس کو نمک سے پگھلانا نسبتاً مشکل ہوتا ہے، اسی لیے پھسلن، ٹریفک حادثات، اور گرنے سے چوٹ لگنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ بعض علاقوں میں بجلی کے منقطع ہونے کا خدشہ بھی رہتا ہے، اس لیے ٹارچ، پاور بینک، اور ضروری اشیا پہلے سے تیار رکھنا بہت مفید رہتا ہے۔

برفباری کے بعد گھر کے سامنے کا راستہ اور گاڑی صاف کرنا ہمیشہ ایک بڑا مرحلہ ہوتا ہے۔ اگر برف روئی کے گالوں کی طرح ہلکی ہو تو اسے ہٹانا نسبتاً آسان ہوتا ہے، لیکن جب برف پانی اور آئس کی ملاوٹ سے بھاری ہو جائے تو معاملہ پیچیدہ اور خطرناک ہو جاتا ہے۔ ایسی بھاری برف کو بعض لوگ “heart attack snow” بھی کہتے ہیں، کیونکہ اسے صاف کرتے ہوئے دل کا دورہ بھی پڑ سکتا ہے۔ دراصل سردی میں شریانیں سکڑ جاتی ہیں اور دل پر اضافی پریشر ہوتا ہے۔ ایسے میں وزنی برف اٹھانے کی مشقت سے یکدم دل کی دھڑکن میں اضافہ ہوسکتا ہے اور کئی لوگوں کو ہارٹ اٹیک بھی ہوسکتا ہے۔ اسی لئے کہتے ہیں کہ اگر کسی کو دل کی کوئی تکلیف، بلڈ پریشر، یا دوسری طبی مشکلات ہیں تو تنہا بھاری برف صاف کرنے سے گریز کرنا چاہئے۔
یہ سب لکھتے ہوئے یاد آیا کہ برف صاف کرنے والا برش اور سکریپر تو گاڑی کے اندر ہی پڑا رہ گیا۔ ابھی اٹھا کر لاتا ہوں۔

یہاں موسم کے اعتبار سے سڑکوں پر سفر کرنے کے حوالے سے تین لیول کی ایڈوائزری جاری ہوتی ہے۔ لیول ون میں احتیاط کا کہا جاتا ہے۔ لیول ٹو کا مطلب ہوتا ہے کہ اگر کوئی انتہائ ضروری کام ہے تو سڑک پر آئیں ورنہ گھر پر رہیں کیونکہ سڑکیں سفر کے لئے محفوظ نہیں۔ لیول تھری کا مطلب ہوتا ہے کہ صرف ایمرجنسی گاڑیاں جیسے ایمبولینس یا فائر بریگیڈ اور پولیس سڑکوں پر آ سکتی ہیں۔ باقی سب پر پابندی ہے ۔ لیول تھری پر اگر کوئی ایمرجنسی کے علاوہ گاڑی سڑک پر ہو تو بھاری جرمانہ ہوتا ہے۔
ابھی یہاں لیول ٹو لگ گیا ہے۔ لگتا ہے دوپہر تک لیول تھری لگ جائے گا۔
سب کی حفاظت کے لئے دعا گو
رضوان ، اوہائیو

23/12/2025

آج گھر سے باہر جانے لگا تو دیکھا دروازے کے سامنے ایک خوبصوت گفٹ پیک موجود تھا جس میں چاکلیٹس اور ٹافیاں تھی اور ساتھ happy holidays کا ایک چھوٹا سا کارڈ۔ سانچا کہ یہ کس نے رکھ دیا؟ پھر نظر دوڑائی تو دیکھا کہ ہر گھر کے دروازے کے سامنے ایسا تحفہ موجود تھا۔ یہ تحائف ساتھ والی بلڈنگ کے کسی فرد نے سب کے لئے رکھے۔ کیا خوبصورت طریقہ ہے خوشیاں بانٹنے کا۔

