انصاف نیوز پہاڑ پور

انصاف نیوز پہاڑ پور Insaf News Paharpur
Digital creator

23/04/2026

عمر رضی اللہ عنہ اہل جنت کے چراغ ہیں | حضرت علی رضی اللہ عنہ کا ارشاد اور ایک خوبصورت واقعہ ❤️

23/04/2026

*ملتان: فیکٹری کے مکئی گودام میں آتشزدگی، ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی سے آگ پر قابو پا لیا*

ملتان کے علاقے بہاولپور روڈ، اڈہ وزیرآباد کے قریب واقع ایک فیکٹری کے مکئی کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کی اطلاع فوری طور پر Rescue 1122 ملتان کنٹرول روم کو دی گئی۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام نے 4 فائر وہیکلز اور ایک ایمبولینس کو جائے وقوعہ کی طرف روانہ کیا۔ ریسکیو ٹیمیں 10 منٹ کے اندر موقع پر پہنچ گئیں اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائر فائٹنگ کا عمل شروع کیا۔
ریسکیو اہلکاروں نے تقریباً 20 منٹ کی جدوجہد کے بعد آگ پر مکمل قابو پا لیا جبکہ بعد ازاں کولنگ کا عمل بھی جاری رکھا گیا تاکہ دوبارہ آگ بھڑکنے کے خدشات کو ختم کیا جا سکے۔
واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم احتیاطی تدابیر کے تحت مکئی کے گٹکوں کو گودام سے باہر منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو حکام نے شہریوں اور فیکٹری مالکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ آتشزدگی سے بچاؤ کے لیے مؤثر حفاظتی انتظامات یقینی بنائیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر 1122 پر رابطہ کریں۔

23/04/2026

*پنجاب حکومت کا اساتذہ کیلئے ای بائیک سکیم شروع کرنے کا فیصلہ*

لاہور : پنجاب حکومت نے اساتذہ کو سفری سہولت فراہم کرنے کیلئے ای بائیک سکیم شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے تحت اساتذہ کو بلاسود اقساط پر الیکٹرک بائیکس فراہم کی جائیں گی۔

حکام کے مطابق سی ایم پنجاب ای بائیک ٹیچر سکیم کیلئے آن لائن درخواستوں کا آغاز جلد کیا جائے گا، اور اساتذہ اساتذہ پنجاب ٹیچرز فاونڈیشن ؤی ویب سائٹ کے ذریعے اپلائی کر سکیں گے۔

درخواست دینے کیلئے سی این آئی سی، سروس سرٹیفکیٹ، ڈرائیونگ لائسنس اور پاسپورٹ سائز تصویر لازمی قرار دی گئی ہے، جبکہ درخواست جمع کروانے کے بعد تصدیقی سلپ ڈاؤن لوڈ کرنا بھی ضروری ہوگا۔ تصدیق مکمل ہونے پر اساتذہ کو ایس ایم ایس یا ای میل کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا۔

سکیم کے تحت ای بائیک کی قیمت تقریباً 2 سے ڈھائی لاکھ روپے کے درمیان ہوگی، جس پر حکومت کی جانب سے 30 سے 40 فیصد سبسڈی دی جائے گی، جبکہ باقی رقم اساتذہ 2 سے 3 سال کی آسان اقساط میں ادا کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ماہانہ قسط 3600 سے 4200 روپے تک متوقع ہے، جس سے اساتذہ کیلئے جدید اور کم خرچ سفری سہولت حاصل کرنا آسان ہو جائے گا۔

22/04/2026

علامہ اقبالؒ کی زندگی کا وہ پوشیدہ واقعہ جو انہوں نے بتانے سے منع کیا تھا

*کوٹ ادو کے تعلیمی ادارہ میں بھی جنسی سکینڈل، مبینہ طور پر ٹیچر ہی بچیوں کی عزتیں پامال کرنے لگے*  لیہ کے ای کامرس سکینڈ...
22/04/2026

*کوٹ ادو کے تعلیمی ادارہ میں بھی جنسی سکینڈل، مبینہ طور پر ٹیچر ہی بچیوں کی عزتیں پامال کرنے لگے*

