25/09/2026
ڈاکٹر عمر کی فیملی گھر میں مردہ پائی گئی ۔ بیروزگاری کی وجہ سے بیوی نے گھر کا اوون بھی بیچنے کی کوشش کی ۔ جب بھی کوئی شخص گھر کا کوئی سامان بیچنے آپ کے پاس آئے تو اس کی آنکھوں میں ضرور دیکھ لیا کریں اور اس کے چہرے کے تاثرات دیکھ لیا کریں۔ کیا پتا وہ کتنا پریشان ہو اور کتنی بڑی مشکل میں ہو۔ صحافی حارث کھوکھر
میر ۔رضا کیس ہو ، منگھو۔پیر میں 17 ۔سالہ روشم ۔حسین کا ق ۔ت ۔ل ہو یا اب کراچی میں ڈاکٹر ۔عمر، ان کی اہلیہ اور تین بیٹیوں کی پراسرار مو۔ت۔ان سب کے بعد سوال فقط ایک ہی ہے کہ آخر سندھ پولیس کر کیا رہی ہے ؛؛؛؟
28 ۔جولائی کو میر رضا کی مو۔۔ت ہوئی۔ ان کے والد نے اگلے روز رپورٹ درج کرائی ؛؛۔ پولیس نے تحقیقات کے لیے ایک نہیں بلکہ دو تفتیشی ٹیمیں بنائیں۔ 75 افراد کے بیانات ریکارڈ کیے گئے، مختلف شواہد اکٹھے کیے گئے لیکن 16 ستمبر کو کراچی پولیس چیف نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کو خود بتایا کہ اب تک ق ت ل کا سراغ نہیں لگایا جاسکا ؛؛۔
پولیس چیف کے مطابق ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں گو۔؛لی سامنے سے لگنے کا ذکر تھا جبکہ بعد کی رپورٹ میں گولی پیچھے سے لگنے اور سینے سے نکلنے کی بات سامنے آئی ؛؛۔ پولیس نے کپڑوں پر ہائیڈرو۔کلورک ایسڈ کے نشانات اور چہرے پر تشد۔د کے نشانات کا بھی ذکر کیا ؛؛۔ 75 افراد کے بیانات کے بعد بھی اگر ایک نوجوان کی مو۔۔ت کا معمہ حل نہیں ہوتا تو میر ۔رضا کے والد سے پوچھیں کہ وہ آخر کس جواب کا انتظار کریں ؛؛؟
پھر دیکھیں منگھو۔پیر کے 17۔ سالہ۔ روشم۔ حسین کی طرف۔۔ 8 ستمبر کو مبینہ طور پر چھ مسلح ڈا۔ کو منگھو۔پیر میں ڈاکٹر روئیداد کے گھر داخل ہوئے ؛؛۔ ان میں سے دو نے مبینہ طور پر پولیس کی وردی پہن رکھی تھی ؛؛۔ ڈاکٹر روئیداد کے بیٹے روشم کمرے سے باہر آئے تو اسے گو۔۔ لی ما۔ر دی گئی ؛؛۔ اس واقعے کے بعد کیا ہوا ؛؛؟ دو ہفتوں سے زیادہ کا وقت گزر چکا ہے۔۔ ڈاکٹر روئیداد اپنے بیٹے کے قا۔ ت۔ لو۔ں کو گرفتار کرنے کے لیے منگھو۔پیر پولیس سٹیشن کے باہر دھرنے دیے بیٹھے ہیں ؛؛۔ اپنی بیٹیوں تک کو دھرنے میں لے آئے ہیں لیکن ق ۔ات۔ ل گرفتار نہیں ہوئے ؛؛۔ روشم کے اہل خانہ نے احتجاجاً اس وقت تک اس کی تد۔ فین نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب تک قا ۔ت۔ ل گرفتار نہیں ہوتے۔ لیکن پولیس کے پاس سوائے بہانوں کے کچھ نہیں ہے۔؛؛