لیہ کے باسیوں کے نام… میرا تعلق لیہ سے ہے—جس کی مٹی کی خوشبو، گلیاں، اور دوست آج بھی میری زندگی کا اہم حصہ ہیں…اور آج جب...
20/11/2025

لیہ کے باسیوں کے نام…

میرا تعلق لیہ سے ہے—
جس کی مٹی کی خوشبو، گلیاں، اور دوست آج بھی میری زندگی کا اہم حصہ ہیں…
اور آج جب دنیا کے بڑے اداروں میں پڑھ کر اور کام کرکے آگے بڑھ رہا ہوں تو
دل میں ایک خواہش ہے کہ
اپنی مٹی کو کچھ واپس لوٹاؤں۔

اسی لیے—
اگر کوئی بھی لیہ وال
آسٹریلیا یا امریکہ میں پڑھائی، اسکالرشپ، امیگریشن
یا سوشل سائنسز کے کسی شعبے میں آگے بڑھنا چاہتا ہے
تو میں آپ کو گائیڈنس دینے کے لئے حاضر ہوں۔

چاہے آپ کا سفر ابھی شروع ہوا ہے،
یا آپ PhD/MS کے لئے تیار ہو رہے ہیں،
اگر آپ کو
CV، Statement of Purpose، ریسرچ پروپوزل، یونیورسٹی سلیکشن،
یا کیریئر پلاننگ میں مدد چاہیے،
میں آپ کے ساتھ ہوں۔

کیونکہ میں لیہ میں پیدا ہوا، لیہ کی مٹی سے اٹھا،
اور آج جب اللہ نے مجھے کچھ مقام دیا ہے،
تو میرا فرض بنتا ہے کہ
اپنے لوگوں کو بھی آگے بڑھنے کا راستہ دکھاؤں۔


18/11/2025

لیہ… میرا بچپن، میری پہلی دنیا۔

جہاں مٹی کی خوشبو میں اپنائیت تھی، گلیوں میں قہقہوں کی گونج، اور آسمان اتنا صاف کہ خواب بھی نظر آتے تھے۔سوائے ان دنوں کے جب گنے کا کرشنگ سیزن ہوتا تھا اور لیہ شوگر ملز کی چمنیوں سے نکلنے والی راکھ سارے شہر پر برستی تھی۔

میں لیہ میں پلا بڑھا۔ یہ وہی شہر ہے جہاں نہ صرف میری چھوٹی چھوٹی خوشیاں تھیں بلکہ میرے اندر کی سادگی اور مضبوطی بھی اسی دھرتی نے دی۔

لیہ میں لیہ مائنر اور رضا شاہ کے سوئمنگ پول میں تیرنا سیکھا اور اب امریکہ کے یہ خوبصورت سوئمنگ پولز۔ یہاں سردیوں میں بھی...
17/11/2025

لیہ میں لیہ مائنر اور رضا شاہ کے سوئمنگ پول میں تیرنا سیکھا اور اب امریکہ کے یہ خوبصورت سوئمنگ پولز۔ یہاں سردیوں میں بھی کوسا پانی ہوتا ہے اور سیکھانے کے لئے انسٹرکٹرز بھی۔ آج کل میری بیٹی اور میں سوئمنگ سیکھ رہے ہیں۔

26/10/2025
26/10/2025
31/08/2025

آج کل انجینئر مرزا کو بلاسفیمی کے مقدمے میں قید کیا گیا ہے۔ اس سے قبل اشرف مذہبی گروہ سے جلالی، جنید جمشید اورمفتی طارق پر بھی بلاسفیمی کے الزامات لگ چکے ہیں۔ ان سب نے فی الفور معافی مانگ کر اپنی جان بخشی کروائی۔ لیکن انجینئر کے معاملے میں ایسا ہوتا مشکل لگ رہا ہے۔ دیگر مذہبی لوگوں کی طرح انجینئر بھی دوسروں کو “ٹھیک” کرنے کے مشن پر تھا۔ غامدی کی طرح صرف اپنا نقطہ نظر بیان کرنے کی بجائے دوسروں کو غلط ثابت کرنے کی زیادہ کوشش کرتا تھا۔ اس سے ایک تکبرانہ لہجہ پیدا ہو جاتا ہے جو کہ کہیں نہ کہیں انسان کو خوار کراتا ہے۔ اگرچہ ابھی جس بات پر انجینئر کے خلاف مقدمہ بنایا گیا ہے وہ تو بلاسفیمی نہیں ۔ لیکن مسئلہ بلاسفیمی سے جذبات مجروح ہونے کا نہیں دراصل جو بھی شخص مولوی جتھے کے خلاف جاتا ہے اسے دبانے کے لئے ایسے کیسز بنائے جاتے ہیں۔

