Explore The World

Explore The World Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Explore The World, Chak No 327Gb, punjab.

31/01/2026
16/11/2025

عرصہ گزر گیا ہے، کوئی رابطہ نہیں
رہتا مگر ہے دل میں وہ، عرصہ دراز سے ❣️

16/11/2025

آپ سے بہتر بھی اگر میسر ہوۓ ___!!
ہم پھر بھی آپ کا انتخاب کریں گے ___!! 🤍

16/11/2025

“مصیبتیں زندگی کا حصہ ہیں—اگر یہ نہ آئیں تو انسان کو اپنوں میں چھپے سانپوں کا کیسے پتا چلے گا؟

17/09/2025

ڈاکٹرز بھائ رہنمائ فرمائیں یہ جو ویکسین آئ ہوئ ہے بچیوں کو لگانے کے لیے HPV سے بچاؤ کی لگوانی چائیے یا نہی

پاکستان میں ہر کاروبار کی ناکامی کے پیچھے لوگوں کا شاہانہ طرزِ زندگی ہے۔ ساری دنیا میں لوگ پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے ک...
10/09/2025

پاکستان میں ہر کاروبار کی ناکامی کے پیچھے لوگوں کا شاہانہ طرزِ زندگی ہے۔ ساری دنیا میں لوگ پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے کو ترجیح دیتے ہیں، لیکن پاکستانی اپنی ذاتی گاڑی کو زیادہ پسند کرتے ہیں۔ باقی دنیا میں ہر فرد خود کام کرتا ہے، مگر پاکستان میں ایک بندہ کام کرتا ہے اور پانچ صرف کھاتے ہیں۔

دنیا کے بیشتر ممالک میں لوگ چھوٹے چھوٹے گھروں یا اپارٹمنٹس میں رہنا پسند کرتے ہیں، لیکن پاکستان میں لوگ ریل گاڑی جتنے بڑے گھر بنانے کے شوق میں ساری زندگی کی جمع پونجی ختم کر دیتے ہیں۔ دنیا میں شادی اور دیگر رسومات اتنی سادہ ہوتی ہیں کہ ان پر ایک مہینے کی تنخواہ بھی خرچ نہیں ہوتی، لیکن پاکستان میں لوگ شادی اور رسومات کے لیے اتنا خرچ کرتے ہیں کہ بعض اوقات گردہ تک بیچنے پر مجبور ہو جاتے ہیں، صرف دکھاوا کرنے کے لیے۔

باقی دنیا میں لوگ سادہ خوراک کھاتے ہیں تاکہ صحت مند اور ہلکے پھلکے رہیں، مگر پاکستان میں زیادہ تر لوگ سارا پیسہ کھانے پر خرچ کرتے ہیں اور پھر بیماری کی صورت میں ڈاکٹروں کو دیتے ہیں۔ بھاری خوراک جسم کے لیے نقصان دہ ہے، اس لیے وہ صحت کو برباد کر دیتی ہے۔
۔
ہم پاکستان کو برا بھلا ضرور کہتے ہیں، لیکن یہ نہیں سوچتے کہ اس ملک میں رہنے کے لیے ہم خود کیا ٹھیک کام کر رہے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ ہمارا ملک اب بھی بہتر ہے، ورنہ ہم جیسے لوگ جو مغل بادشاہوں کے اب بھی پیروکار ہیں مزید کوئی بھی ملک برداشت نہ کرتے ۔۔

آج غور کرلو ۔۔ 🙏قرآن مجید  اور سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم نے بہت پہلے ھی‏ بتا دیا تھا ۔۔سائنس کا انکشاف یا قیامت کی ...
10/09/2025

آج غور کرلو ۔۔ 🙏
قرآن مجید اور سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم نے بہت پہلے ھی‏ بتا دیا تھا ۔۔
سائنس کا انکشاف یا قیامت کی ایک جھلک؟

