Sargodha Fast News

  • Home
  • Sargodha Fast News

Sargodha Fast News Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Sargodha Fast News, Sargodha, .

سرگودھا کا سب سے بڑا پلیٹ فارم،
برا دیکھو تو، اسے ہاتھ سے روکو
ہاتھ سے نہیں روک سکتے ،تو زبان سے روکو
زبان سے نہیں روک سکتے ،تو دل میں برا جانو
آپ کی آواز، سرگودھا کی پہچان! 🏙️🔥
اہم خبر یا مسئلہ انباکس کریں

14/08/2026

سرگودھا: پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی کے سلسلہ میں کنٹونمنٹ بورڈ سرگودھا کے زیر اہتمام یومِ آزادی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پرچم کشائی اور کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی اس موقع پر ملکی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں

سرگودھا منعقدہ یومِ آزادی کی تقریب میں کنٹونمنٹ بورڈ کے افسران، ملازمین اور شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی اس موقع پر پرچم کشائی کی گئی اور یوم آزادی کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ای او کنٹونمنٹ بورڈ سید ارسلان حیدر ہاشمی نے کہا کہ 14 اگست تجدیدِ عہد کا دن ہے، یہ دن ہمیں اپنے اسلاف کی لازوال قربانیوں، جدوجہد اور عزم کی یاد دلاتا ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم قومی یکجہتی، اخوت، برداشت اور محنت کو اپنا شعار بنا کر پاکستان کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
تقریب کے اختتام پر شرکاء نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اور ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں

14/08/2026

سرگودھا: ستھرا پنجاب ڈمپر کی خوفناک ٹکر، ایک نوجوان، دو افراد شدید زخمی ہوگئے

سرگودھا:حادثہ 3 پلہ روڈ، 38 چک شمالی کے قریب پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل پر سوار تین افراد سامنے سے آنے والے ستھرا پنجاب ڈمپر کی زد میں آ گئے۔

سرگودھا:عینی شاہدین کے مطابق تصادم اس قدر شدید تھا کہ موٹر سائیکل مکمل طور پر تباہ ہو گئی جبکہ ایک نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

سرگودھا:اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی۔

سرگودھا: ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا۔

سرگودھا:حادثے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت تاحال نہ ہو سکی

سرگودھا: حادثے ستھرا پنجاب کے ڈمپر نمبری AB 254 کے اور موٹر سائیکل کے ٹکرانے سے پیش آیا،زرائع

سرگودھا:پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعے کی تحقیقات اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا

رپورٹ ملک فضل جنرل سیکرٹری پروفیشنل یونین آف جرنلسٹ سرگودھا ڈویژن
03007075742

😢 غربت نہیں، رشتوں کی بے حسی زیادہ تکلیف دیتی ہے...سرگودھا نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف  کارڈیالوجی ہسپتال میں ایک محنت کش شخص...
13/08/2026

😢 غربت نہیں، رشتوں کی بے حسی زیادہ تکلیف دیتی ہے...

سرگودھا نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہسپتال میں ایک محنت کش شخص ہارٹ اٹیک کے باعث زیرِ علاج ہے۔ زندگی بھر اپنے گھر والوں کے لیے محنت کرتا رہا، قرضے اٹھاتا رہا، مگر آج جب اسے اپنوں کی ضرورت ہے تو وہ تنہا پڑا ہے۔ بیوی نے آنے سے انکار کر دیا، بہن نے آگے بڑھ کر ذمہ داری نبھائی، لیکن ابھی بھی وہ ہسپتال میں بے یار و مددگار موجود ہے۔

جیب میں صرف 100 روپے ہیں جبکہ سر پر لاکھوں کا قرضہ ہے۔ سٹنٹ لگنے کے بعد اب وہ پہلے کی طرح محنت مزدوری بھی نہیں کر سکے گا۔

