NOor News - نورنیوز

  • Home
  • NOor News - نورنیوز

NOor News - نورنیوز کوئٹہ بلوچستان اور پاکستان کی تازہ ترین اپڈیٹ کیلئے نورنیوز چینل کو ضرور فالو کریں NOor News - نورنیوز will Share Everything with truth and Proof.

Impressum
The largest Website In the History Of Balochistan In Which the News Of Balochistan Along With the News Of Other Provinces Of the Country Will Reach You In Time And will Play An Important Role In Journalism. We Hope you Thank you for Always Seeing Our Patches And Website ۔

10/02/2026

کوئٹہ، کٹ پیس مارکیٹ سے گیارہ کروڑ روپے کی ڈکیتی میں سی ٹی ڈی کے انسپکٹر سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا، پولیس

31/01/2026

کوئٹہ: افسوسناک مناظر، پولیس تھانے پر قبضے کے بعد عام لوگ تھانے سے موٹر سائیکل چرانے کے لے جا رہے ہیں

06/01/2026

چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جناب جسٹس کامران خان ملاخیل نے چیف منسٹر کوئٹہ ڈؤلپمنٹ پیکج کے مینٹیننس آفس اور کنٹرول روم انسکمب روڈ کا دورہ کیا۔ چیف جسٹس نے کوئٹہ شہر میں ٹریفک کی روانی جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ بارشوں کے بعد کی صورتحال میں شہریوں کو ریلیف کی فراہمی کی ہدایت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی بھی موجود تھے۔ چیف جسٹس جناب جسٹس کامران خان ملاخیل کے دورے کا مقصد چیف منسٹر کوئٹہ ڈولپمنٹ پیکج کے تحت چلنے والے سڑکوں کی توسیعی منصوبوں کا جائزہ لینا تھا چیف جسٹس نے کوئٹہ شہر میں ٹریفک کی روانی اور باالخصوص انسکمب روڈ کی توسیع کے بعد ٹریفک کی تقسیم کار کے حوالے سے بریفنگ میں شرکت کی۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر چیف منسٹر کوئٹہ ڈولپمنٹ پیکج رفیق بلوچ نے بریفنگ دی جبکہ ٹریفک انجینئیر ارین خان بڑیچ نے بریفنگ میں ٹیکنیکل معاونت دی۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی سڑکوں کے توسیعی کام آخری مراحل میں داخل ہوگئے ہیں۔ اس موقع پر پی ڈی نے کہا کہ سائنس کالج چوک تک سڑکیں مکمل ہوگئی ہیں۔ سولر پینل اور ٹریفک لائٹس کے نصب ہونے کے بعد یہ کام بھی پایہ تکمیل کو پہنچے گی۔ بریفنگ میں کوئٹہ شہر میں ٹریفک کی روانی اور نئی سڑکیں بننے کے بعد کی صورتحال پر تفصیلات سے چیف جسٹس کو آگاہ کیا گیا۔ انہیں بتایا گیا کہ کوئٹہ شہر اور اندرون بلوچستان سے روزانہ تقریبا 40 سے 42 ہزار گاڑیاں داخل ہوتی ہیں۔ اس وقت سردیوں کی وجہ سے 32 ہزار تک گاڑیاں یہاں سے گزرتی ہیں ۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر رفیق بلوچ نے کہا کہ اگلے مرحلے میں شہر بھر میں ٹریفک مینجمنٹ کیلیے مزید ٹریفک کیمرے لگائے جائیں گے۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے کہا کہ اگلے مرحلے کی تکمیل پر وہ دوبارہ منصوبے کا دورہ کریں گے۔ بریفنگ میں کہا گیا کہ انسکمب روڈ کے توسیع کے بعد روزانہ 20 سے 22 ہزار گاڑیاں ڈائیورٹ ہوکر یہاں سے گزرتی ہیں جس سے زرغون روڈ اور ایم اے جناح روڈ پر ٹریفک کا دباو خاصا کم ہوا ہے۔ اس کے علاوہ ان سڑکوں کی توسیع کے بعد ائیرپورٹ روڈ پر ٹریفک کی روانی میں بھی کمک ملی ہے۔ انہوں نے حالیہ بارشوں کے بعد امداد چوک پر نکاسی آب کی صورتحال پر تفصیلات حاصل کیں اور کہا کہ جاری کام کو مزید تیز کرکے ٹریفک کی روانی کو بہتر بنایا جائے۔ انہوں نے امداد چوک سمیت دیگر سڑکوں کی تعمیر و مرمت پر جاری ترقیاتی کام کا بھی معائنہ کیا اور جلد از جلد انکے تکمیل کی ہدایات دیں۔

پیپلز پارٹی نے وزیراعلیٰ بلوچستان کی تبدیلی کے امکان کی تصدیق کر دی ہے۔ پارٹی کے ایم پی اے اور پارلیمانی سیکریٹری لیاقت ...
19/11/2025