زمین کا اندرونی نظام …

ناسا کے ایک ماہر ماحولیات نے حال ہی میں ایک ایسی لرزہ خیز رپورٹ جاری کی ہے جس نے دنیا بھر کے سائنسی حلقوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق زمین کی گہرائیوں میں، تقریباً 200 کلومیٹر نیچے، ایک پراسرار تبدیلی وقوع پذیر ہو رہی ہے۔
‏دس سال پہلے تک زمین کے نیچے موجود لاوے کا اوسط حجم 130 کلومیٹر کی گہرائی پر تھا، مگر اب یہ بڑھ کر 160 کلومیٹر تک آ گیا ہے۔ بظاہر یہ صرف ایک سائنسی عدد ہے، لیکن حقیقت میں یہ زمین کے اندر ایک بڑے المیے کی علامت ہے۔

سائنس دانوں کے مطابق زمین کی پرتیں غیر متوقع حد تک حرکت کر رہی ہیں،
‏جس کے اثرات ہم زلزلوں، آتش فشانی دھماکوں اور سمندری طوفانوں کی شکل میں دیکھ رہے ہیں۔ سب سے ہولناک پہلو یہ ہے کہ زمین کے مرکز میں موجود لاوا اپنی گردش کی سمت بدل رہا ہے، اور اس تبدیلی کے اثرات براہِ راست زمین کے مقناطیسی نظام پر پڑ رہے ہیں۔ سائنس کے مطابق یہ ممکن ہے کہ نارتھ اور ساؤتھ پولز اپنی جگہیں بدل لیں۔
‏اگر ایسا ہوا تو زمین کا موسم، نظامِ حیات اور انسانوں کی بقا ایک نئے امتحان میں پڑ جائے گی۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر یہی رفتار جاری رہی تو 2030 تک لاوا زمین کی سطح سے صرف 10 کلومیٹر نیچے آ جائے گا، اور اس کے بعد زمین کا درجہ حرارت 65 ڈگری سیلسیس تک پہنچ سکتا ہے۔ ایسی صورت میں زندگی کا وجود آگ کی لپیٹ میں آ سکتا ہے۔
‏لیکن سوال یہ ہے کہ کیا یہ سب صرف سائنس کی پیشن گوئی ہے؟
یا یہ قرآن و حدیث میں بیان کی گئی اُن نشانیوں میں سے ایک ہے جو قیامت سے پہلے ظاہر ہوں گی؟

اللہ تعالیٰ قرآن میں فرماتے ہیں:

" اِذَا زُلْزِلَتِ الْاَرْضُ زِلْزَالَهَا ۙ وَ اَخْرَجَتِ الْاَرْضُ اَثْقَالَهَا "
(سورۃ الزلزال: 1-2)
‏"جب زمین اپنی پوری شدت کے ساتھ ہلا دی جائے گی اور اپنے بوجھ باہر نکال پھینکے گی۔"

یہی منظرنامہ ہمیں آج سائنسی رپورٹوں میں دکھائی دے رہا ہے، گویا زمین اپنے اندر کے راز باہر نکالنے کو ہے۔

احادیث میں بھی قیامت کی بڑی نشانیوں میں زلزلوں، زمین کے دھنسنے اور آسمانی و زمینی تبدیلیوں کا ذکر ہے۔
‏رسول اللّٰہ ﷺ نے فرمایا:
"قیامت اس وقت تک قائم نہ ہوگی جب تک زلزلوں کی کثرت نہ ہو جائے۔"
(بخاری)

کیا یہ زمین کے اندر لاوے کی حرکت اور قطبین کی تبدیلی انہی نشانیوں کی ایک جھلک ہے؟
سائنس کہتی ہے کہ یہ سب ایک قدرتی عمل ہے، لیکن ایمان کہتا ہے کہ یہ اللّٰہ تعالیٰ کی طرف سے ایک تنبیہ ہے۔
‏انسان اپنی ترقی اور ٹیکنالوجی پر فخر کرتا ہے، مگر حقیقت یہ ہے کہ ایک لمحے میں زمین کی ایک ہلچل سب کچھ ختم کر سکتی ہے۔