لیہ کے ای کامرس سکینڈل کے بعد کوٹ ادو کی طالبہ کا سوشل میڈیا پر ارمش شاہ فیس بک آئی ڈی پر ایک لڑکی کا ویڈیو بیان وائرل

لڑکی نے محمڈن پبلک سکول کے پرنسپل عباس اعوان پر سنگین ترین الزمات کی بوچھاڑ کر دی۔

تھانہ سٹی پولیس کوٹ ادو نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ٹیچرز و طالبات کو دوستی و نازیبا میسجز بھیجنے پر پرنسپل غلام عباس اعوان کے خلاف 29 ڈی ٹیلیگراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

ِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَسعودی عرب میں افسوسناک حادثہ، بنگلہ دیشی حجاج کی گاڑی الٹ گئیسعودی عرب میں حج ...
22/04/2026

ِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

سعودی عرب میں افسوسناک حادثہ، بنگلہ دیشی حجاج کی گاڑی الٹ گئی

سعودی عرب میں حج کے لیے جانے والے زائرین کو لے جانے والی ایک گاڑی سڑک کے درمیان الٹ گئی جس کے نتیجے میں افسوسناک حادثہ پیش آیا۔
اطلاعات کے مطابق گاڑی میں سوار تمام افراد بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے حجاج تھے۔

اس دلخراش واقعے پر ہر آنکھ اشکبار ہے۔
اللہ تعالیٰ تمام مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا کرے۔

تمام مسلمانوں سے دعا کی اپیل ہے کہ اللہ تعالیٰ ان حجاج کے درجات بلند فرمائے اور ان کے حج کو قبول فرمائے۔

21/04/2026

حضرت عبداللہ بن عتیکؓ کا عظیم کارنامہ اور ابورافع یہودی کا انجام

21/04/2026

🌷*برادرانِ عزیز* 🤌🌹

*گرمی شروع ھو گئی ھے*
*لہٰذا براہ کرم اپنے گھروں کی چھتوں اور سایہ دار جگہوں پر پرندوں کے لئے پانی بھر کے رکھیں۔ یقین کریں یہ بے زبان ایک گھونٹ پانی کے بدلے ان گنت دعائیں دیتے ہیں ۔*

⚠️ *اہم اعلان برائے مستحقین* ⚠️جن بینیفشریز نے  (BISP) کے تحت امداد حاصل کر رکھی ہے، ان کے لیے ضروری اطلاع 👇اگر آپ نے  ی...
21/04/2026

⚠️ *اہم اعلان برائے مستحقین* ⚠️

جن بینیفشریز نے (BISP) کے تحت امداد حاصل کر رکھی ہے، ان کے لیے ضروری اطلاع 👇

اگر آپ نے یا سے کسی بھی قسم کا لون لیا ہوا ہے، یا کسی ایسے بینک سے قرض لیا ہے جو سے رجسٹرڈ ہے، تو فوراً اس کی واپسی یقینی بنائیں۔

❗ بصورتِ دیگر:
آپ کی BISP امداد روک دی جا سکتی ہے
اور آپ کا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کارڈ بلاک ہو سکتا ہے

⏰ لہٰذا دیر نہ کریں، آج ہی اپنا قرض واپس کریں اور اپنی امداد کو محفوظ بنائیں۔

21/04/2026

پنجاب حکومت نے محکمہ نہری نظام میں 1041 خالی پوسٹیں ختم کرنے کی باقاعدہ منظوری دی، گریڈ 1 سے 12 تک کی مختلف آسامیاں شاملپنجاب حکومت نے محکمہ زراعت میں 5199 خالی پوسٹیں ختم کرنے کی باقاعدہ منظوری دی، گریڈ 1 سے 16 تک کی مختلف آسامیاں شامل

Address

Https://maps. App. Goo. Gl/cqqsjsbPmRGi4GP 48
Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when انصاف نیوز پہاڑ پور posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to انصاف نیوز پہاڑ پور:

Share