welcome friends. Special welcome for those friends which want to change the world. And always remains energetic to destroy the obstacles.
10/03/2023
Reminder:
خلافت میں مہنگائی کو کیسے ختم کریں گے || تڑپو اس نظام کے لیے 😢
09/09/2022
صرف 2 منٹ میں پائیں درود پاک کے انوکھے کمالات
26/08/2022
05/03/2022
COPIED.
اسلام علیکم .. *قہقہ درد کی شِدت میں لگا دیتے ھیں ۔۔ *زندگی!* *ہم تیری توقير بڑھا دیتے ھیں* میرے بابا کہتے تھے ایک بار اللّٰہ کی رضا میں پوری طرح داخل ہو کے دیکھو ۔ مکمل طور پر سر تسلیم خم کردو اور پھر دیکھو وہ ربّٰ ِکائنات تمہارے سارے لاڈ اُٹھاۓ گا ۔ اور تمہیں تمہاری ہی من چاہی چیز نصیب کردےگا اُس کے حکم کو ماننے کے لیئے تمہیں اپنی انا بھی مارنی پڑے گی اور اپنا نفس بھی ۔ مگر یہ آسان نہیں ہوگا ۔۔ شیطان اور نفس باربار وسوسے ڈالتے رہیں گے۔ شیطان اور نفس سے لڑنا بھی ایک جہاد ھے تم بار بار تھکو گے ۔ شیطان تمہیں اللّٰہ کی راہ پر تکاليف دے گا ۔ مگر تم ہر بار دوباره کھڑے ہوجانا۔ پھر تمہارا اجر ایک دن تمہیں شکرانے کے نوافل میں گرادے گا بس اللّٰہ پر یقین رکھو وہ ٹھیک کر دے گا ۔۔۔ آج یہ پڑھ کر میری آنکھوں میں آنسو آگئے جب اللّٰہ نے مُجھ سے پوچھا *"اَلسٔتُ بِرَبِکُّمْ"* کیا میں تمہارا ربّٰ نہیں ۔ تو میرے دل نے کہا *" بلا "* بیشک آپ ہی ھیں اس پر اللّٰہ نے بڑے لاڈ سے کہا *فَاَیٔنَ تَذْھَبُوْنَ* " تو پھر کدھر جارھے ہو مجھے چھوڑ کر ۔۔ کیا دُنیا کی کوئی چیز یا انسان تمہیں مجھ سے زیادہ محبت دے سکتا ھے ۔۔ دوستو کل پھر جمعہ کی رونقیں دیکھنے کو ملیں جو کہ بہت خوبصورت ہوتی ہیں۔ ایسا لگتا ھے ہر گلی ہر سڑک صاف ستھری ہو گئی ہو ۔ پچھلے دنوں بارش کے ہونے سے ایسا لگ رہاتھا جیسے ساری فضا نے غسل کیا ہوا ہو ہر سمت وضو سے ہو۔ اجلا اجلا سا دھلا دھلا سا سماں اور لغویات سے پرہیز کرتا ہوا شہر بھر کا مسجد جیسا منظر۔ میں نے کل کُچھ گھر کا تھوڑا سا سامان لینا تھا اور میں گولائی کمیٹی سے گزرتا ہوا ۔ تقریباً ایک بجے کے قریب جارہا تھا گاڑیوں کی حرکت اور ٹریفک بہت کم نظر آ رہی تھیں۔ بس لوگ نظر آرھے تھے دو دو چار چار پانچ پانچ کی ٹولیوں میں کسی گلی کسی موڑ سے نکلتے ہوئے۔ زیادہ تر نوجوان اور ادھیڑ عمر کے لوگ۔ سفید مائع لگے کپڑوں میں ملبوس ہلکے اور خوبصورت رنگوں کی پینٹس شرٹس پہنے۔ خط بنوائے داڑھیاں ترشوائے شیو یا کٹنگ کروائے خوبصورت صاف ستھرے چہرے وضو اور نماز کی تازگی ماتھوں اور گالوں پر سجائے ہلکے پھلکے سلیپر سینڈل یا کھلی ایڑھی کے کوئی دوسرے جوتے پہنے پائنچے ٹخنوں سے اوپر اور پینٹوں کے پائنچے فولڈ کیئے ہوئے ہنستے مسکراتے مسجد میں داخل ہوتے یا مساجد سے نکل کر دوبارہ اپنے کاروباری مراکز کی طرف جاتے ہوئے یا کسی جوس برگر سینڈوچ کی دکان پر ریفریشمنٹ لیتے ہوئے اور اکثر کسی روڈ سائیڈ پر پھلوں کی رہڑیوں کا رخ کرتے ہوئے کیسا خوبصورت لگ رہاتھا یہ سارا منظر کیسے خوبصورت لگ رھے تھے یہ سارے لوگ۔ حضور صلی اللّٰہ علیہ و آلہ وسلم کی امت مبارکہ کے خوبصورت لوگ کہیں دس منٹ پہلے والی مسجد سے نکلتے ہوئے اور کہیں دس منٹ بعد والی مسجد کا رخ کرتے ہوئے کچھ سروں پر رومال باندھے اور کچھ باقاعدہ ٹوپیاں پہنےہر کوئی مقدور بھر انتظام کے ساتھ۔میں اپنا سامان لینے کے لیئے ایک دکان کا رخ کیئے جارہا تھا۔ میں گلیوں، سڑکوں اور چوکوں پر منظر ہی کوئی اور دیکھ رہا تھا۔ فضا ہی کوئی اور دیکھ رہا تھا۔ جمعہ تو جیسے ہر چیز کو مطہر اور منزہ کر دیتا ہو۔ کم کم ٹریفک، اور وہ بھی بڑی ڈسپلنڈ۔ روزانہ کی ٹریفک سے مختلف۔ روزانہ کی ٹریفک زیادہ ہوتی ھے، لیکن رونق ایسی نہیں ہوتی خوشی ایسی نہیں ہوتی چہروں پر ۔ میں جس سڑک یا گلی کے موڑ پر گزرتا کسی جانب سے خطبہ کی آواز آ رہی تھیں یا تقریر کی۔ گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں پارک ہو رہی تھیں یا ہو چُکی تھیں۔ کچھ لوگ تھوڑی تھوڑی سی جلدی کرتے ہوئے مسجد میں داخل ہو رھے تھے، اور کچھ وقار کے ساتھ۔2۔ 3 بلاک 6 بلاک 10 اور9 بلاک ۔ کیسی خوبصورت فضا تھی ان علاقوں میں جمعہ کی۔ میں ایک دکان پر گیا وہ دکان کو بند کر رہا تھاباہر اور وہ کہنےلگا سر جلدی بتایئے، کیا لینا ھے میں نے جمعہ نماز پڑھنے جاناھے یا کچھ دیر بعد آیئے گا۔ میں نے بھی نماز پڑھنی تھی۔ پھر میرے بڑھاپے کا خیال کر کے مجھے کُرسی پر بیٹھنے دیا۔ اور جلدی سے مطلوبہ سامان پیک کر دیا مجھے بہت اچھا لگا۔ میں بھی جلدی سےوہاں سے چل پڑا۔ مجھے اپنے اندر تِلاوتوں کی آواز گونج محسوس ہو رہی تھی مجھے یہ کسی نعمت سے کم شمار نہیں ہو رہی تھیں ۔ میں رونقوں اور برکتوں کے اس سارے عمل کی خوبصورتی میں کھو گیا تھا۔ میں بار بار سوچوتا رہا یہ قوم بہت اچھی ھے بہت نیک ھے۔ حضور صلی اللّٰہ علیہ و آلہ وسلم کی اُمت آج بھی دنیا کی بہترین قوم ھے۔ میں سوچ رہا تھا کاش یہ ایک دوسرے کو برا بھلا کہنا چھوڑ دیں۔ کاش یہ ایک دوسرے کی خوبیاں دیکھنے لگیں۔ ایک دوسرے سے بڑی عزت و احترام سے پیش آئیں اور میں اپنے گھر کا سامان جلدی سے لے کر نکل آؤں باہر جمعہ کی خوبصورتی ابھی اپنے عروج پر تھی مسجدوں سے نکلتے ہوئے لوگوں کا منظر بہت خوبصورت ہوتا ھے۔ بہت خوبصورت۔ آپ کبھی مسجد کے سامنے کھڑے ہو کر لوگوں کو نماز کے لیئے داخل ہوتے اور نکلتے دیکھیں تو آپ کا دل محبت سے بھر جائے۔ آپ اسلام کے حسن وخوبصورتی کی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں۔ اب تک جمعہ کی رونقین میرے دل و دماغ پر طاری ہو چکی تھیں میرے اندر اُتر چکی تھیں، میرے سمع و بصر میں سماچکی تھیں۔ میں سوچ رہا تھا کہ اسی طرح آہستہ آہستہ گاڑی چلاتا سڑکوں اور گلیوں سے گزرتا رہوں اسی طرح تقریروں خطبوں اذانوں اور تلاوتوں کی آوازیں میری روح کو مہکاتی رہیں اور اسی طرح وقت گزرتا رھے صاف ستھرا اور نہایا ہوا۔
کیسا خوش قسمت محسوس ہوتا ھے اس سارے منظر کو دیکھنا یا اس کا حصہ بننا۔
اللہ تعالیٰ ہم سب مسلمانوں کو جمعہ کی برکتیں سمیٹنے کی سعادت نصیب فرمائے،۔ اَمِين يَا رَبَّ الْعَالَمِيْن۔۔اسلامی مہینہ شعبان المعظم کا چاند طلوع ہو گیا ھے سب یہ دعا پڑھ لیں ۔۔ حضرت طلحہ بن عبیداللہ رضی اللّٰہ عنہ سے روایت ھے کہ محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم جب نیا چاند دیکھتے تو یہ دعا پڑھتے
*اَللّٰھمَّ اَھِلَّهُ عَلَیْنَا بِالْاَمْنِ وَ الْایْمَانِ* *وَ السَّلَامَهٍ وَالْاِسْلَامِ رَبِّیْ وَ رَبُّکَ اللّٰہ*
اے اللّٰہ ! یہ چاند ہم پر امن اور ایمان اور سلامتی اور اسلام کے ساتھ طلوع کیجیے (اے چاند) تیرا اور میرا ربّٰ اللّٰہ ھے۔ اور یہ کتنا خوبصورت احساس ھے کہ ہم اللّٰہ تعالیٰ سے اپنے دل کی بات کرتے ھیں اور وہ پہلے سے ہی سب جانتاھے لیکن پھر بھی ہمیں سُننا چاہتا ھے۔ *ماہِ شعبان کی نئی صبح مبارک ھو* آیئے ایک نئی صبح کا آغاز اللّٰہ پاک کے بابرکت نام سے کرتے ھیں جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ھے یا اللّٰه ربّٰ ُ العزت تو ہماری آج کی اس پرسکون اور مبارک صبح کے ابهرتے ہوئے سورج کو ہم سب کے خاندانوں کے لیئے صحت کاملہ رحمتوں برکتوں کامیابیوں خوشیوں اور خوشخبریوں کى نويد بنا دے اور ہمیں اپنے شکر گزار بندوں میں شامل فرما۔اے اللّٰه ہماری دعا اپنے رحم و کرم سے قبول فرما اور ہمیشہ ہمیں اپنے پیارے محبوب ﷺ پر دردو سلام پڑھنے کی توفیق عطاء فرماء ۔آمین یارب العالمین۔
اَلَّهُمَّ صَلِّ عَلَى ُمحَمَّدِ ُّوعَلَى اَلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى اِبْرَاهِيْمَ وَعَلَى اَلِ ابْرَاهِيْمَ اِنَّكَ حَمِيْدُ مَجِيِد
اَلَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمّدِ ٌوعَلَى اَلِ مُحَمّدٍ كَمَابَارَكْتَ عَلَى اِبْرَاهِيْمَ وَعَلَى اَلِ اِبْرَاهِيْمَ اِنَّكَ حَمِيُد مَّجِيد
Be the first to know and let us send you an email when Role Models World posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.