ہمیں سوچنا ہوگا کہ ہم نے زمین کے ساتھ کیا سلوک کیا؟ کیا ہم اپنی حرص اور ظلم کے ذریعے خود اپنے انجام کو قریب لا رہے ہیں؟

آخر میں سوال یہ ہے:

کیا یہ سب آنے والی قیامت کی تیاری ہے، یا پھر انسانیت کو توبہ اور رجوع کی آخری مہلت دی جا رہی ہے؟
آخر میں التماس ھے کہہ ایک بار درودشریف پڑھ لیں ۔۔

یاد رکھو کہ آج کا زمانہ بس بدل ہی نہیں رہا بلکہ دوڑ لگا رہا ہےاور اسکول کی دیواروں کے پیچھے وہی پرانے سبق گونج رہے ہیںتم...
08/08/2025

یاد رکھو کہ آج کا زمانہ بس بدل ہی نہیں رہا بلکہ دوڑ لگا رہا ہے
اور اسکول کی دیواروں کے پیچھے وہی پرانے سبق گونج رہے ہیں

تم ہر دن اسکول جاتے ہو ریاضی پڑھتے ہو سائنس کے اصول رٹتے ہو اور تم سے کہا جاتا ہے کہ یہی تمہیں ایک اچھی نوکری اور مستقبل دے گا
لیکن تمہیں ایک کڑوی سچائی جاننی ہوگی
دنیا بہت آگے نکل چکی ہے اور وہ نوکریاں جن کے لیے تمہیں تیار کیا جا رہا ہے وہ شاید ویسی ہوں ہی نہ جیسی تم سوچ رہے ہو

مسئلہ یہ نہیں کہ تم کچھ غلط سیکھ رہے ہو
بلکہ مسئلہ یہ ہے کہ تم جس رفتار سے سیکھ رہے ہو
دنیا اس سے کئی گنا تیز بدل رہی ہے

آج مصنوعی ذہانت نے بہت سے پیشے بدل دیے ہیں
ڈیٹا اینالسز ہو
کانٹینٹ رائٹنگ ہو
کسٹمر سروس ہو
یہ سب کام آج مشینیں انسانوں سے بہتر اور سستے میں کر رہی ہیں
یہاں تک کہ محاسبہ اور قانونی مدد جیسے پیچیدہ کاموں میں بھی اے آئی نے ہاتھ ڈال دیا ہے

تو سوال یہ ہے
کیا تم ایک ایسی دنیا کے لیے تیاری کر رہے ہو جو اب ہے ہی نہیں؟
کیا تم ایک ایسی فیکٹری کے لیے ٹرینڈ ہو رہے ہو جو بند ہو چکی ہے؟

مستقبل کا دروازہ صرف اس کے لیے کھلے گا جو سوچ سکتا ہو
نہ کہ جو یاد رکھتا ہو

جس میں یہ صلاحیت ہو کہ وہ مشینوں سے مختلف سوال سوچ سکے
ایسے راستے تلاش کرے جو ابھی موجود نہیں
اور جو سیکھنے کی رفتار میں کسی بھی مشین سے آگے نکل جائے

اب تمہارا اصل امتحان نمبروں میں نہیں
بلکہ ذہن کے دائرے میں ہے
اب وہی جیتے گا جو نئی بات سوچ سکے
نئی راہ بنا سکے
اور اپنی انسانی خوبیوں کو مشینوں سے بہتر استعمال کر سکے

یہی وہ فیلڈ ہے
جہاں کوئی اے آئی تم سے آگے نہیں نکل سکتی

#

Address

Chak No 327Gb
Punjab
35010

Telephone

03157800024

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Explore The World posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Explore The World:

Share