Naya Pakistan نیا پاکستان

Naya Pakistan نیا پاکستان تحریک انصاف کے تمام ٹائیگر سے ریکوئسٹ کی جاتی ہے کہ اس پ

عمران خان کا جیل سے قاضی فائز عیسیٰ اور اداروں کے لیے پیغام
15/01/2024

عمران خان کا جیل سے قاضی فائز عیسیٰ اور اداروں کے لیے پیغام

15/01/2024

خوشخبری
تحریک انصاف کا پلان سی جاری !!
(1) وحدت المسلمین
(2)، شیرانی گروپ
(3)جماعت اسلامی
پاکستان تحریک انصاف کے آزاد امیدوار الیکشن جیت کر ان 03 جماعت میں کیسی جماعت میں شامل کروا کر ریزرو سیٹ حاصل کرینگی جو لگ بگ 300 کے قریب ہے
وزیرآعظم تحریک انصاف ہوگا باقی عہدوں پر ایڈجسٹ کر لینگے

Please like my page
15/01/2024

Please like my page

05/12/2023

بحیثیت ایک پاکستانی، میرے لیے اس ملک کی شان، عزت اور وقار صرف عمران خان ہے

میری اس سوچ کے پیچھے کئی برسوں پر محیط ایک پوری ہسٹری ہے جو آپ کے ساتھ شئیر کرنا چاہوں گا

بحیثیت ایک پاکستانی، میں بچپن سے ہی قومی سطح پر رونما ہونے والے ایسے متعدد واقعات دیکھتا ہوا آرہا ہوں، جنھوں نے مجھے میری قومی شناخت پر ہمیشہ شرمسار رہنے پر مجبور کیا

99 میں کارگل کا واقعہ ہوا۔ پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس وقت کا وزیراعظم بھاگا بھاگا امریکہ گیا اور ہماری تاریخ کے اوراق ایک اور سرنڈر سے داغ دار ہوئے

نہ فوج کام آئی، نہ ایٹم بم کچھ کرسکا، نہ ایف سولہ کام آئے اور نہ ہی سیاستدان

99 میں ہی، بھارت نے پاکستان کی سرحدوں کے قریب ایک پاکستان نیوی کے طیارے کو مار گرایا جس میں درجن سے زائد نیوی افسران اور جوانوں کی شہادت ہوئی

پاکستان کچھ بھی نہ کرسکا

نہ فوج کام آئی، نہ ایٹم بم کچھ کرسکا، نہ ایف سولہ کام آئے اور نہ ہی سیاستدان

مشرف کے دور میں پاکستان نے امریکہ کے سامنے بدترین سرنڈر کی کئی شرمناک مثالیں قائم کیں

مشرف دور سے شروع ہونے والے ڈرون حملے 2018 تک مسلسل جاری رہے جن میں بے شمار معصوم پاکستانی بھی نشانہ بنے

میں نے معلوم تاریخ میں کبھی ایسی ذلت نہ دیکھی کہ کوئی سپر پاور، کسی دوسرے ملک میں کئی برسوں ڈرون اسٹرائیکس کرتی رہی ہو، اس میں عام سویلینز کو نشانہ بناتی رہی ہو اور نشانہ بننے والا ملک چپ کرکے بیٹھا رہا ہو

نہ فوج کام آئی، نہ ایٹم بم کچھ کرسکا، نہ ایف سولہ کام آئے اور نہ ہی سیاستدان

2011 میں، سلالہ کے مقام پر، نیٹو فورسز نے پاکستان میں گھس کر ہمارے جوانوں کو نشانہ بنایا

پاکستان احتجاج کے سوا کچھ نہ کرسکا

2013 میں، ایک امریکی ایجنٹ جس کا نام ریمنڈ ڈیوس تھا، وہ کسی خفیہ مشن پر آپریٹ کررہا تھا کہ اسے ہمارے ایجنسی کے جوانوں نے انٹرسیپٹ کرلیا۔ ریمنڈ ڈیوس نے جیسے ہی خطرے کو محسوس کیا، اس نے دن دیہاڑے، بیچ سڑک پر گاڑی روک کر، ہمارے ایجنسی کے جوانوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔

ان میں سے ایک نوجوان کی بیوی اس قیامت کی تاب نہ لاسکی۔ وہ مقامی ہسپتال میں انصاف کی دہائیاں دیتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئی

ہماری ایٹمی ریاست اپنی ہی ایجنسیوں کے اہلکاروں کے قاتلوں کے ساتھ کیا کیا؟

اسے باعزت پاکستان سے فرار کروایا

اس عمل میں ریاست، ن لیگ اور پیپلز پارٹی باقاعدہ شامل رہیں

مجھے آج بھی نیوز چینلز پر چلنے والی وہ پریس کانفرنسز یاد ہیں جن میں پیپلز پارٹی کی رہنما فوزیہ وہاب ہاتھوں میں آئین کی کتاب لہراتے ریمنڈ ڈیوس کا دفاع کیا کرتی تھیں

