08/05/2026
اوجھڑی (Beef Tripe) اپنی مخصوص رنگت، منفرد ذائقے اور اعلیٰ غذائی افادیت کی وجہ سے دنیا بھر کے دسترخوانوں پر ایک خاص مقام رکھتی ہے۔ مختلف ثقافتوں میں اسے روایتی پکوانوں کا لازمی حصہ سمجھا جاتا ہے۔
زیرِ نظر تصویر میں اوجھڑی پر ایک لیبل لگا ہے، لیبل پر موجود بار کوڈ اور قیمت سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ آسٹریلوی مارکیٹ کے اعداد و شمار ہیں۔
پروڈکٹ : گائے کی اوجھڑی (Beef Tripe)
وزن: 0.435 کلو گرام (تقریباً آدھا کلو)
فی کلو قیمت: 23.99 آسٹریلوی ڈالر
کل قیمت: 10.44 آسٹریلوی ڈالر
تاریخِ پیکنگ: 15 مئی 2025
ڈالر کی موجودہ قیمت کے حساب سے یہ اوجھڑی تقریباً 4,774 روپے فی کلو بنتی ہے۔ اس کے برعکس پاکستان میں یہ 600 سے 900 روپے فی کلو میں دستیاب ہے، مطلب پاکستان میں اوجھڑی عالمی مارکیٹ کے مقابلے میں 5 گنا سستی مل رہی ہے۔
مگر پاکستان میں اسے صاف کرنے کے لیے خاصی مشقت کرنی پڑتی ہے۔ کچھ بڑے سپرسٹورز پر یہ صاف شدہ حالت میں 1,000 روپے تک دستیاب ہوتی ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹوں میں یہ ہمیشہ Ready to cook یعنی مکمل صاف شدہ حالت میں ملتی ہے، جس کی وجہ سے اس کی قیمت بھی زیادہ ہوتی ہے۔
اوجھڑی میں اعلیٰ پروٹین ہوتی ہے جو پٹھوں کی مضبوطی اور جسمانی نشوونما کے لیے پروٹین کا بہترین ذریعہ ہے۔
اس میں وٹامن بی 12 ہوتی ہے جو خون کی کمی (Anemia) دور کرنے اور اعصابی صحت کے لیے اس میں موجود وٹامن بی 12 انتہائی مفید ہے۔
اس میں چکنائی و کیلوریز کم ہوتے ہیں جو وزن کم کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے یہ سرخ گوشت کا ایک بہترین متبادل ہے کیونکہ اس میں چکنائی بہت کم ہوتی ہے۔
اس میں موجود زنک اور سیلینیم جیسے معدنیات جسم کے دفاعی نظام کو مضبوط بناتے ہیں۔
قدیم طبی روایات کے مطابق اوجھڑی کا استعمال انسانی معدے اور ہاضمے کی صحت کے لیے معاون سمجھا جاتا ہے۔