Awaz Urdu

Awaz Urdu Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Awaz Urdu, Media Agency, Al Satwa.
(1)

Awaz Urdu Digital is a domestic and international current affairs news page with the 23 years of experience in Digital media and Print media
We have worked with Top news chennals of Pakistan including 24 News, GNN News Samma News & Mnews

‏میرے گھریلو ملازم کے گاؤں میں ٹرانسفارمر کل جل گیا۔ لیسکو کے ایک پرانے مہربان ceo کو فون کیا کے کسی کو فون کریں اور مہر...
30/05/2026

‏میرے گھریلو ملازم کے گاؤں میں ٹرانسفارمر کل جل گیا۔ لیسکو کے ایک پرانے مہربان ceo کو فون کیا کے کسی کو فون کریں اور مہربانی فرمائیں ۔ ملازمین نے ٹرانسفارمر مرمت کردیا اور 80000روپے لیے اور مرمت کردیا۔ گاؤں والوں نے چندہ جمع کرکے لیسکو کے ملازمین کو ادا کردیا۔ رسید کسی نے نہیں دی۔ باقی آپ اندازہ لگا سکتے ھیں ۔ یہ حال ھے کہ ایک سابق بجلی کا وزیر سفارشی ھو اور موجودہ کابینہ کا رکن بھی ھو اسکی سفارش پہ بھی واردات سے گریز نہیں کیا جاتا۔ عام صارف کا کیا حال ھو گا۔ رقم کی باقاعدہ ادائیگی ھوئ ھے ۔ لیسکو رسید سے انکاری ھے
خواجہ آصف کی ٹویٹ

30/05/2026

حافظ آباد ضلعی انتظامیہ اور محکمہ خوراک کا مقامی رائس مل پر چھاپہ ذخیرہ کی گئی ہزاروں بوری گندم برآمد کر لی گئی پکڑی گئی گندم کو سرکاری سینٹرز پر منتقل کردیا گیا ذخیرہ کی گئی گندم مصنوعی قلت پیدا کرنے کے لئے ذخیرہ کی گئی تھی ضلعی انتظامیہ

📄 حافظ آباد سکھیکی: پاسکو افسر کے خلاف خاتون سے مبینہ جنسی زیادتی کا مقدمہ درج، ملزم فرار​حافظ آباد (نامہ نگار)تھانہ سکھ...
29/05/2026

📄 حافظ آباد سکھیکی: پاسکو افسر کے خلاف خاتون سے مبینہ جنسی زیادتی کا مقدمہ درج، ملزم فرار
​حافظ آباد (نامہ نگار)
تھانہ سکھیکی منڈی کی حدود میں پاسکو (PASCO) کے ایک مبینہ افسر رانا سمید کے خلاف گندم کی فراہمی کے بہانے ایک شادی شدہ خاتون کو بلا کر زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے متاثرہ خاتون کی تحریری درخواست پر دفعہ 376 ت پ کے تحت کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، تاہم ملزم ابھی تک پولیس کی گرفت میں نہیں آ سکا۔
​🛑 واقعے کی تفصیلات اور خاتون کا بیان
​ایف آئی آر (مقدمہ نمبر 281/26) کے مطابق، ٹھٹھہ رائیکا کی رہائشی مسمات سونیا مہر زوجہ عرفان نے پولیس کو دیے گئے اپنے بیان میں موقف اختیار کیا کہ ان کا شوہر محنت مزدوری کرتا ہے۔ گزشتہ روز انہیں ایک موبائل نمبر سے کال موصول ہوئی، جس میں کال کرنے والے شخص نے اپنا تعارف پاسکو افسر 'رانا سمید' کے نام سے کرایا۔
​ملزم نے خاتون کو جھانسا دیا کہ وہ گندم حاصل کرنے کے لیے سکھیکی مڑہ بلوچاں روڈ پر واقع 'مونا جھال' کے قریب پہنچے۔ خاتون کے مطابق جب وہ بتائے گئے وقت پر وہاں پہنچیں تو ملزم رانا سمید کار میں وہاں موجود تھا، جس نے انہیں مبینہ طور پر گندم دلوانے کے بہانے مڑہ بلوچاں روڈ گلی نمبر 1 پر واقع ایک مکان کی بیٹھک میں منتقل کر دیا۔
​🚨 زبردستی زنا اور پولیس کی کارروائی
​درخواست گزار خاتون نے الزام عائد کیا کہ بیٹھک میں لے جانے کے بعد ملزم رانا سمید نے ان کے ساتھ زبردستی زنا بالکبر کیا۔ خاتون نے موقع پر شور مچایا اور مزاحمت کی، لیکن ملزم نے ان کی ایک نہ سنی۔ واقعے کے بعد خاتون نے فوری طور پر باہر نکل کر ریسکیو 15 پر پولیس کو اطلاع دی، جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کیا۔
​⚖️ پولیس کا موقف
​تھانہ سکھیکی منڈی کے سب انسپکٹر/اے ایس آئی نثار احمد خان کے مطابق، خاتون کی مدعیت میں سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے متاثرہ خاتون کا طبی معائنہ (میڈیکل) کروا لیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ علاقے کی سماجی تنظیموں نے پاسکو افسر کے اس گھناؤنے فعل پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

حافظ آبادملہاسنگھ سکول کی بندش خاتون AEO معطل ​حافظ آباد کا "گھوسٹ" سکول؟: یا تعلیم دشمنی، بھاری خورد برد یا سیاسی پوانٹ...
29/05/2026

حافظ آبادملہاسنگھ سکول کی بندش خاتون AEO معطل
​حافظ آباد کا "گھوسٹ" سکول؟: یا تعلیم دشمنی، بھاری خورد برد یا سیاسی پوانٹ سکورنگ؟ شہریوں کے سلگتے سوال!