بالآخر ریمنڈ ڈیوس صحیح سلامت پاکستان سے فرار کروا دیا گیا

نہ فوج کام آئی، نہ ایٹم بم کچھ کرسکا، نہ ایف سولہ کام آئے اور نہ ہی سیاستدان

2011 میں، کچھ مقامی ایجنٹوں کی مدد سے، امریکہ پاکستان کے شہر ایبٹ آباد میں گھس کر، اسامہ کے کمپاونڈ پر حملہ کرتا ہے، اور سکون سے آپریشن مکمل کرکے اسامہ کی باڈی کو وہاں سے باحفاظت لے جاتا ہے

اس شرمناک واقعے کے اگلے دن اس وقت کے صدر پاکستان جناب آصف زرداری صاحب کا امریکی اخباروں میں باقاعدہ کالم چھپتا ہے جس میں وہ اس "عظیم الشان" آپریشن پر امریکی صدر کو مبارکباد پیش کرتے ہیں

اس آپریشن سے امریکہ نے یہ پیغام دیا کہ اس کے نزدیک پاکستان کی sovereignty کی کوئی حیثیت نہیں۔ نہ ہی وہ پاکستان کی فوج پر زرہ برابر اعتماد کرنے کو تیار ہیں

یہاں بھی نہ فوج کام آئی، نہ ایٹم بم کچھ کرسکا، نہ ایف سولہ کام آئے اور نہ ہی سیاستدان

مشرف دور سے چلنے والے ڈرون حملے مارچ 2018 تک چلتے رہے۔ پاکستان ان کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لے سکا

ان تمام واقعات اور ان کے aftermaths دیکھنے کے بعد، بحیثیت ایک پاکستانی، میرے دل و دماغ میں یہ خیال بیٹھ گیا تھا کہ ہماری کوئی حیثیت، کوئی وقعت نہیں

امریکہ، نیٹو یا بھارت جب چاہے، پاکستان کی سالمیت کا مذاق اڑا سکتے ہیں، جب دل چاہے ہماری سرحدوں میں گھس عام پاکستانیوں کو قتل کرسکتے ہیں

یہ احساس ہی تباہ کن تھا

انتہائی ذلت سے بھرپور تھا

ہمارا قومی فخر ملیامیٹ ہوچکا تھا

ہم نے وہ بے توقیری اور ذلالت سہی، جو حالیہ تاریخ میں شاید ہی کسی اور قوم نے سہی ہو

اوورسیز پاکستانیوں سے پوچھیں کہ ان واقعات کے بعد، وہ دوسری اقوام خاص کر بھارتیوں کے سامنے کس قدر شرمندگی محسوس کیا کرتے تھے، کیسے منہ چھپائے پھرتے تھے

پھر تاریخ بدلنا شروع ہوئی

2018 میں عمران خان منتخب ہوا

کسی "نامعلوم" وجوہ کی بناء پر ڈرون حملے اچانک بند ہوگئے

پاکستانی امریکیوں کے ہاتھوں مرنا بند ہوگئے

2019 میں، بھارت نے پاکستانی حدود میں گھسنے کی غلطی کی تو 24 گھنٹوں کے اندر اسے ایسا دندان شکن جواب دیا گیا کہ ساری دنیا حیران رہ گئی، بھارت بھونچکا رہ گیا

غالباً 65 کے بعد پہلی بار بھارتی حدود میں گھس کر اسٹریٹیجک بمباری کی گئی اور بھارتی طیارے ٹریپ کرکے پاکستان کی فضائی حدود میں لایا گیا اور اسے کامیابی سے نشانہ بنایا گیا

بھارتی پائلٹ کو گرفتار کرنے اور اس پر تھپڑوں کی بارش کرنے کی ویڈیو جان بوجھ کر لیک کی گئی تاکہ بھارتی افواج کو یہ تھپڑ برسوں یاد رہے

یاد کیجیے وہ وقت جب بھارت نے پاکستان نیوی کا طیارہ مار گرایا جس میں میں درجن سے زائد جوان شہید ہوئے اور پاکستان کچھ بھی نہ کرسکا

اور پھر وہ وقت کہ جب 27 فروری کو بھارت کو تاریخی جواب دیا گیا

2021 میں سی اے آئی چیف کا دورہ ہوتا ہے پر عمران خان اس سے ملنے سے یہ کہہ کر انکار کردیتا ہے کہ اپنے ہم منصب سے ملو، مجھ سے نہیں

یہ وہی دورہ تھا جس میں عمران حکومت کی جانب سے، امریکی سی آئی اے کو اڈوں کے حوالے سے صاف جواب دے دیا گیا تھا پر یہ بات ابھی پردوں کے پیچھے تھی

پھر ایک مغربی صحافی کے اڈوں سے متعلق سوال کے جواب میں عمران خان absolutely not کہہ دیتا ہے

اعتراض کرنے والے اسے صرف ایک منہ زبانی بیان قرار دیتے ہیں

میں ان لوگوں کو کہتا ہوں کہ یہی "آسان" جملہ عسکری قیادت یا ن لیگ و پیپلز پارٹی کے رہنما بھی بول کر دکھادیں