اور اب اسی کراچی سے ایک اور انتہائی پریشان کن واقعہ سامنے آیا ہے ؛؛۔ احسن آباد میں ڈاکٹر عمر، ان کی اہلیہ اور ان کی تین کم عمر بیٹیاں اپنے فلیٹ میں مرد۔۔ ہ پائی گئیں ؛؛۔ پڑوسیوں نے فلیٹ سے بدبو آنے پر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس پہنچی تو دروازہ اندر سے بند تھا جسے توڑ کر اندر داخل ہونا پڑا ؛؛۔
اندر پانچ لا۔۔ شیں موجود تھیں ؛؛۔
پولیس کے مطابق لاشوں پر بظاہر تشد۔۔د کے نشانات نہیں تھے اور م۔و۔ت کی حتمی وجہ بھی فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ؛؛۔ ڈاکٹر ۔عمر کو حال ہی میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جبکہ پولیس نے ان کے مالی حالات اور حالیہ ڈکیتی سمیت مختلف پہلوؤں کا بھی ذکر کیا ہے لیکن ابھی یہ کہنا ممکن نہیں کہ پانچوں اموا۔۔ ت کی اصل وجہ کیا تھی ؛؛؟
تو سوال یہ ہے کہ سندھ پولیس آخر کر کیا رہی ہے ؛؛؟ میر۔ رضا کے کیس میں 75 افراد کے بیانات کے باوجود بریک تھرو نہیں ہوا ! روشم ۔حسین کے کیس میں مقتو۔ ل کے اہل خانہ کئی دن سے قا۔ تلو۔ ں کی گرفتاری کے لیے پولیس سٹیشن کے باہر ہیں اور ڈاکٹر ۔عمر سمیت پورے خاندان کی مو۔ت معمہ ہے۔۔۔ اس طرح کے بہت سارے کیسز ہیں جو حل طلب ہیں، سہراب ۔گوٹھ میں 7 اگست کو ایدھی سینٹر میں مسلح افراد نے عملے کو یرغمال بنا کر 65 لاکھ روپے لوٹ لیے ؛؛۔ رقم ملازمین کی تنخواہوں اور لاوارث بچوں کے وظائف کے لیے تھی ؛؛۔ ایک ماہ گزرنے کے باوجود اب تک پولیس ملزمان کا سراغ نہیں لگا سکی۔۔ 20 ۔اگست۔ 2026 کو جیکب آباد کی تحصیل گڑھی خیرو میں دو نوجوان برکت بلیدی اور امام جان بلیدی ق ۔ت ۔ل ہوئے۔ کوئی گرفتاری نہیں ہوئی۔؛؛ حتیٰ کہ ورثاء نے احتجاج بھی کیا۔؛؛؛
اگر صوبے کے پاس پولیس ہے ، ادارے ہیں ، تفتیشی نظام ہے ، فرانزک نظام ہے تو پھر ایک عام شہری اپنے مقتو۔ ل بچے کے ق۔ا۔ت۔ل کی گرفتاری کے لیے آخر کہاں جائے ؛؟ میر رضا کے والد کو کیا جواب ملے گا ؛؟ روشم حسین کے باپ کو کیا جواب ملے گا ؛؟
اور ڈاکٹر ۔عمر کے خاندان کو آخر کون بتائے گا کہ ان کے گھر میں وہ پانچ زندگیاں کیسے ختم ہوئیں ؛؛؟
کیا پولیس کا کام اب صرف ایف آئی آر درج کرنا، جائے وقوعہ پر پہنچنا اور بیانات ریکارڈ کرنا ہی رہ گیا ہے ؛؛؟ سندھ حکومت کے نمائندے اور پیپلز پارٹی کی قیادت نئے صوبوں کے قیام پر تو ٹھیک بھڑکے مارتی ہے لیکن یہاں ان کو سانپ سونگھ جاتا ہے۔؛؛ جب آپ اتنے عرصے میں اپنی پولیس کو ہی ٹھیک نہیں کر سکے تو آپ کس منہ سے نئے صوبوں کے قیام پر اعتراض کر ریے ہیں ؛؛؟ عوام کو جو چاہیے وہ تو آپ دے نہیں پا رہے۔؛؛ آخر یہ لوگ کہاں جائیں ؟ ان کو جواب دینے کے لئے آپ کے پاس کیا ہے ؛؛؟