​حافظ آباد: (بیورو رپورٹ ) ضلع بھر میں محکمہ تعلیم کی مبینہ غفلت، کرپشن، اور تعلیمی پالیسیوں پر سول سوسائٹی، وکلاء، تاجروں اور طلباء تنظیموں نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ حافظ آباد کے علاقہ اسلام پورہ کا سکول (جس کے بارے میںچند افراد کی جانب سے کہا جاتا ہے کہ وہ کبھی فعّال ہی نہیں ہوا) کی بندش پر محکمہ سکول ایجوکیشن میں مچنے والی کھلبلی نے کئی سنگین سوالات کو جنم دے دیا ہے۔ اس مسئلے پر عوامی ردعمل میں شدت آ گئی ہے اور متعلقہ حکام سے فوری اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
​بند سکول، معطلیاں، اور فرنیچر کی پراسرار واپسی:
عوامی حلقوں کی جانب سے پہلا اور بنیادی سوال یہ اٹھایا جا رہا ہے کہ اگر ایک سکول کبھی چلا ہی نہیں اور اس میں کبھی کلاسز ہی نہیں ہوئیں، تو پھر خبریں چلنے پر اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر (AEO) کو معطل کیوں کیا گیا؟ اگر سکول غیر فعّال تھا، تو اس کی ذمہ داری کسی ایک آفیسر پر کیوں ڈالی گئی؟ مزید برآں، اگر اس سکول میں کبھی طالب علموں نے قدم بھی نہیں رکھا، تو پھر وہاں پڑا فرنیچر پراسرار طور پر واپس کیوں اٹھوا لیا گیا؟ یہ فرنیچر کب اور کس کے آرڈر پر لایا گیا تھا، اور اب اسے واپس لے جانے کا کیا مقصد ہے؟ یہ تمام عوامل اس معاملے میں کسی گہری خورد برد یا "گھوسٹ" کارروائیوں کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔
​مویشیوں کا باڑہ اور فنڈز کا بے دریغ استعمال:
سوشل میڈیا اور مقامی ذرائع پر سامنے آنے والی ویڈیوز اور تصاویرنے اس سنگین صورتحال کو مزید آشکار کیا ہے۔ سکول کی عمارت، جسے بچوں کی تعلیم کے لیے استعمال ہونا چاہیے تھا، اب مویشیوں کا باڑہ بن چکی ہے۔ وہاں مویشی بندھے ہوئے ہیں اور عمارت کو چارے کے گودام (توڑی) کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ یہ واضح نا اہلی کس کی ہے؟ اور اس قسم کی کھلی تباہی پر کارروائی کرنا کس کا کام تھا؟
​سب سے زیادہ تشویشناک بات یہ ہے کہ سکول میں واش روم تک نہیں بنے، جبکہ اطلاعات کے مطابق ان کی تعمیر کے لیے 36 لاکھ روپے کا بھاری ٹھیکہ دیا گیا تھا۔ یہ بھاری رقم کہاں گئی اور کن ٹھیکیداروں یا حکام نے اسے ہضم کیا؟ عوامی مطالبہ ہے کہ 36 لاکھ روپے کے ٹھیکے کی مکمل تحقیقات ہو اور ذمہ داروں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔
​سیاسی گیم، "تعلیم دشمنی" اور محکمہ تعلیم سے سوالات:
اس سکول کی تعمیر پچھلی حکومت میں ہوئی یا اس سے بھی پچھلی میں، لیکن اسے فعّال بنانا اور چلانا کس کی ذمہ داری تھی؟ کیا ضلع کے دیگر بند سکولوں کی طرح یہ بھی صرف سیاسی پوانٹ سکورنگ اور کریڈٹ لینے کی وجہ سے بند ہے؟ شہریوں کا الزام ہے کہ محکمہ تعلیم آخر "تعلیم دشمن" کیوں بن رہا ہے اور تعلیمی سہولیات کو فعال بنانے کے بجائے انہیں برباد کیوں کیا جا رہا ہے؟ضلع بھر سے شہریوں، سول سوسائٹیز، وکلاء، طلباء تنظیموں اور تاجر برادری نے مشترکہ طور پر ان تمام سوالات کے جوابات مانگے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ "دال میں کالا ہے یا پوری دال ہی کالی ہے"، اس کا فیصلہ شفاف تحقیقات سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ:
​AEO کی معطلی: اس معطلی کی اصل وجوہات اور اس کے پیچھے موجود حکام کو بے نقاب کیا جائے۔
​فرنیچر کی واپسی: سکول سے فرنیچر کی پراسرار واپسی کی تحقیقات ہو اور اسے دوبارہ بحال کیا جائے۔
​36 لاکھ روپے کے ٹھیکے کی تحقیقات: واش رومز نہ بننے کے باوجود ٹھیکے کی رقم کہاں گئی، اس کا حساب لیا جائے اور ذمہ دار ٹھیکیداروں اور افسران کو گرفتار کیا جائے۔
​سکول کو فعال بنانا: اس سکول (اور ضلع کے دیگر بند سکولوں) کو فوری طور پر فعال بنا کر اسے بچوں کے لیے کھولا جائے اور اسے مویشیوں کے باڑے کے طور پر استعمال کرنے پر پابندی لگائی جائے۔
​خورد برد اور نا اہلی پر کارروائی: اس پوری صورتحال کے ذمہ دار تمام افراد، چاہے وہ کسی بھی حکومت کے دور میں رہے ہوں، کے خلاف کارروائی کی جائے۔
​عوام کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بچوں کی تعلیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے اور اگر ان سوالات کے تسلی بخش جواب نہ ملے، تو وہ بھرپور احتجاج کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔



Capital Point

29/05/2026

پنجاب حکومت کی جانب سے اس عید پر صوبے بھر میں صفائی ستھرائی کے خصوصی دعوے کیے گئے اور ضلعی انتظامیہ متحرک نظر آئی۔ کیا وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات پر ہونے والی یہ کارکردگی ماضی کے مقابلے میں بہتر رہی یا اس بار بھی عوام کو شکایات کا سامنا کرنا پڑا؟
​آپ کی رائے کیا ہے؟
نیچے دیے گئے پول میں "ہاں" یا "نہیں" کمنٹ میں اپنی قیمتی رائے کا اظہار ضرور کریں۔

29/05/2026

حافظ آباد عید کے دوسرے روز بھی شہری سنت ابراہیمی کی ادائیگی میں مصروف ہیں سی ای او میونسپل کارپوریشن کہتے ہیں ستھرا پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قربانی کے جانوروں کی الائشوں کو ٹھکانے لگانے اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کئے جا رہے ہیں

Govt of PunjabMaryam Nawaz SharifPML-N PunjabPML-N South PunjabGovernment of PakistanSindh GovernmentRana Sikandar Hayat

27/05/2026

حافظ آباد ستھرا پنجاب کے حوالہ سے یہ وکلاء اساتذہ عام شہریوں کے تاثرات

*حافظ آباد*حافظ آباد کے گاؤں کڑیالہ میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں تیز رفتار سرکاری گاڑی نے سڑک کنارے چلنے وا...
26/05/2026

*حافظ آباد*
حافظ آباد کے گاؤں کڑیالہ میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں تیز رفتار سرکاری گاڑی نے سڑک کنارے چلنے والے افراد کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچی اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ دونوں جاں بحق افراد کی نعشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

25/05/2026

لیبیا سے بڑی تعداد میں پاکستانی ڈیپورٹ کر دیے گئے تمام افراد ایک ایجنٹ کے ذریعے غیر معمولی طور پر لیبیا میں داخل ہوئے جہاں پر لیبین حکام نے ان کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا تمام افراد کو بے بن غازی جیل سے رہا کر کے پاکستان رپورٹ کر دیا گیا ہے

25/05/2026

اصل سانحہ یہ نہیں کہ ایک ڈی پی اؤ کا دفتر یا ڈپٹی کمشنر کا دفتر اتنا کیوں بنا ہوا ہے
اصل سانحہ یہ ہے کہ اس عیش و عشرت پر لگنے والا ہر روپیہ قرض کا ہے، اور اس قرض کی قیمت پاکستان کی غریب عوام اپنے خون پسینے سے ادا کر رہی ہے۔
صرف دس مہینوں میں گورنمنٹ نے اندرونِ ملک سے کھربوں روپے ٹیکس اور بیرونِ ملک سے اربوں کا مزید قرض لیا۔ ان قرضوں پر سود بھی چڑھتا ہے، اور پھر یہی سود عوام سے نچوڑا جاتا ہے۔
کبھی پیٹرول مہنگا کر کے، کبھی بجلی کے بلوں میں آ-گ لگا کر، کبھی نئے ٹیکسوں اور جرمانوں کی بارش کر کے۔کبھی بنے ہوئے سکول نہیں چلاے جاتے بلکہ بند کر دیا جاتا ہے
یہ دفاتر سرکاری کم اور بادشاہوں کے محلات زیادہ لگتے ہیں، مگر ان کی ہر اینٹ کے پیچھے کسی غریب کا خالی چولہا، کسی مزدور کی ٹوٹی کمر، اور کسی باپ کی پریشان رات چھپی ہوئی ہے۔
عوام مہنگائی میں پس رہی ہے، جبکہ اقتدار کے ایوانوں میں شاہانہ زندگی کا جشن جاری ہے۔
پاکستان زندہ باد

Address

Al Satwa
00000

Telephone

+923214226655

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Awaz Urdu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Awaz Urdu:

Share

Category