20/05/2025
یوٹیوب چینل بنانے کے بعد آپ ایک ایسی غلطی کرتے ہیں شاید اس کا آپ کو علم نہ ہو جس کی وجہ سے زیرو ویوز پرابلم کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
عموماً ہم چینل بناتے ہی اس پر ویڈیوز اپلوڈ کرنا سٹارٹ کردیتے ہیں کیونکہ ہمارے مائنڈ میں یہ بات بیٹھ چکی ہوتی ہے کہ ہم نے جلد سے جلد ارننگ کرنی ہے اور ڈھیر سارے ڈالرز کمانے ہیں۔
کم از کم ایک چینل کو کامیاب کرنے کے لیے ہمیں چھ ماہ درکار ہوتے ہیں اور اس سے کم وقت بھی لگ سکتا ہے اور زیادہ وقت بھی لگ سکتا ہے لیکن ہم کامیاب تب ہوتے ہیں جب ہم ایک پراپر سٹریٹجٹی اپناتے ہیں۔
• اگر آپ زیرو ویوز ایشو کا سامنا نہیں کرنا چاہتے تو آپ میرا بتایا گیا فارمولا اپلائی کریں انشاءاللہ اپ کو ویوز پرابلم نہیں آئے گی۔
✅نمبر ون: کبھی بھی چینل بناتے ہی ویڈیوز اپلوڈ نہیں کرنیں، کم از کم پانچ سے چھ دن آپ نے چینل بنانے کے بعد سکرولنگ کرنی ہے اور اپنی نش سے ریلیٹڈ ویڈیوز کو واچ کرنا ہے اور چینلز کو سبسکرائب کرنا ہے۔
•اس سے آپ کے چینل کی سرچ ہسٹری build ہوگی اور ریچ میں اضافہ ہوگا۔
•سرچ ہسٹری بنانے کے بعد جب آپ ویڈیوز اپلوڈ کرنا سٹارٹ کریں گے پھر یوٹیوب آپ کی ویڈیوز کو بوسٹ کرے گا اور ان لوگوں کو ریکومنڈ کرے گا جو ال ریڈی اپ کے ٹاپکس سے ریلیٹڈ ویڈیوز کو واچ کرنا پسند کرتے ہوں گے۔
✅نمبر 2 : کبھی بھی ایک جی میل پر اور ایک آئی پی پر بہت سارے چینل کریٹ نہیں کرنے جب آپ ایک ہی جی میل اور ایک ہی آئی پی پر ملٹی پل چینلز کریٹ کرتے ہیں تو تب بھی زیرو ویوز ایشو کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ آپ کی آئی پی پہلے سے ہی رسٹرکٹڈ ہوچکی ہوتی ہے۔
چند تجاویز:
✅ تعداد سے زیادہ کوالٹی پر فوکس کریں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ ڈیلی 5 ویڈیو اپلوڈ کرتے ہیں یا 10 کرتے ہیں۔
ہر پلیٹ فارم کوالٹی اور ویلیو ایبل کانٹینٹ کی ڈیمانڈ کرتا ہے اس لیے کوالٹی کنٹنٹ جنریٹ کریں۔
بیشک آپ دو دن بعد یا تین دن بعد ایک ویڈیو اپلوڈ کریں لیکن ویڈیو میں جان ہونی چاہیے ان شاءاللہ آپ کا چینل boom 💥 ہوجایے گا۔
اگر آپ کو یہ تحریر فایدہ مند لگی ہے تو اس کو شئیر بھی کیجئے اور کوئی سوال ہو تو کمنٹ سیکشن میں پوچھ سکتے ہیں۔