آئیے انسانیت کا ہاتھ تھامیں۔ اگر ہم سب تھوڑی تھوڑی مدد بھی کریں تو اس شخص کا قرض کم ہو سکتا ہے اور وہ مجبوری و غلامی کی زندگی سے نکل سکتا ہے۔
کوئی دوست اگر اس غریب فیملی کی مدد کرنا چاہئے تو انکا یہ جائز کیش نمبر ھے 03081598632
🙏 اس پوسٹ کو شیئر کریں، کمنٹ کریں اور اپنے اردگرد کے لوگوں تک یہ پیغام پہنچائیں۔ شاید آپ کی معمولی سی مدد کسی کی پوری زندگی بدل دے۔
انسانیت زندہ ہے، بس اسے جگانے کی ضرورت ہے۔

سڑکیں بحال ۔۔ پنجاب خوشحال ✨🛣️سوہنے پنڈ، سوہنیاں راہواں!سرگودھا میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن اور صوبائی وز...
13/08/2026

سڑکیں بحال ۔۔ پنجاب خوشحال ✨🛣️
سوہنے پنڈ، سوہنیاں راہواں!

سرگودھا میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن اور صوبائی وزیر مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کی نگرانی میں سڑکوں کی تعمیر و بحالی کے متعدد منصوبوں پر تیزی سے کام جاری
تحصیل سلانوالی میں بڑانہ روڈ کی تعمیر مکمل، سڑک کی تکمیل سے 139 چک جنوبی سمیت درجنوں دیہی علاقوں کے رہائشیوں کو بہتر اور محفوظ سفری سہولیات میسر آ گئی ہیں۔ سڑک کی تکمیل سے مقامی آبادی کے لیے آمدورفت میں آسانی پیدا ہونے کے ساتھ ساتھ تجارتی اور معاشی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملنے کی توقع ہے۔

سرگودھا محکمہ ہائی وے کے مطابق منصوبے کی تکمیل عوام کو معیاری سفری سہولیات کی فراہمی اور دیہی علاقوں کو مرکزی شاہراہوں سے بہتر طور پر منسلک کرنے کی حکومتی پالیسی کا حصہ ہے۔ سڑک کی تعمیر کے ساتھ بیوٹیفکیشن پروگرام کے تحت مون سون شجرکاری مہم بھی جاری رکھی گئی، جس کے دوران روڈ کے اطراف سرسبز و شاداب پودے لگائے گئے تاکہ ماحول کو بہتر بنانے اور علاقے کے حسن میں اضافہ کیا جا سکے۔

جدید اور معیاری انفراسٹرکچر کی فراہمی کے ذریعے عوام کو بہتر سفری سہولیات مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ علاقائی ترقی اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

علاقہ مکینوں نے سڑک کی تکمیل کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے علاقے کی ترقی کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ایسے ترقیاتی منصوبے مستقبل میں بھی جاری رہیں گے۔

ڈپٹی کمشنر سرگودھا کی ہدایات پر واسا متحرک، نکاسی آب اور سیوریج مسائل کے حل کے لیے بھرپور اقداماتسرگودھا: ڈپٹی کمشنر سرگ...
13/08/2026

ڈپٹی کمشنر سرگودھا کی ہدایات پر واسا متحرک، نکاسی آب اور سیوریج مسائل کے حل کے لیے بھرپور اقدامات

سرگودھا: ڈپٹی کمشنر سرگودھا حسین احمد رضا چوہدری کی ہدایات اور ایم ڈی واسا راؤ ابوبکر عمران کی زیر نگرانی واسا کا فیلڈ عملہ شہر بھر میں نکاسی آب، سیوریج مسائل اور دیگر شہری سہولیات کی بہتری کے لیے متحرک ہے۔

سرگودھا کے شہریوں کو صاف ستھرا اور بہتر ماحول فراہم کرنے کے لیے واسا کی ٹیمیں مختلف رہائشی علاقوں میں مسلسل کام کر رہی ہیں۔