پیپلز پارٹی نے وزیراعلیٰ بلوچستان کی تبدیلی کے امکان کی تصدیق کر دی ہے۔ پارٹی کے ایم پی اے اور پارلیمانی سیکریٹری لیاقت لہڑی نے کہا کہ پارٹی نیا اور مثبت چہرہ وزیراعلیٰ کے عہدے کے لیے منتخب کرنے کی کوشش کر رہی ہے، جو صوبے کے مسائل سے واقف ہو اور ان کے حل کے لیے عملی اقدامات کرے۔ پارٹی قیادت نئے وزیراعلیٰ کا حتمی فیصلہ کرے گی اور تمام ارکان اس کا احترام کریں گے دوسری جانب، ن لیگ کے سینیٹر دوستین ڈومکی نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ پیپلز پارٹی نے تبدیلی کا فیصلہ کر لیا ہے اور نئے وزیراعلیٰ کے نام پر مشاورت جاری ہے، حالانکہ ابھی کوئی سرکاری تصدیق نہیں ہوئی۔

18/11/2025

نوجوان حماد کاکڑ کا قتل،اہلیہ نے عاشق سے مل کر مارنے کا اعتراف جرم کرلیا ،عاشق بھی گرفتار

17/11/2025

*گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے جسٹس محمد کامران خان ملاخیل سے بلوچستان ہائی کورٹ کے قائمقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیا۔*

کوئٹہ 17 نومبر: گورنر ہاؤس کوئٹہ میں آج ایک پروقار تقریب حلف برداری منعقد ہوئی جس میں جسٹس محمد کامران خان ملاخیل نے بلوچستان ہائی کورٹ کے قائمقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھایا۔ گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے جسٹس محمد کامران خان ملاخیل سے حلف لیا۔ بلوچستان ہائی کورٹ اور سیشن کورٹ کے معزز جج صاحبان، سابق گورنرز امیر الملک مینگل، آمان اللہ یاسین زئی، پارلیمنٹیرینز اور سیاسی شخصیات سمیت وکلاء برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی

11/11/2025

شادی مبارک 🎊
صدیق جان نیازی کی شادی بخیر و عافیت انجام پائی۔
دعوتِ ولیمہ میں سیاسی و قبائلی عمائدین، معززینِ علاقہ، اور عزیز و اقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور خوشیوں میں شریک ہو کر نیک تمناؤں اور مبارکباد کا اظہار کیا۔

بلوچستان انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین حمل مینگل کی فیڈریشن آف پاکستان لاہور آفس میں اہم ملاقاتبلوچستان انڈ...
31/10/2025

بلوچستان انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین حمل مینگل کی فیڈریشن آف پاکستان لاہور آفس میں اہم ملاقات

بلوچستان انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین حمل مینگل نے فیڈریشن آف پاکستان لاہور آفس میں صنعتی امور پر اہم بات چیت کی۔
اس ملاقات میں انہوں نے کوئٹہ انڈسٹریل اسٹیٹ کی صنعتی سرگرمیوں اور چیلنجز پر گفتگو کرتے ہوئے ایکسپو سینٹر کوئٹہ کے منصوبے میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے وزارتِ تجارت (Ministry of Commerce) سے گزارش کی کہ ایکسپو سینٹر کے فنڈز جلد ریلیز کیے جائیں تاکہ منصوبے کو جلد از جلد مکمل کیا جا سکے۔

💬 حمل مینگل کا کہنا تھا کہ ایکسپو سینٹر کوئٹہ کی بروقت تکمیل بلوچستان کی صنعتی ترقی کے لیے ایک سنگِ میل ثابت ہوگی، اور مقامی صنعتکاروں کو قومی و بین الاقوامی سطح پر بہتر کاروباری مواقع فراہم کرے گی۔

کوئٹہ: جسٹس محمد کامران خان ملاخیل نے قائم مقام چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔کوئٹہ۔ حلف برداری کی...
20/10/2025

کوئٹہ: جسٹس محمد کامران خان ملاخیل نے قائم مقام چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

کوئٹہ۔ حلف برداری کی تقریب بلوچستان ہائی کورٹ کے کورٹ نمبر 1 میں منعقد ہوئی۔

کوئٹہ۔ جسٹس اقبال احمد کاسی نے جسٹس محمد کامران خان ملاخیل سے حلف لیا۔

کوئٹہ۔ تقریب میں ہائی کورٹ کے معزز ججز، رجسٹرار عبدالقیوم لہڑی اور عدالتی افسران شریک۔

کوئٹہ۔ وکلاء برادری اور معزز شخصیات کی بڑی تعداد تقریب میں موجود تھی۔

کوئٹہ۔ بلوچستان ہائی کورٹ میں حلف برداری کی یہ تقریب نہایت پروقار انداز میں منعقد ہوئی۔

کوئٹہ۔ عدالت عالیہ بلوچستان کے افسران نے نئے قائم مقام چیف جسٹس کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

Address

Quetta Cantonment

0077

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when NOor News - نورنیوز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to NOor News - نورنیوز:

  • Want your business to be the top-listed Advertising & Marketing Company?

Share