CARK Media

CARK Media official media of
Ch. Abid Raza Kotla
Member National Assembly of Pakistan official media group of Ch. Abid Raza Kotla (Ex. MNA)

10/07/2026

چوہدری عابد رضا کوٹلہ کا سرپرائزچوہدری عابد رضا کوٹلہ کی کوششوں سے سابق امیدوار پاکستان تحریک انصاف ایل اے-5 بھمبر چوہدر...
08/07/2026

چوہدری عابد رضا کوٹلہ کا سرپرائز
چوہدری عابد رضا کوٹلہ کی کوششوں سے سابق امیدوار پاکستان تحریک انصاف ایل اے-5 بھمبر چوہدری انوار الحق نور کی معززین کے ہمراہ پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت۔

چوہدری عابد رضا کوٹلہ کی کوششوں سے سابق امیدوار پاکستان تحریک انصاف ایل اے-5 بھمبر چوہدری انوار الحق نور کی پاکستان مسلم...
08/07/2026

چوہدری عابد رضا کوٹلہ کی کوششوں سے سابق امیدوار پاکستان تحریک انصاف ایل اے-5 بھمبر چوہدری انوار الحق نور کی پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت

پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر کے لیے ایک اہم سیاسی پیش رفت کے طور پر سابق امیدوار پاکستان تحریک انصاف (PTI) برائے ایل اے-5 بھمبر چوہدری انوار الحق نور نے اپنے متعدد ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

یہ شمولیت پاکستان مسلم لیگ (ن) گوجرانوالہ ڈویژن کے صدر اور سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری عابد رضا کوٹلہ کی کاوشوں سے عمل میں آئی۔ اس موقع پر ممبر قانون ساز اسمبلی کرنل (ر) وقار احمد نور بھی موجود تھے۔ دونوں رہنماؤں نے نئی شامل ہونے والی شخصیات کا پرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی شمولیت سے مسلم لیگ (ن) مزید مضبوط ہوگی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرنے والی نمایاں شخصیات میں سابق امیدوار پاکستان تحریک انصاف ایل اے-5 بھمبر چوہدری انوار الحق نور، سینئر رہنما چوہدری محمد امین، سابق تحصیل صدر پاکستان تحریک انصاف برنالہ چوہدری الطاف حسین، سابق ممبر ضلع کونسل ملک محمد سلیم، سابق جنرل سیکرٹری سٹی پاکستان تحریک انصاف چوہدری شہباز، سابق صدر سٹی پاکستان تحریک انصاف برنالہ چوہدری محمد اعجاز، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایڈووکیٹ لائق محمود عامر، ناصر محمود مرزا، ممبر ٹاؤن کمیٹی ولید سہیل، صدر ڈویژن میرپور پاکستان مسلم لیگ (ن) وجاہت حسین جلال اور سابق آزاد امیدوار و بعد ازاں کورنگ امیدوار پاکستان تحریک انصاف سکندر امین شامل ہیں۔

اس موقع پر رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) عوامی خدمت، ترقی اور خوشحالی کے سفر کو مزید تیز کرے گی۔ نئی شامل ہونے والی شخصیات نے پارٹی قائدین پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

05/07/2026
سوشل میڈیا پر نشاندہی کا فوری نوٹس، پنجاب حکومت نے گجرات میں فالج سے بچاؤ کے انجکشن فراہم کر دیے۔ سوشل میڈیا پر گجرات می...
05/07/2026

سوشل میڈیا پر نشاندہی کا فوری نوٹس، پنجاب حکومت نے گجرات میں فالج سے بچاؤ کے انجکشن فراہم کر دیے۔

سوشل میڈیا پر گجرات میں فالج سے بچاؤ کے انجکشن (Thrombolytic Injection) کی عدم دستیابی کی خبریں سامنے آنے کے بعد چوہدری عابد رضا کوٹلہ نے فوری طور پر پنجاب حکومت کے متعلقہ حکام سے رابطہ کیا۔

چوہدری عابد رضا کی نشاندہی پر پنجاب حکومت نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گجرات کے لیے فالج سے بچاؤ کے انجکشن فراہم کر دیے، جس کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں مریضوں کو یہ اہم اور فالج کے نقصانات سے بچانے والی سہولت دستیاب ہو گئی۔

چوہدری عابد رضا نے پنجاب حکومت، محکمہ صحت اور متعلقہ حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بروقت اقدامات سے انسانی جانوں کو بچانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جا سکتی۔

Address

Dera Ch. Abdul Malik
Malik

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when CARK Media posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to CARK Media:

Shortcuts

Share