واسا حکام کے مطابق شہر کے مختلف مقامات پر سیوریج لائنوں کی صفائی، بند نالوں کی بحالی، گندے پانی کے اخراج اور نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے خصوصی آپریشن جاری ہے۔

فیلڈ اسٹاف جدید مشینری اور افرادی قوت کے ذریعے شکایات کے فوری ازالے کو یقینی بنا رہا ہے تاکہ شہریوں کو درپیش مسائل کم سے کم وقت میں حل کیے جا سکیں۔

ایم ڈی واسا راؤ ابوبکر عمران نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر سرگودھا کی ہدایات کے مطابق شہریوں کو بہترین میونسپل سہولیات کی فراہمی واسا کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب اور سیوریج کے نظام کی بہتری کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور فیلڈ ٹیمیں دن رات خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ "واسا شہریوں کو صاف، صحت مند اور خوشگوار ماحول فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہا ہے۔ شکایات کے بروقت ازالے اور سیوریج مسائل کے مستقل حل کے لیے مربوط حکمت عملی کے تحت کام جاری ہے، جبکہ عوامی سہولت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔"

شہریوں نے مختلف علاقوں میں جاری صفائی اور نکاسی آب کے اقدامات کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ واسا کی جانب سے جاری یہ سرگرمیاں شہر کے ماحول کو مزید بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوں گی۔

سرگودھا: دریائے چناب  کے کنارے  ہینڈ گرنیڈ دھماکہ، 12 سالہ بچہ شدید زخمی ہوگیا، پولیس سرگودھا:طالب والا پتن کے قریب  12 ...
13/08/2026

سرگودھا: دریائے چناب کے کنارے ہینڈ گرنیڈ دھماکہ، 12 سالہ بچہ شدید زخمی ہوگیا، پولیس

سرگودھا:طالب والا پتن کے قریب 12 سالہ نعیم رضا اپنے دوستوں کے ساتھ دریا پر نہا رہا تھا، پولیس

سرگودھا: نہانے کے دوران ہینڈ گرنیڈ 12 سالہ لڑکے کے ہاتھ لگتے ہی پھٹ گیا ،پولیس

سرگودھا: زخمی بچے نعیم رضا کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس

سرگودھا: ہینڈ گرنیڈ انڈیا سے پانی کے بہاؤ کے ساتھ آنے کا خدشہ ہے ، بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پر پہنچ گیا، پولیس

سرگودھا: ہینڈ گرنیڈ دھماکہ کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے ، پولیس
رپورٹ ملک فضل سرگودھا

13/08/2026

سرگودھا واپڈا کی مبینہ غفلت نے محنت کش کو برباد کر دیا، بجلی کی تاریں گرنے سے قیمتی جانور ہلاک، بچہ کرنٹ لگنے سے زخمی

سرگودھا تحصیل کوٹ مومن: ٹبہ مراد میں زراعت آفس کے سامنے واپڈا حکام کی مبینہ غفلت ایک محنت کش خاندان پر بھاری پڑ گئی۔

گھر کے صحن سے گزرنے والی بجلی کی تاریں اچانک ٹوٹ کر نیچے آ گریں، جس کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی جانور ہلاک جبکہ دوسرا جانور زخمی ہو گیا۔ واقعے کے دوران گھر کا ایک بچہ بھی کرنٹ لگنے سے متاثر ہوا۔

متاثرہ غریب خاتون کے مطابق بجلی کی خستہ حال تاروں کے بارے میں متعدد بار متعلقہ حکام کو آگاہ کیا گیا تھا، مگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے۔ اگر فوری توجہ دی جاتی تو یہ نقصان اور انسانی جانوں کو لاحق خطرہ ٹالا جا سکتا تھا۔

واقعے کے بعد شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے واپڈا کے خلاف نعرے بازی کی اور ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

متاثرہ خاندان نے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں ہونے والے مالی نقصان کا فوری ازالہ کیا جائے اور علاقے میں لٹکتی و خستہ حال بجلی کی تاروں کو فوری طور پر تبدیل کیا جائے۔