ن لیگی قیادت نے تو چند ماہ پہلے ہی یہ بیان دیا تھا کہ پاکستان وینٹیلیٹر پر ہے اور اس کا پائپ امریکہ کے ہاتھ میں ہے

ان ہی لوگوں نے ہمیں بتایا کیا کہ پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم ہونا ہے ہے تو امریکہ کی جی حضوری لازمی ہے

پاکستان پچھلے18 ماہ سے امریکی جی حضوری کرتے کرتے معاشی تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا

ککھ فائدہ نہ ہوا۔۔۔۔۔۔۔

بیان کی بات ہی نکلی ہے تو کچھ عرصہ پہلے ہی، پاکستان کے سابق سپہ سالار، باجوہ صاحب ایک کانفرنس میں بیٹھے امریکی فرمائش پر، یوکرین پر روسی حملوں کی مذمت کرتے پائے گئے تھے

یہاں میں دو سوالات پوچھنا چاہتا ہوں:

1- اگر عمران خان صرف منہ زبانی بیانات دیتا ہے تو یہی کام باجوہ صاحب، نواز شریف، شہباز شریف اور زرداری کیوں نہیں کرپاتے؟

2- اگر یہ صاحبان پاکستان کی معشیت کی خاطر امریکی جی حضوری کرتے رہے تو پھر پچھلے 18 ماہ میں، ہماری معشیت کیونکر برباد ہوئی؟

حکومت کے آخری وقت میں بھی، عمران خان امریکی مخالفت مول کر روس کا دورہ کرتا ہے اور پاکستان کی معشیت خاص طور تیل گیس وغیرہ کے حوالے سے مذاکرات کرتا ہے

امریکہ اور مغرب کے بھرپور پریشر کے باوجود وہ کسی بھی پروپگینڈہ بلاک کے ساتھ کھڑے ہونے سے صاف انکار کردیتا ہے

بالآخر کہ اس کی حکومت ختم کردی جاتی ہے۔۔۔۔۔۔

آخر میں کہنا چاہوں گا کہ عزت ایک بڑا subjective معاملہ ہے

محسوس کرنے والے کے لیے زندگی موت کا مسئلہ ہے

اور جو نہ محسوس کرے وہ بیشک کچھ بھی کرتا پھرے

یہ عمران خان تھا، جس کی وجہ سے، بحیثیت ایک پاکستانی مجھے زندگی میں پہلی بار فخر کرنے کا موقع ملا۔ اپنے پاکستانی ہونے پر ایک عزت ایک وقار محسوس ہوا

ورنہ اس سے پہلے یہ وطن ایک پرچون کی دکان اور ہم پاکستانی دکان میں رکھا ہوا بے وقعت مال محسوس ہوتے تھے جسے کوئی بھی گاہک قیمت ادا کرکے خرید لے

اگر آپ کے لیے بھی قومی غیرت معنی رکھتی ہے، تو عمران خان کی تحریک میں اس کا بھرپور ساتھ دیجیے

اگر نہیں رکھتی، تو بیشک لاتعلق بیٹھے رہئیے اور ڈرائنگ رومز مباحث میں بیٹھ کر دوسروں خاص کر اپنی اولادوں کو بتانا مت بھولیے کہ،

"ان حکمرانوں نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا"

15/06/2023

Please comment

میرا کوئی ہمدردی نہیں ہے ان لوگوں کے ساتھ جب دوسروں کے بچے مار کھاتے ہیں یہ پھر ٹکر کے لوگ ہوتے ہیں جب اپنے گھر یا بچوں ...
28/05/2023

میرا کوئی ہمدردی نہیں ہے ان لوگوں کے ساتھ جب دوسروں کے بچے مار کھاتے ہیں یہ پھر ٹکر کے لوگ ہوتے ہیں جب اپنے گھر یا بچوں کی اوپر بات آتی ہیں پھر رو رہے ہیں لعنت ہے ایسے لوگوں پر

05/11/2022
میرے ‏پاکستانیوں پیمرا نے عمران خان کی تقریر براہ راست دکھانے پر پابندی لگادی ہے۔ آپ پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل یوٹیوب...
21/08/2022

میرے ‏پاکستانیوں پیمرا نے عمران خان کی تقریر براہ راست دکھانے پر پابندی لگادی ہے۔ آپ پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں اور عمران خان کی تقریر براہ راست دیکھیں.

‏"اگر میں غدار ہوں تو یہ سب غدار ہیں ،کل تک ہمیں فائلیں دکھاتے تھے اور کہتے تھے کہ یہ چور ڈاکو ہیں اور آج ان کو سلیوٹ ما...
30/06/2022

‏"اگر میں غدار ہوں تو یہ سب غدار ہیں ،کل تک ہمیں فائلیں دکھاتے تھے اور کہتے تھے کہ یہ چور ڈاکو ہیں اور آج ان کو سلیوٹ ماررہے ہو، یہ نہیں ہوسکتا، پہلی مرتبہ آپکو ٹکر کے لوگ ملے ہیں، کسی کا باپ بھی مجھےنہیں روک سکتا"۔ اینکر عمران خان.

Address

Dubai

Telephone

+971555515518

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Naya Pakistan نیا پاکستان posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share