Bhera information

Bhera information social media agency

🔥 سنسنی خیز سوال: آخر شہباز شریف کس سے ڈرتے ہیں؟ 🔥​"محسن نقوی سے وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کیوں ڈرتے ہیں؟" 🤔💬​ایک...
04/08/2026

🔥 سنسنی خیز سوال: آخر شہباز شریف کس سے ڈرتے ہیں؟ 🔥
​"محسن نقوی سے وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کیوں ڈرتے ہیں؟" 🤔💬
​ایک طرف وفاق کی اعلیٰ ترین کرسی... اور دوسری طرف ہر اہم عُہدے پر براجمان ایک طاقتور شخصیت!
​❓ کیا یہ محض سیاسی حکمتِ عملی ہے؟
​❓ پردے کے پیچھے کی طاقت کا اثر؟
​❓ یا پھر کچھ اور جو عام آنکھ کو نظر نہیں آتا؟
​👇 آپ کی اس بارے میں کیا رائے ہے؟
اپنی سوچ اور تجزیہ کمنٹ سیکشن میں ضرور بتائیے گا!

یہ پوسٹ برائے اگاہی پیغام ہے تاکہ لوگ ایسے فراڈ سے بچ سکیں۔@🚨⛔🚨اسحاق کا تعلق کمالیہ سے ہے اور وہ پولٹری سپروائزر کے طور ...
19/07/2026

یہ پوسٹ برائے اگاہی پیغام ہے تاکہ لوگ ایسے فراڈ سے بچ سکیں۔@🚨⛔🚨
اسحاق کا تعلق کمالیہ سے ہے اور وہ پولٹری سپروائزر کے طور پر کام کرتا ہے۔ پولٹری سپروائزرز، فارم مالکان اور پولٹری ڈاکٹرز کے ایک واٹس ایپ گروپ میں اس کا رابطہ “عمران” نام ظاہر کرنے والے ایک شخص سے ہوا، جس نے بتایا کہ اسے ضلع گھوٹکی میں اپنے پولٹری فارم کے لیے ایک فارم مینیجر درکار ہے۔ اسحاق نے اپنا تجربہ شیئر کیا تو اسے 2 لاکھ 50 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ کی پیشکش کی گئی۔

اسحاق اس تنخواہ پر راضی ہو گیا تو اس شخص نے کہا کہ ہمارا فارم ضلع گھوٹکی کے قادرپور انٹرچینج سے تقریباً 2 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے، آپ وہاں آ جائیں۔ مقام کی تصدیق کے لیے اسحاق نے اپنی فیلڈ کے دوستوں اور ساتھیوں سے پوچھا کہ کیا قادرپور انٹرچینج کے آس پاس پولٹری فارمز موجود ہیں؟ سب نے بتایا کہ وہاں واقعی کئی فارمز ہیں، جس کے بعد یہ وہاں جانے کے لیے روانہ ہو گیا۔

قادرپور انٹرچینج پہنچنے پر ایک نوجوان موٹر سائیکل پر اسے لینے آیا اور تقریباً دو کلومیٹر دور لے گیا۔ وہاں ایک ویران مقام پر دو مسلح افراد پہلے سے موجود تھے۔ موٹر سائیکل والے نے کہا کہ اب یہ لوگ آپ کو آگے فارم تک لے جائیں گے۔

ان مسلح افراد نے کہا، “ٹنشن نہ لیں، ہماری دشمنی ہے، اس لیے ہم اسلحہ ساتھ رکھتے ہیں۔” اسحاق کو اب سمجھ آ چکی تھی کہ وہ کچے کے ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ گیا ہے، لیکن اس نے انہیں یہ محسوس نہیں ہونے دیا۔ وہ خاموشی سے ان کے درمیان بیٹھ گیا، کیونکہ اس کے پاس کوئی اور راستہ نہیں تھا۔ جگہ بھی بالکل ویران تھی اور ان کے پاس اسلحہ بھی موجود تھا۔

کچھ فاصلے پر ایک ڈیرہ نظر آیا۔ اسحاق نے بہانہ بنایا کہ اسے پیشاب کرنا ہے۔ ان میں سے ایک شخص اس کے ساتھ پیشاب کرنے بیٹھ گیا جبکہ دوسرا ہتھیار اور عمران کا سامان پکڑ کر کھڑا رہا۔ موقع ملتے ہی اسحاق اچانک ڈیرے کی طرف پوری طاقت سے دوڑ پڑا۔

ڈاکوؤں نے اس پر فائرنگ بھی کی، مگر یہ رکا نہیں اور مسلسل بھاگتا ہوا ڈیرے تک پہنچ گیا۔ فائرنگ کی آواز سن کر ڈیرے سے لوگ باہر نکل آئے، جنہیں دیکھتے ہی مسلح افراد فرار ہو گئے۔ ڈیرے والوں نے فوراً پولیس کو اطلاع دی، جس کے بعد پولیس اسحاق کو اپنی حفاظت میں لے گئی اور دو روز بعد اس کے اہلِ خانہ اسے بحفاظت واپس کمالیہ لے آئے۔ اس طرح الحمدللّٰہ، بروقت حاضر دماغی اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اسحاق ایک خوفناک انجام سے محفوظ رہا🚯
برائے مہربانی رحیم یار خان راجن پور فاضل پور روجھان گھوٹکی ان علاقوں میں لالچ میں آکر جانے سے گریز کریں
City Traffic Police Sargodha

إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ 😭انتہائی افسوس اور گہرے رنج کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ تحصیل بھیرہ کے گاؤں...
18/07/2026

إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ 😭
انتہائی افسوس اور گہرے رنج کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ تحصیل بھیرہ کے گاؤں بولا بالا سے تعلق رکھنے والے نوجوان اسد اللہ بولا اٹلی میں پیش آنے والے ایک المناک ٹریفک حادثے میں جاں ب/ح/ق ہو گئے ہیں۔
یہ خبر اہلِ خانہ، دوستوں اور پورے علاقے کے لیے انتہائی دلخراش ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنا دے، اور تمام لواحقین کو یہ عظیم صدمہ صبرِ جمیل کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین۔ 🤲🥹

Iran warning 🚨🚀🚀🚀
18/07/2026

Iran warning 🚨🚀🚀🚀

افسوسناک واقعہ۔۔27یونٹ کا 41 ہزار بجلی کا بل آنے کے صدمہ میں مبینہ طور پر خودکشی کرنے والے نوجوان کی نمازجنازہ بہاولنگر ...
18/07/2026

افسوسناک واقعہ۔
۔27یونٹ کا 41 ہزار بجلی کا بل آنے کے صدمہ میں مبینہ طور پر خودکشی کرنے والے نوجوان کی نمازجنازہ بہاولنگر کے نواحی علاقہ میں ادا کردی گئی ۔۔ نمازجنازہ میں اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت
گورنمنٹ سے اپیل ہے اس غریب عوام پر ظلم بند کیا جائے واپڈا کو لگام ڈالی جائے
Govt of Punjab
Government of Pakistan
PML(N)

ہر بچے کی رجسٹریشن پیدائش کے ایک ماہ کے اندر کرانا لازم ہے۔ یونین کونسل میں اندراج کے بعد جاری ہونے والا کمپیوٹرائزڈ برت...
18/07/2026

ہر بچے کی رجسٹریشن پیدائش کے ایک ماہ کے اندر کرانا لازم ہے۔ یونین کونسل میں اندراج کے بعد جاری ہونے والا کمپیوٹرائزڈ برتھ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ آپ کے بچے کی قانونی شناخت کی جانب پہلا قدم ہے۔
آج ہی اپنی متعلقہ یونین کونسل سے رجوع کریں یا پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے درخواست جمع کرائیں اور اپنے بچے کو پہلے دن سے اس کا قانونی حق دیں۔
پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے درخواست جمع کرانے کی سہولت سندھ اور پنجاب کے تمام اضلاع، خیبرپختونخوا میں ضلع پشاور، بلوچستان کے منتخب اضلاع اور اسلام آباد کی تمام یونین کونسلز میں دستیاب ہے۔
https://www.facebook.com/share/p/1DE1wfvkEM
NADRA

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کے قافلے پر فـ.ا.ئـ.ر.نـ.گ محافظ جـ.ا.ں بـ.حـ.ق، کئی افراد زخمیآزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم اور ...
18/07/2026

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کے قافلے پر فـ.ا.ئـ.ر.نـ.گ
محافظ جـ.ا.ں بـ.حـ.ق، کئی افراد زخمی

آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم اور حال ہی میں استحکامِ پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے سردار تنویر الیاس خان کے قافلے پر ٹائیں ڈھلکوٹ کے مقام پر نامعلوم افراد نے فـ.ا.ئـ.ر.نـ.گ کر دی، جس کے نتیجے میں ان کا ذاتی محافظ سردار آصف یوسف جـ.ا.ں بـ.حـ.ق جبکہ کئی افراد زخمی ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق حـ.مـ.لـہ آوروں نے سابق وزیراعظم کی گاڑی کو نشانہ بنایا، جس سے قافلے میں شامل متعدد گاڑیوں کے شیشے چکنا چور ہو گئے۔ سابق معاونِ خصوصی سردار امتیاز شاہین کے بھی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

سردار آصف یوسف، جو کچھ عرصہ قبل ہی وزیراعظم پاکستان کی سیکیورٹی ڈیوٹی سے ریٹائرڈ ہوئے تھے اور سردار تنویر الیاس کی پرسنل سیکیورٹی پر مامور تھے، سر پر گـ.و.لـ.ی لگنے سے موقع پر ہی جـ.ا.ں بـ.حـ.ق ہو گئے۔

واقعے کے وقت سردار تنویر الیاس خان دو روزہ دورے پر قافلے کے ہمراہ راولاکوٹ جا رہے تھے۔ ڈی آئی جی آزاد کشمیر راجہ اکمل کے مطابق واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات جاری ہیں اور قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی

Disclaimer :
This Post is just for awareness and informational purposes only

ٹریفک پولیس اینڈ ہائی وے پیٹرولنگ پولیس کی سخت انتباہ ہیلمٹ لازمی نہیں ضروری ہے موٹر سائیکل سوار کو حادثات سے بچانا پنجا...
18/07/2026

ٹریفک پولیس اینڈ ہائی وے پیٹرولنگ پولیس کی سخت انتباہ
ہیلمٹ لازمی نہیں ضروری ہے موٹر سائیکل سوار کو
حادثات سے بچانا پنجاب پولیس کی اولین ترجیح
City Traffic Police Sargodha

Address

Punjab
Bhera
0000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bhera information posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share