سرگودھا سیم نالے میں ڈوبنے والی 17 سالہ لڑکی کی لاش کئی گھنٹوں بعد برآمدسرگودھا کی تحصیل بھیرہ میں سیم نالے میں ڈوب کر ل...
13/08/2026

سرگودھا سیم نالے میں ڈوبنے والی 17 سالہ لڑکی کی لاش کئی گھنٹوں بعد برآمد

سرگودھا کی تحصیل بھیرہ میں سیم نالے میں ڈوب کر لاپتہ ہونے والی 17 سالہ لڑکی کی لاش ریسکیو 1122 نے کئی گھنٹوں پر مشتمل سرچ آپریشن کے بعد تلاش کر لی۔

سرگودھا:ریاض کالونی، اسلام پور لوہکری کے قریب گچے والی نہر (سیم نالہ) میں 17 سالہ کائنات گر کر لاپتہ ہو گئی تھی،

ترجمان نے بتایا کہ سیم نالہ 8 سے 10 فٹ گہرا اور 30 سے 40 فٹ چوڑا ہے، جبکہ حالیہ بارشوں کے باعث یہ پانی سے بھرا ہوا تھا۔

سرگودھا:پانی کا بہاؤ انتہائی تیز ہونے کے ساتھ یہ نالہ آگے جا کر دریائے جہلم میں شامل ہو جاتا ہے، جس کی وجہ سے ریسکیو اہلکاروں کو سرچ آپریشن کے دوران شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

سرگودھا: لواحقین کے مطابق لڑکی کا ذہنی توازن درست نہیں تھا اور پاؤں پھسلنے کے باعث وہ سیم نالے میں جا گری، جس کے نتیجے میں وہ ڈوب گئی۔

12/08/2026

🔴 آر پی او فیصل آباد بمقابلہ ایم پی اے غضنفر چھینہ ؟؟؟

عوامی نمائندے کا استحقاق مجروح ہوا یا پولیس پر دباؤ ڈالنے کی ناکام کوشش؟؟؟

کیا منتخب نمائندہ تفتیش پر اثر انداز ہو سکتا ہے ؟؟
قانون کی حکمرانی یا سیاسی اثر و رسوخ
سئنیر صحافی انیس اکرم اور سئنیر صحافی شیخ زاہد مقبول کی گفتگو ملاحظہ فرمائیں

12/08/2026

🔴 اینٹی کرپشن سرگودھا کی بڑی کارروائی، تھانہ فیکٹری ایریا کے ASI طاہر خان گرفتار۔

🔴 ملزم کو احاطہ عدالت میں 50 ہزار روپے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔

🔴 کارروائی ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن تصور عباس بوسال کی نگرانی میں کی گئی۔

🔴 مجسٹریٹ تاثیر عمران کھوکھر کی موجودگی میں نشان زدہ نوٹ برآمد کیے گئے۔

🔴 رشوت مبینہ طور پر SHO تھانہ فیکٹری ایریا کے نام پر طلب کی جا رہی تھی۔

🔴 سائل محمد عثمان نے مبینہ بلیک میلنگ اور رشوت طلبی کے خلاف اینٹی کرپشن کو درخواست دی۔

🔴 متعلقہ مقدمے میں فریقین کے درمیان صلح ہو چکی تھی، مگر کیس مبینہ طور پر بلاوجہ زیر التوا رکھا گیا۔

🔴 اینٹی کرپشن ٹیم نے ریڈ کر کے ملزم کو موقع پر گرفتار کیا۔
🔴 ملزم کو حوالات اینٹی کرپشن سرگودھا منتقل کر دیا گیا۔
🔴 ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
🔴 تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔
🔴 SHO تھانہ فیکٹری ایریا کو بھی شاملِ تفتیش کیا جا رہا ہے۔

Address

Sargodha

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sargodha Fast News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Want your business to be the top-listed Advertising & Marketing Company?

Share