25/08/2025
12/08/2025

جب کامیابی کی بات ہوتی ہے تو عموما معاشی وسائل کی دستیابی کو دیکھا جاتا ہے اور اسی طرح معاشی پیمانے پر ہی ترقی کو پرکھا جاتا ہے۔
جبکہ وسائل بہت ساری صورتوں میں ہوتے ہیں۔ آپ نے اکثر دیکھا ہوگا کہ ایک ہی معاشی طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد میں سے کچھ افراد اپنی محنت کی وجہ سے زیادہ معاشی ترقی کر جاتے ہیں۔ لیکن اگر آپ ایسے افراد کی زندگیوں کا مطالعہ کریں تو آپ کو محنت کے ساتھ ساتھ ان کے پاس دیگر وسائل بھی نظر آئیں گے ۔ مثال کے طور پر گھر میں کسی پڑھے لکھے فرد کا ہونا جو اچھی گائیڈنس دیتا رہے، یا گھر میں انتہائ اچھے ماحول کا ہونا جس کی وجہ سے سٹریس کم ہو بچہ کام اور پڑھائی پر توجہ مرکوز کرسکے، یا جذباتی اور نفسیاتی طور پر اچھا بچپن ملنا جس سے بچے میں اچھی جذباتی مینجمنٹ، بہتر قوت فیصلہ، ذہنی دباؤ سے نمٹنے کی بہتر صلاحیت ،اچھے معاشرتی تعلقات بنانے کی مہارت یا ایسی دیگر مہارتیں ہوں۔ یہ سب عوامل اگر محنت کے ساتھ مل جائیں تو نتیجہ معاشی ترقی کی صورت نکلتا ہے۔ اسی طرح بہت سارے معاشرتی عوامل انسانی زندگی پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ مثال کے طور پر جن لوگوں پر زیادہ بہن بھائیوں کی ذمہ داری ہو، یا ماں باپ کی بیماری ہو، یا جس علاقے میں وہاں پر کچھ وسائل کی دستیابی یا عدم دستیابی وغیرہ وغیرہ۔ بہت سارے عوامل ملتے ہیں تو انسان کی زندگی کا خاکہ بنتا ہے اور اس کی ترقی کا فیصلہ ہوتا ہے۔ مگر ایک بات طے ہے کہ محنت شرط ہے۔
‏‪ ‬
‏‪ ‬
‏‪ ‬

08/08/2025

پاکستانی قوم کا مائنڈ سیٹ دیکھیں دو دنوں سے دو خبریں سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہی ہیں۔
پاکستانی کرکٹر ایک لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی پر برطانیہ میں گرفتار
دوم: آئمہ بیگ نے ایک احمدی سے شادی کر لی۔
کسی بھی مہذب قوم میں پہلی خبر پر زیادہ تہلکہ مچتا اور اس پر شرمندگی ہوتی مگر پاکستان میں لوگوں کے جذبات دوسری خبر پر متاثر ہورہے ہیں۔ مذہبی انتہا پسندی کا لبادہ اوڑھے کوئی اور اخلاقی و قانونی جرم نظر نہیں آتا۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rizvan Saeed - the hashtag guru posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Rizvan Saeed - the hashtag guru:

  • Want your business to be the top-listed Advertising & Marketing Company?

Share